Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 48:45 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

45 حِشبونؔ کے سایہ میں، پناہ گیر بے تاب کھڑے ہیں، کیونکہ حِشبونؔ میں سے آگ، اَور سیحونؔ کے درمیان سے ایک شُعلہ نِکلا ہے؛ جو مُوآبیوں کی پیشانیوں کو، اَور فسادیوں کی کھوپڑیوں کو جَلا ڈالے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

45 جو بھاگے سو حسبُوؔن کے سایہ تلے بیتاب کھڑے ہیں پر حسبُوؔن سے آگ اور سیحُوؔن کے وسط سے ایک شُعلہ نِکلے گا اور موآؔب کی داڑھی کے کونے کو اور ہر ایک فسادی کی چاند کو کھا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

45 पनाहगुज़ीन थकेहारे हसबोन के साये में रुक जाते हैं। लेकिन अफ़सोस, हसबोन से आग निकल आई है और सीहोन बादशाह के शहर में से शोला भड़क उठा है जो मोआब की पेशानी को और शोर मचानेवालों के चाँदों को नज़रे-आतिश करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

45 پناہ گزین تھکے ہارے حسبون کے سائے میں رُک جاتے ہیں۔ لیکن افسوس، حسبون سے آگ نکل آئی ہے اور سیحون بادشاہ کے شہر میں سے شعلہ بھڑک اُٹھا ہے جو موآب کی پیشانی کو اور شور مچانے والوں کے چاندوں کو نذرِ آتش کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 48:45
12 حوالہ جات  

”میں اُسے دیکھوں گا، پر ابھی نہیں؛ وہ مُجھے نظر بھی آئے گا، پر نزدیک سے نہیں۔ یعقوب سے ایک ستارہ نکلے گا؛ اَور اِسرائیل میں سے ایک عصائے شاہی بُلند ہوگا۔ وہ مُوآب کی پیشانیوں کو اَور شیتؔ کے سَب بیٹوں کی کھوپڑیوں کو کُچل دے گا۔


”حِشبونؔ سے آگ نکلی یعنی سیحونؔ کے شہر سے شُعلہ بھڑکا جِس نے مُوآب کے عاؔر کو اَور ارنُونؔ کے اُونچے مقامات کے اُمرا کو بھسم کر دیا۔


یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، ”کیا تُم نے کِتاب مُقدّس میں کبھی نہیں پڑھا: ” ’جِس پتّھر کو مِعماروں نے ردّ کر دیا وُہی کونے کے سِرے کا پتّھر ہو گئے؛ یہ کام خُداوؔند نے کیا ہے، اَور ہماری نظر میں یہ تعجُّب اَنگیز ہے؟‘


بنی یہُوداہؔ میں سے کونےکا پتّھر، خیمے کی میخ، جنگی کمان، اَور سارے حاکم نکلیں گے۔


اِس لئے مَیں مُوآب پر بڑی آگ نازل کروں گا جو قِریوتؔ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔ مُوآب جنگ کی للکار اَور نرسنگوں کی آواز کے شور و غُل کے درمیان مَرے گا۔


حِشبونؔ امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کا شہر تھا جِس نے مُوآب کے پہلے بادشاہ سے لڑ کر ارنُونؔ تک اُس کا سارا مُلک اُس سے چھین لیا تھا۔


تَب اِسرائیل نے امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کے پاس قاصِد روانہ کرکے یہ پیغام بھیجا:


اَے مُوآب! تُجھ پر افسوس! اَے کموشؔ کے لوگو تُم تباہ ہو گئے! اُس نے اَپنے بیٹوں کو بھگوڑوں اَور اَپنی بیٹیوں کو اسیروں کی مانند امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کے حوالہ کر دیا۔


آگ اُن کے جَوانوں کو کھا گئی، اَور اُن کی کنواریوں کے لیٔے نغماتِ عروسی نہ گائے گیٔے؛


یعنی امُوریوں کا بادشاہ سیحونؔ، باشانؔ کا بادشاہ عوگؔ اَور کنعانؔ کے تمام بادشاہ۔


بنی میمفِسؔ اَور بنی تحفنحِیسؔ نے بھی تیرا سَر مونڈ ڈالا۔


اَب مُوآب کی اَور تعریف نہ ہوگی؛ حِشبونؔ میں لوگ اُس کی تباہی کے منصُوبے بنائیں گے، ’آؤ اِس قوم کا خاتِمہ کر ڈالیں۔‘ تُو بھی مدمینؔ شہر کے باشِندے بالکُل چُپ کر دئیے جائیں گے؛ اَور تلوار تمہارا پیچھا کرےگی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات