یرمیاہ 49:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ1 بنی عمُّون کے متعلّق، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”کیا بنی اِسرائیل کے بیٹے نہیں ہیں؟ کیا بنی اِسرائیل کا کویٔی وارِث نہیں ہے؟ پھر مولکؔ نے گادؔ پر کیوں قبضہ کر لیا؟ مولکؔ کے لوگ گادؔ کے شہروں میں کیوں رہتے ہیں؟ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس1 بنی عمُّون کی بابت:۔ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ کیا اِسرائیل کے بیٹے نہیں ہیں؟ کیا اُس کا کوئی وارِث نہیں؟ پِھر مِلکوؔم نے کیوں جد پر قبضہ کر لِیا اور اُس کے لوگ اُس کے شہروں میں کیوں بستے ہیں؟ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस1 अम्मोनियों के बारे में रब फ़रमाता है, “क्या इसराईल की कोई औलाद नहीं, कोई वारिस नहीं जो जद के क़बायली इलाक़े में रह सके? मलिक देवता के परस्तारों ने उस पर क्यों क़ब्ज़ा किया है? क्या वजह है कि यह लोग जद के शहरों में आबाद हो गए हैं?” باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن1 عمونیوں کے بارے میں رب فرماتا ہے، ”کیا اسرائیل کی کوئی اولاد نہیں، کوئی وارث نہیں جو جد کے قبائلی علاقے میں رہ سکے؟ مَلِک دیوتا کے پرستاروں نے اُس پر کیوں قبضہ کیا ہے؟ کیا وجہ ہے کہ یہ لوگ جد کے شہروں میں آباد ہو گئے ہیں؟“ باب دیکھیں |
اِس لیٔے میں شمال کے تمام لوگوں کو اَور اَپنے خادِم شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کو بُلاؤں گا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَور مَیں اُنہیں اِس مُلک پر اَور اِس کے تمام باشِندوں پر اَور اُس کے گِردونواح کی تمام قوموں کے خِلاف حملہ کرنے کو چڑھا لاؤں گا اَور مَیں اُنہیں بالکُل برباد کر دُوں گا تاکہ وہ دہشت اَور طعن اَور اَبدی تباہی اَور بربادی کی مثال بَن جایٔیں۔