Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 49:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 قیدارؔ اَور حَصورؔ کی سلطنتوں کے متعلّق نبُوّت جِن پر شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے شِکست دی تھی: یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اُٹھو اَور قیدارؔ پر حملہ کرو اَور اہلِ مشرق کے لوگوں کو تباہ کر دو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 قِیدار کی بابت اور حصُور کی سلطنتوں کی بابت جِن کو شاہِ بابل نبُوکدؔرضر نے شِکست دی:۔ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اُٹھو قِیدار پر چڑھائی کرو اور اہلِ مشرِق کو ہلاک کرو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 ज़ैल में क़ीदार और हसूर के बद्दू क़बीलों के बारे में कलाम दर्ज है। बाद में शाहे-बाबल नबूकदनज़्ज़र ने उन्हें शिकस्त दी। रब फ़रमाता है, “उठो! क़ीदार पर हमला करो! मशरिक़ में बसनेवाले बद्दू क़बीलों को तबाह करो!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 ذیل میں قیدار اور حصور کے بَدُو قبیلوں کے بارے میں کلام درج ہے۔ بعد میں شاہِ بابل نبوکدنضر نے اُنہیں شکست دی۔ رب فرماتا ہے، ”اُٹھو! قیدار پر حملہ کرو! مشرق میں بسنے والے بَدُو قبیلوں کو تباہ کرو!

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 49:28
20 حوالہ جات  

اَور وہ مغرب کی جانِب فلسطینیوں کے نشیبی کے علاقوں پر جھپٹ پڑیں گے؛ اَور باہم مِل کر مشرق کے لوگوں کو لُوٹ لیں گے۔ وہ اِدُوم اَور مُوآب پر ہاتھ ڈالیں گے، اَور بنی عمُّون اُن کی اِطاعت کریں گے۔


جَب بھی بنی اِسرائیل بیج بوتے تو مِدیانی، عمالیقی اَور اہلِ مشرق اُن پر چڑھ آتے۔


اِشمعیل کے بیٹوں کے ناموں کی ترتیب، اُن کی پیدائش کے مُطابق یہ ہے: نبایوتؔ جو اِشمعیل کا پہلوٹھا تھا، قیدارؔ، ادبیلؔ، مبسامؔ،


” ’عربستان اَور قیدارؔ کے تمام شہزادے تیرے گاہک تھے۔ وہ تیرے ساتھ برّوں، مینڈھوں اَور بکروں کی تِجارت کرتے تھے۔


مُجھے یَاہوِہ کی جانِب سے ایک پیغام مِلا ہے؛ مُختلف قوموں کے پاس یہ اعلان کرنے کو ایک قاصِد بھیجا گیا ہے کہ، ”اُس پر حملہ کرنے کے لیٔے جمع ہو جاؤ! جنگ کے لیٔے تیّار ہو جاؤ!“


سمُندر پار کر سائپرس یا کِتّیمؔ کے ساحِلوں تک جا کے دیکھو، مُلکِ قیدارؔ میں قاصِد بھیج کر دریافت کرو؛ کیا کبھی اِس طرح کی کویٔی بات پیش آئی ہے،


”حَصورؔ گیدڑوں کا مَسکن بَن جائے گا، جو ہمیشہ کا ویرانہ ہوگا۔ وہاں نہ کویٔی اِنسان رہے گا؛ اَور نہ کویٔی قوم سکونت کرےگی۔“


بیابان اَور اُس کی بستیاں اَپنی آواز بُلند کریں؛ قیدارؔ کے آباد گاؤں خُوش رہو۔ سیلاؔ کے رہنے والے خُوشی سے گائیں؛ وہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر سے للکاریں۔


عربؔ کے متعلّق نبُوّت: اَے دِدانیوں کے قافلو، جو عربؔ کے جنگلوں میں مُقیم ہو،


اَے یروشلیمؔ کی بیٹیوں، میں اگرچہ سیاہ فام ہُوں لیکن پھر بھی خُوبصورت ہُوں، قیدارؔ کے خیموں کی مانند سیاہ فام، اَور شُلومونؔ کے خیموں کے پردوں کی مانند خُوبصورت ہُوں۔


اَور اُن کے پاس سات ہزار بھیڑیں، تین ہزار اُونٹ، پانچ سَو جوڑی بَیل اَور پانچ سَو گدھیاں، اَور اُن کے پاس بے شُمار خادِم بھی تھے۔ غرض اہلِ مشرق میں ایُّوب کا مرتبہ نہایت ہی بُلند تھا۔


اُن کی نَسل یہ ہے: اِشمعیل کا پہلوٹھا نبایوتؔ جو اُس کے بعد، قیدارؔ، ادبیلؔ، مبسامؔ،


لیکن اَپنے جیتے جی اَبراہامؔ نے اَپنی داشتاؤں کے بیٹوں کو انعامات دے کر اُنہیں اَپنے بیٹے اِصحاقؔ کے پاس سے مشرقی مُلک کو بھیج دیا۔


مُجھ پر افسوس کہ میں مُلکِ میشکؔ میں بستا ہُوں، اَور قیدارؔ کے خیموں میں رہتا ہُوں!


بنی دِدانؔ، تیمانیوں اَور بوزیوں اَور دُور دراز کے مُلکوں کے باشِندے۔


عربؔ کے تمام بادشاہوں کو اَور اُن غَیر مُلکی لوگوں کے تمام بادشاہوں کو جو صحرا میں رہتے ہیں؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات