Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 48:44 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

44 ”جو خوف سے بچ کر بھاگے گا، وہ گڑھے میں گِرے گا، اَورجو گڑھے میں سے نکل پایٔےگا وہ پھندے میں پھنس جائے گا؛ کیونکہ مَیں مُوآب پر سزائے بَرس لاؤں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

44 جو کوئی دہشت سے بھاگے گڑھے میں گِرے گا اور جو گڑھے سے نِکلے دام میں پھنسے گا کیونکہ مَیں اُن پر ہاں موآؔب پر اُن کی سیاست کا برس لاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

44 क्योंकि रब फ़रमाता है, “जो दहशत से भागकर बच जाए वह गढ़े में गिर जाएगा, और जो गढ़े से निकल जाए वह फंदे में फँस जाएगा। क्योंकि मैं मोआब पर उस की अदालत का साल लाऊँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

44 کیونکہ رب فرماتا ہے، ”جو دہشت سے بھاگ کر بچ جائے وہ گڑھے میں گر جائے گا، اور جو گڑھے سے نکل جائے وہ پھندے میں پھنس جائے گا۔ کیونکہ مَیں موآب پر اُس کی عدالت کا سال لاؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 48:44
22 حوالہ جات  

اِن میں سے کویٔی بھی باقی نہ بچے گا کیونکہ مَیں عناتوت کے لوگوں پر آفت بھیج رہا ہُوں یہ سال اُن کی سزا کا سال ہوگا۔“


تَب اَیسا ہوگا کہ جو حزائیلؔ کی تلوار سے بچ جائے گا اُسے یہُو قتل کرےگا اَورجو یِہُو کی تلوار سے بچ جایٔےگا اُسے الِیشعؔ قتل کر ڈالے گا۔


وہ دِن اَیسا ہوگا گویا کویٔی آدمی شیرببر سے اَپنی جان بچا کے بھاگے اَور راستہ میں اُسے ریچھ مِل جائے، یا اَپنے گھر میں داخل ہو جائے اَور آرام فرمانے کو اَپنا ہاتھ دیوار پر ٹیکے اَور سانپ اُسے کاٹ لے۔


اُس کی صفوں میں جو کرائے کے فَوجی ہیں وہ فربہ بچھڑوں کی مانند ہیں۔ لیکن وہ بھی پلٹ کر ایک ساتھ بھاگ جایٔیں گے، وہ ٹِک نہ سکیں گے؛ کیونکہ اُن پر تباہی کا دِن، اَور سزا پانے کا وقت آ پہُنچا ہے۔


اُن میں کا سَب سے اَچھّا اُونٹ کٹارے کی مانند ہے، اَور سَب سے راستباز خاردار جھاڑی سے بدتر ہے۔ وہ دِن آ گیا ہے جَب خُدا تمہارے درمیان آئیں گے۔ وہ دِن جَب پہرےدار خطرے کی گھنٹی بجایئں گے۔ اَب تمہاری پریشانی کا دِن ہے۔


سزا کے دِن آ رہے ہیں، اَور حِساب کے دِن نزدیک ہیں۔ اِسرائیل اُسے جان لے۔ تیرے گُناہوں کی کثرت اَور تیری عداوت کی شِدّت کے باعث، نبی احمق سمجھا جاتا ہے، اَور اِلہام یافتہ اِنسان مجنوں قرار دیا جاتا ہے۔


وہ نکمّی اَور قابل تمسخر کا چیزیں ہیں؛ جَب اُن کی سزا کا وقت آئے گا، تو وہ نِیست و نابود ہو جائیں گی۔


”اِس لیٔے اُن کی راہ تاریکی اَور پھسلنے والی ہوگی؛ جِس میں وہ دھکیل کر گرا دئیے جایٔیں گے؛ کیونکہ مَیں اُن کے اُوپر آفتیں نازل کروں گا، جو اُن کی سزا کا سال ہوگا۔“ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


”لیکن اَب مَیں بہت سے ماہی گیروں کو بُلواؤں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اَور وہ اُنہیں پکڑیں گے۔ اِس کے بعد میں بہت سے شِکاریوں کو بُلواؤں گا اَور وہ اُن کو ہر پہاڑ، پہاڑی اَور چٹّانوں کی دراڑوں میں سے ڈھونڈ نکالیں گے۔


وہ نکمّی اَور قابل تمسخر کا چیزیں ہیں؛ جَب اُن کی سزا کا وقت آئے گا، تو وہ نِیست و نابود ہو جائیں گی۔


جو کویٔی خوفناک آواز سُن کر بھاگے گا وہ گڑھے میں گِرے گا؛ اَورجو کویٔی گڑھے میں سے نکل آیا وہ پھندے میں پھنسے گا۔ آسمان کے دریچے کھول دئیے گیٔے، اَور زمین کی بُنیادیں ہل رہی ہیں۔


تُم حِساب کے دِن کیا کروگے، جَب دُور سے مُصیبت آ کھڑی ہوگی؟ تَب مدد کے لیٔے کس کے پاس بھاگ کر جاؤگے؟ اَور اَپنی شان و شوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟


اَورجو باقی بچے تھے وہ افیقؔ شہر کے اَندر بھاگ گیٔے، اُن میں سے باقی ستّائیس ہزار کی موت اُن پر فصیل گرنے سے ہو گئی۔ بِن ہددؔ بھی بھاگ کر شہر کے اَندر وہاں ایک اَندرونی کوٹھری میں چھُپ گیا۔


کیا وہ اَپنے مکرُوہ اعمال کے باعث شرمندہ ہُوئے؟ نہیں، وہ بالکُل بے شرم ہیں؛ وہ شرمانا تک نہیں جانتے۔ اِس لیٔے وہ گرنے والوں کے ساتھ گریں گے؛ یَاہوِہ فرماتے ہیں، جَب اُنہیں سزا دی جائے گی تَب وہ پست ہو جایٔیں گے۔


اَے بابیل، مَیں نے تمہارے لیٔے ایک پھندا لگایا ہے، اَور خبر ہونے سے پہلے ہی، تُم پھنس چُکے تھے؛ اَور تُمہیں ڈھونڈ لیا گیا تھا۔ کیونکہ تُم نے یَاہوِہ سے مُخالفت کی تھی۔


اُس کے تمام جَوان بَیلوں کو ذبح کر ڈالو؛ اُنہیں ذبح ہونے کے لیٔے نیچے لے جاؤ! اُن پر ہائے کیونکہ اُن کے سزا کا دِن آ پہُنچا ہے، اُن کو سزا دینے کا وقت آ گیا ہے۔


ہم نے خوف اَور دہشت، ویرانی اَور بربادی برداشت کی۔“


اَے اہلِ زمین، خوف اَور گڑھا اَور پھندا تمہارے منتظر ہیں۔


اَے دِدانؔ کے باشِندوں، پلٹو اَور بھاگو اَور گہرے غاروں میں چھُپ جاؤ، کیونکہ جَب مَیں عیسَوؔ کو سزا دینے لگوں گا، تَب اُس پر بڑی آفت نازل کروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات