Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 48:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 یَاہوِہ کے فرمان کے مُطابق، غارت گِر ہر شہر پر حملہ کرےگا، اَور ایک بھی شہر نہیں بچے گا۔ وادی تباہ ہو جائے گی اَور میدان برباد ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اور غارت گر ہر ایک شہر پر آئے گا اور کوئی شہر نہ بچے گا۔ وادی بھی وِیران ہو گی اور مَیدان اُجاڑ ہو جائے گا جَیسا خُداوند نے فرمایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 तबाह करनेवाला हर शहर पर हमला करेगा, एक भी नहीं बचेगा। जिस तरह रब ने फ़रमाया है, वादी भी तबाह हो जाएगी और मैदाने-मुरतफ़ा भी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 تباہ کرنے والا ہر شہر پر حملہ کرے گا، ایک بھی نہیں بچے گا۔ جس طرح رب نے فرمایا ہے، وادی بھی تباہ ہو جائے گی اور میدانِ مرتفع بھی۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 48:8
10 حوالہ جات  

اَے میری قوم، ٹاٹ پہنو، اَور راکھ میں لیٹ جاؤ؛ جَیسا اِکلوتے بیٹے پر ماتم کرتے ہو اُسی طرح دلخراش ماتم کرو، کیونکہ تباہی اَچانک ہم پر ٹوٹ پڑےگی۔


اِس لیٔے میں مُوآب کی راہوں کو، اُس کی سرحد کے شہروں بیت یسیموتؔ، بَعل مِعُون اَور قِریتائم سے شروع کرتے ہُوئے جو اُس مُلک کی شان ہیں کھول دُوں گا۔


بابیل کے خِلاف غارت گر آ جائے گا؛ اُس کے جنگجو فَوجی گِرفتار ہوں گے، اَور اُن کی کمانیں توڑ دی جایٔیں گی۔ کیونکہ یَاہوِہ اِنتقام لینے والے خُدا ہیں؛ وہ پُورا پُورا بدلہ لیں گے۔


”اَے دیبونؔ کے باشِندوں، اَپنی شان و شوکت سے نیچے اُتر آؤ، اَور خشک زمین پر بیٹھ جاؤ؛ کیونکہ مُوآب کو تباہ کرنے والا تُم پر بھی حملہ کرےگا اَور تمہارے مُستحکم شہروں کو اُجاڑ دے گا۔


اِس لیٔے میں شمال کے تمام لوگوں کو اَور اَپنے خادِم شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کو بُلاؤں گا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَور مَیں اُنہیں اِس مُلک پر اَور اِس کے تمام باشِندوں پر اَور اُس کے گِردونواح کی تمام قوموں کے خِلاف حملہ کرنے کو چڑھا لاؤں گا اَور مَیں اُنہیں بالکُل برباد کر دُوں گا تاکہ وہ دہشت اَور طعن اَور اَبدی تباہی اَور بربادی کی مثال بَن جایٔیں۔


مَیں اُن کی بیواؤں کی تعداد سمُندر کی ریت سے بھی زِیادہ کر دُوں گا۔ میں دوپہر کے وقت اُن کے جَوانوں کی ماؤں کے خِلاف غارت گری لے آؤں گا؛ میں اُن پر اَچانک سخت اَذیّت، اَور خوف طاری کروں گا۔


میدان کے تمام شہر اَور حِشبونؔ کے حُکمران، امُوریوں کے اُس بادشاہ سیحونؔ کی ساری سلطنت جسے مَوشہ نے مِدیان کے سردار، عیویؔ، رِقمؔ، ضُورؔ، حُورؔ اَور رِبعؔ کے ساتھ جو سیحونؔ کے شریک تھے اَور اُسی مُلک میں رہتے تھے شِکست دی تھی۔


حِشبونؔ تک اَور میدان کے سبھی شہر جِن میں دیبونؔ، باموت بَعل، بیت بَعل مِعُون،


یہ علاقہ ارنُونؔ کی وادی کے کنارے کے عروعؔر سے لے کر، وادی کے بیچ واقع شہر تک پھیلا ہُوا تھا اَور اُس میں دیبونؔ تک میدباؔ کا سارا میدان شامل تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات