یرمیاہ 48:47 - اُردو ہم عصر ترجُمہ47 ”باوُجُود اِس کے مَیں آنے والے دِنوں میں، مُوآب کو بحال کروں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ مُوآب کی سزا یہیں ختم ہوتی ہے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس47 باوُجُود اِس کے مَیں آخِری دِنوں میں موآؔب کے اسِیروں کو واپس لاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے۔ موآؔب کی عدالت یہاں تک ہُوئی۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस47 लेकिन आनेवाले दिनों में मैं मोआब को बहाल करूँगा।” यह रब का फ़रमान है। यहाँ मोआब पर अदालत का फ़ैसला इख़्तिताम पर पहुँच गया है। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن47 لیکن آنے والے دنوں میں مَیں موآب کو بحال کروں گا۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔ یہاں موآب پر عدالت کا فیصلہ اختتام پر پہنچ گیا ہے۔ باب دیکھیں |
اُس وقت اُس قوم کی طرف سے جِس کے لوگ بُلند قامت اَور خُوبصورت ہیں، اَور جِس کا خوف دُور دراز کے مُلکوں پر چھایا ہُواہے، جو عجِیب و غریب زبان بولنے والی جارحانہ قوم ہے، جِس کی سرزمین دریاؤں سے منقسم ہے قادرمُطلق یَاہوِہ کے لیٔے عطیات پیش کئے جایٔیں گے۔ یہ عطیات قادرمُطلق یَاہوِہ کے نام کے مَسکن یعنی کوہِ صِیّونؔ پر پیش کئے جایٔیں گے۔
بہت دِنوں کے بعد تُجھے مُسلّح ہونے کو کہا جائے گا۔ آئندہ سالوں میں تُو اُس مُلک پر حملہ آور ہوگا جہاں جنگ بندہو چُکی ہے اَور جِس کے باشِندوں کو مُختلف قوموں میں سے نکال کر اِسرائیل کے اُن پہاڑوں پر جمع کیا گیا ہے جو عرصہ دراز سے ویران پڑے تھے۔ اُن کو مُختلف قوموں میں سے لایا گیا تھا اَور اَب وہ سَب اَمن و سلامتی سے سکونت کرتے ہیں۔