Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 49:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، جو سزاوار نہ تھے کہ یہ پیالہ پیئیں لیکن اُنہیں پیالہ پینا پڑا، پھر کیا تُم بے سزا چھُوٹ جاؤگے؟ نہیں، تُم ہرگز بے عیب اَور بے سزا نہ چھوڑے جاؤگے بَلکہ تُمہیں وہ پیالہ ضروُر پینا ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ جو سزاوار نہ تھے کہ پِیالہ پِئیں اُنہوں نے خُوب پِیا۔ کیا تُو بے سزا چُھوٹ جائے گا؟ تُو بے سزا نہ چُھوٹے گا بلکہ یقِیناً اُس میں سے پِئے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 रब फ़रमाता है, “जिन्हें मेरे ग़ज़ब का प्याला पीने का फ़ैसला नहीं सुनाया गया था उन्हें भी पीना पड़ा। तो फिर तेरी जान किस तरह बचेगी? नहीं, तू यक़ीनन सज़ा का प्याला पी लेगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 رب فرماتا ہے، ”جنہیں میرے غضب کا پیالہ پینے کا فیصلہ نہیں سنایا گیا تھا اُنہیں بھی پینا پڑا۔ تو پھر تیری جان کس طرح بچے گی؟ نہیں، تُو یقیناً سزا کا پیالہ پی لے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 49:12
9 حوالہ جات  

جِس طرح تُم نے میرے مُقدّس پہاڑ پر وہ پیالہ پیا، اُسی طرح سَب قومیں مُتواتر پیئیں گی؛ وہ پیتی رہیں گی اَور اَیسی ہو جائیں گی گویا کبھی وُجُود میں ہی نہیں تھیں۔


”اَے میرے خادِم یعقوب، خوف نہ کر؛ اَے بنی اِسرائیل، ہِراساں نہ ہو۔ کیونکہ مَیں تُمہیں دُور دراز مُلک سے، اَور تمہاری اَولاد کو جَلاوطنی مُلک سے یقیناً چھُڑا لاؤں گا۔ یعقوب پھر سے اَمن اَور بحِفاظت رہے گا، اَور پھر اُسے کویٔی ڈرا نہ پایٔےگا۔


کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں اَور تُمہیں بچاؤں گا،‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ’حالانکہ میں اُن قوموں کا مُکمّل طور پر خاتِمہ کر دُوں گا جِن میں تُمہیں پراگندہ کیا تھا، لیکن مَیں تُمہیں مُکمّل طور پر ختم نہ کروں گا۔ بَلکہ مُناسب تنبیہ کروں گا؛ میں تُمہیں ہرگز بے سزا نہ چھوڑوں گا۔‘


یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا نے مُجھ سے یُوں فرمایا: ”میرے ہاتھ سے اِس مَے کے پیالے کو لے لو جو میرے قہر کی مَے سے بھرا ہُواہے اَور اُسے اُن تمام قوموں کو پلا دو جِن کے پاس میں تُمہیں بھیجوں گا۔


مسکین کا مذاق اُڑانے والا اُس کے خالق کی توہین کرتا ہے؛ اَور کسی دُوسرے کی مُصیبت پر خُوش ہونے والا بے سزا نہیں چُھوٹے گا۔


یِسوعؔ نے اُنہیں جَواب دیا، ”تُم نہیں جانتے کہ کیا مانگ رہے ہو؟ کیا تُم وہ پیالہ پی سکتے ہو جو میں پینے پر ہُوں۔“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”ہاں، ہم پی سکتے ہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات