Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 49:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 دَمشق کمزور ہو گیا ہے، اَور بھاگنے کے لیٔے پلٹ گیا ہے اَور گھبراہٹ نے اُسے اَپنی لپیٹ میں لے لیا ہے تکلیف اَور خوف نے اُسے پکڑ لیا ہے، گویا زچّہ کی مانند سخت درد۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 دمِشق کا زور ٹُوٹ گیا۔ اُس نے بھاگنے کے لِئے مُنہ پھیرا اور تھرتھراہٹ نے اُسے آ لِیا۔ زچّہ کے سے رنج و درد نے اُسے آ پکڑا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 दमिश्क़ हिम्मत हारकर भागने के लिए मुड़ गया है। दहशत उस पर छा गई है, और वह दर्दे-ज़ह में मुब्तला औरत की तरह तड़प रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 دمشق ہمت ہار کر بھاگنے کے لئے مُڑ گیا ہے۔ دہشت اُس پر چھا گئی ہے، اور وہ دردِ زہ میں مبتلا عورت کی طرح تڑپ رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 49:24
13 حوالہ جات  

یہ سَب آگے آنے والی مُصیبتوں کا یہ صِرف آغاز ہی ہوگا۔


وہ دہشت زدہ ہوں گے، درد اَور سخت تکلیف اُنہیں جکڑ لے گی؛ اَور وہ زچّہ کی مانند درد سے تِلمِلا اُٹھیں گے۔ وہ پُر خوف نگاہوں سے ایک دُوسرے کا مُنہ تاکیں گے، اَور اُن کے چہرے مشتعل ہوں گے۔


ہم نے اِس کی خبر سُنی ہے، جِس سے ہمارے ہاتھ پاؤں ڈھیلے پڑ گیٔے ہیں۔ ہم گویا ایک زچّہ کی مانند سخت درد اَور مُصیبت میں مُبتلا ہیں،


اُن کی خبر سُنتے ہی شاہِ بابیل کے، ہاتھ پاؤں ڈھیلے پڑ گیٔے ہیں۔ اَور وہ سخت تکلیف میں مُبتلا ہو گیا ہے، گویا وہ زچّہ کی مانند سخت درد میں۔


پھر خُدا نے عورت سے فرمایا، ”مَیں تمہارے دردِ حَمل کو بہت بڑھاؤں گا؛ تُو درد کے ساتھ بچّے جنے گی۔ اَور تیری رغبت اَپنے خَاوند کی طرف ہوگی، اَور وہ تُجھ پر حُکومت کرےگا۔“


مُجھے ایک پہلوٹھا بچّہ پیدا کرنے والی، زچّہ کے چِلّانے کی آواز سُنائی دے رہی ہے، یہ صِیّونؔ کی بیٹی کی چِلّاہٹ ہے، جو سانس لینے کو ہانپ رہی ہے وہ اَپنے ہاتھ پھیلا کر لوگوں سے کہہ رہی ہے، ”افسوس! میں بے ہوش ہو رہی ہوں میری جان قاتلوں کے حوالے کر دی گئی ہے۔“


دریافت کرو اَور دیکھو، کیا مَرد بچّے پیدا کر سکتا ہے؟ پھر کیا وجہ ہے جو میں ہر قوی مَرد کو زچّہ کی مانند اَپنے ہاتھ پیٹ پر رکھے ہُوئے پاتا ہُوں، اَور زچّہ کی مانند ہر چہرہ زرد ہو گیا ہے؟


قِریوتؔ شہر تسخیر کئے جایٔیں گے اَور قلعوں پر دُشمن کا قابض ہو جائے گا۔ اُس دِن مُوآب کے جنگجو فَوجیوں کے دِل زچّہ عورت کے دِل کی مانند ہوں گے۔


دیکھو، وہ ایک عُقاب کی طرح پرواز کرےگا اَور نیچے تیزی سے جھپٹّا مارے گا، اَور اَپنے پر بُضراؔہ کے خِلاف پھیلائے گا۔ اُس دِن اِدُوم کے جنگجو فَوجیوں کے دِل، ایک زچّہ عورت کے دِل کی مانند ہوں گے۔


اُن کے خیمے اَور گلّے لُوٹ لیٔے جایٔیں گے؛ اُن کے پناہ گاہ اَور تمام گھر کے اَسباب، اَور اُونٹوں کو چھین لیا جائے گا۔ تَب وہ ایک دُوسرے سے چِلّا چِلّا‏‏‏‏کر کہیں گے، ’ہمارے چاروں طرف خوف ہی خوف ہے۔‘


مَیں عیلامؔ کو اُس کے جانی دُشمنوں، اَور مُخالفوں کے سامنے پراگندہ کر دُوں گا؛ مَیں اُن پر بُلا نازل کروں گا، اَور اَپنے قہر شدید میں عیلامؔ پر بڑی آفت نازل کروں گا،“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”مَیں اُن کا خاتِمہ ہونے تک تلوار سے اُن کا تعاقب کروں گا۔


وہ دردِزہ کی مانند تکلیف میں مُبتلا ہے، لیکن وہ ایک بے عقل بچّہ ہے؛ کیونکہ جَب وقت قریب آتا ہے، تَب وہ رحم کے مُنہ تک نہیں آتا۔


کیونکہ قوم پر قوم، اَور سلطنت پر سلطنت حملہ کرےگی۔ اَور جگہ جگہ زلزلے آئیں گے، اَور قحط پڑیں گے۔ آگے آنے والی مُصیبتوں کا یہ صِرف آغاز ہی ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات