Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 49:33 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 ”حَصورؔ گیدڑوں کا مَسکن بَن جائے گا، جو ہمیشہ کا ویرانہ ہوگا۔ وہاں نہ کویٔی اِنسان رہے گا؛ اَور نہ کویٔی قوم سکونت کرےگی۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

33 اور حصُور گِیدڑوں کا مقام ہمیشہ کا وِیرانہ ہو گا۔ نہ کوئی آدمی وہاں بسے گا اور نہ کوئی آدمؔ زاد اُس میں سکُونت کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 “हसूर हमेशा तक वीरानो-सुनसान रहेगा, उसमें कोई नहीं बसेगा। गीदड़ ही उसमें अपने घर बना लेंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 ”حصور ہمیشہ تک ویران و سنسان رہے گا، اُس میں کوئی نہیں بسے گا۔ گیدڑ ہی اُس میں اپنے گھر بنا لیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 49:33
13 حوالہ جات  

بابیل کھنڈروں کا انبار بَن جائے گا، اَور گیدڑوں کا مَسکن ہوگا، اَور لوگوں کے لیٔے دہشت اَور طعن کا باعث بَن جائے گا، اَور ایک اَیسا مقام ہوگا جہاں کویٔی نہیں رہتا۔


سُن، شمالی مُلک سے ایک خبر، اَور ہنگامے کی آواز آ رہی ہے، جو یہُودیؔہ کے شہروں کو کھنڈر بنادے گا، اَور اُنہیں گیدڑوں کا مَسکن بنادے گا۔


”مَیں یروشلیمؔ کو کھنڈروں کا ڈھیر، اَور گیدڑوں کا بسیرا بنا دُوں گا؛ اَور مَیں یہُودیؔہ کے شہروں کو اُجاڑ دُوں گا تاکہ وہاں کویٔی بُودوباش کرنے نہ پایٔے۔“


مگر عیسَوؔ سے عداوت کرتا ہوں۔ مَیں نے اُس کے پہاڑوں کو ویران کر دیا اَور اُس کی مِیراث بیابان کے گیدڑوں کو دے دی۔“


اِس لیٔے میری حیات کی قَسم، قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کا خُدا فرماتے ہیں۔ مُوآب ضروُر سدُومؔ کی مانند ہو جائے گا اَور بنی عمُّون عمورہؔ کی مانند۔ وہ کانٹوں کی زمین اَور نمک کی کان، اَور ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جایٔیں گے۔ میرے لوگوں میں سے باقی بچے ہُوئے لوگ اُنہیں غارت کر دیں گے؛ اَور میری قوم کے باقی لوگ اُن کی زمین وارِث ہوں گے۔


اُس نے بُلند آواز سے اعلان کیا، ” ’گِر پڑا، وہ عظیم شہر بابیل گِر پڑا!‘ جو بدرُوحوں کا مَسکن اَور ہر ناپاک رُوح کا اڈّا بَن گیا تھا، اَور ہر ناپاک پرندہ کا بسیرا اَور ہر ناپاک اَور مکرُوہ حَیوان کا اڈّا ہو گیا تھا۔


”مَیں اُسے اُلّوؤں کا مَسکن، اَور اُس کی زمین کو دلدل بنا دُوں گا؛ اَور فنا کے جھاڑو سے اُسے صَاف کر ڈالُوں گا،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات