Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 48:38 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

38 مُوآب کے تمام گھروں کی چھتوں پر اَور اُس کے تمام چوراہوں پر ماتم کے سِوا کچھ نہیں ہے کیونکہ مَیں نے مُوآب کو ایک ناکارہ صُراحی کی مانند توڑ ڈالا ہے،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

38 موآؔب کے سب گھروں کی چھتّوں پر اور اُس کے سب بازاروں میں بڑا ماتم ہو گا کیونکہ مَیں نے موآؔب کو اُس برتن کی مانِند جو پسند نہ آئے توڑا ہے خُداوند فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

38 मोआब की तमाम छतों पर और उसके चौकों में आहो-ज़ारी बुलंद हो रही है।” क्योंकि रब फ़रमाता है, “मैंने मोआब को बेकार मिट्टी के बरतन की तरह तोड़ डाला है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

38 موآب کی تمام چھتوں پر اور اُس کے چوکوں میں آہ و زاری بلند ہو رہی ہے۔“ کیونکہ رب فرماتا ہے، ”مَیں نے موآب کو بےکار مٹی کے برتن کی طرح توڑ ڈالا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 48:38
13 حوالہ جات  

کیا یہ شخص یہُویاکینؔ یا کونیاہؔ حقیر اَور ٹوٹا ہُوا برتن ہے، کیا وہ ایک محض نکمّا برتن ہے؟ پھر وہ اَور اُس کے فرزند کیوں، ایک اَیسے مُلک میں پھینک دئیے جایٔیں گے، جِس سے وہ ناواقِف تھے؟


اَے چرواہوں روؤ اَور ماتم کرو؛ اَے گلّہ کے سربراہوں، گَرد میں لیٹ جاؤ۔ کیونکہ تمہارے قتل کا وقت آ گیا ہے؛ تُم گروگے اَور مٹّی کے ایک نفیس برتن کی طرح چَکنا چُور ہو جاؤگے۔


رُویا کی وادی کے متعلّق نبُوّت: اَب تُمہیں کیا پریشانی ہے، جو تُم سَب کے سَب چھتوں پر چڑھ گیٔے،


وہ لوہے کے شاہی عصا سے اُن پر حُکومت کرےگا؛ اَور وہ کُمہار کے برتنوں کی مانند چَکنا چُور ہو جایٔیں گے۔ چنانچہ مَیں نے بھی اَیسا ہی اِختیار اَپنے باپ سے پایا ہے۔ اَور مَیں اُسے صُبح کا ستارہ بھی دُوں گا۔


اِسرائیل نگلا جا چُکاہے؛ اَب وہ قوموں کے درمیان ایک ناکارہ شَے کی مانند ہے۔


وہ کُمہار کے مٹّی کے برتن کی طرح ٹوٹ کر اَیسی چکنا چُور ہو جائے گی کہ اُس کے ٹُکڑوں کا کویٔی حِصّہ بھی نہ مِل سکےگا جِس میں چولہے میں سے آگ لی جائے یا حوض میں سے پانی نکالا جائے۔“


وہ سڑکوں پر ٹاٹ اوڑھے پھرتے ہیں؛ اَور چھتوں اَور چوراہوں پر نوحہ کرتے ہیں، اَور زار زار روتے ہُوئے سَجدہ کرتے ہیں۔


تُم لوہے کے شاہی عصا کی مدد سے اُن پر حُکومت کروگے؛ اَور اُنہیں کُمہار کے مٹّی کے برتنوں کی مانند چکنا چُور کر دوگے۔“


جو کُچھ میں تُم سے اَندھیرے میں کہتا ہُوں، تُم اُسے دِن کی رَوشنی میں کہو؛ اَورجو کُچھ تمہارے کانوں میں چُپکے سے کہا جاتا ہے تُم اُس کا اعلان چھتوں سے کرو۔


”تَب تُم اُس صُراحی کو اُن لوگوں کے سامنے توڑ دینا جو تمہارے ساتھ جایٔیں گے،


اَور اُن سے فرمانا، ’قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، جِس طرح سے کُمہار کی صُراحی توڑ دی گئی اَور اَب جوڑی نہیں جا سکتی اُسی طرح سے میں اِس قوم اَور اِس شہر کو فنا کر دُوں گا۔ وہ لاشوں کو تُوفتؔ کی وادی میں دفن کریں گے یہاں تک کہ دفن کرنے کی جگہ باقی نہ بچےگی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات