Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 48:42 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

42 مُوآب اَیسا نِیست و نابود ہوگا گویا اَب وہ کوئی قوم ہی نہیں، کیونکہ اُس نے یَاہوِہ کے خِلاف سربُلند کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

42 اور موآؔب ہلاک کِیا جائے گا اور قَوم نہ کہلائے گا۔ اِس لِئے کہ اُس نے خُداوند کے مُقابِل اپنے آپ کو بُلند کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

42 क्योंकि मोआबी क़ौम सफ़हाए-हस्ती से मिट जाएगी, इसलिए कि वह मग़रूर होकर रब के ख़िलाफ़ खड़ी हो गई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

42 کیونکہ موآبی قوم صفحۂ ہستی سے مٹ جائے گی، اِس لئے کہ وہ مغرور ہو کر رب کے خلاف کھڑی ہو گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 48:42
14 حوالہ جات  

اَب مُوآب کی اَور تعریف نہ ہوگی؛ حِشبونؔ میں لوگ اُس کی تباہی کے منصُوبے بنائیں گے، ’آؤ اِس قوم کا خاتِمہ کر ڈالیں۔‘ تُو بھی مدمینؔ شہر کے باشِندے بالکُل چُپ کر دئیے جائیں گے؛ اَور تلوار تمہارا پیچھا کرےگی۔


وہ کون ہے جِس کی تُونے توہین اَور تکفیر کی ہے؟ تُونے کس کے خِلاف اَپنی آواز بُلند کی اَور تکبُّر سے اَپنی آنکھیں اُوپر اُٹھائیں؟ اِسرائیل کے قُدُّوس کے خِلاف!


کیونکہ ارام کا سَر دَمشق ہے، اَور دَمشق کا سَر رِضینؔ ہے، پَینسٹھ سال کے اَندر اَندر اِفرائیمؔ بھی اَیسا تباہ ہوگا کہ بحیثیت اَپنا وُجُود کھو بیٹھے گا۔


اَور اُس نے خُدا کی نِسبت کُفر بکنے کے لیٔے اَپنا مُنہ کھولا کہ اُس کے نام، اَور اُس کے خیمہ یا قِیام گاہ، اَور آسمانی باشِندوں کی نِسبت اُن کی خُوب بدگوئی کرے۔


وہ ہر نام نہاد خُدا یا عبادت کے لائق کسی بھی چیز کی جو خُدا یا معبُود کہلاتی ہے اُس کی مُخالفت کرےگا، وہ خُود کو اِن سَب سے بڑا معبُود ٹھہرائے گا اَور یہاں تک کہ وہ خُدا کے مَقدِس میں بیٹھ کر اَپنے خُدا ہونے کا اعلان کر دے گا۔


کیونکہ جِس طرح تُم عیب جوئی کروگے اُسی طرح تمہاری بھی عیب جوئی کی جائے گی اَور جِس پیمانہ سے تُم ناپتے ہو اُسی سے تمہارے لیٔے بھی ناپا جائے گا۔


”تَب وہ بادشاہ اَپنی مرضی کے مُطابق کچھ بھی کرےگا۔ وہ اَپنے آپ کو ہر معبُود سے بُلند و بالا بنائے گا اَور معبُودوں کے خُدا کے خِلاف حیرت اَنگیز باتیں کہے گا۔ قہر کا وقت مُکمّل ہونے تک وہ کامیاب ہوگا کیونکہ جو طے شُدہ ہے وہ واقع ہوگا۔


کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں اَور تُمہیں بچاؤں گا،‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ’حالانکہ میں اُن قوموں کا مُکمّل طور پر خاتِمہ کر دُوں گا جِن میں تُمہیں پراگندہ کیا تھا، لیکن مَیں تُمہیں مُکمّل طور پر ختم نہ کروں گا۔ بَلکہ مُناسب تنبیہ کروں گا؛ میں تُمہیں ہرگز بے سزا نہ چھوڑوں گا۔‘


تباہی سے پہلے تکبُّر، اَور زوال سے پہلے خُود بینی ہوتی ہے۔


لیکن اَب یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”ٹھیکہ کے مزدُور کے حِساب کے مُطابق تین سال کے اَندر مُوآب کی شان و شوکت جاتی رہے گی اَور اُس کے تمام کثیر التعداد لوگ پست کر دئیے جایٔیں گے اَورجو باقی بچیں گے بہت ہی کم اَور نہایت کمزور ہوں گے۔“


تُونے میرے خِلاف شیخی ماری اَور زبان درازی کی اَور مَیں نے اُسے سُن لیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات