Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 48:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 حُورونایمؔ سے چیخ و پُکار سُنایٔی دیتی ہے، وہ نہایت شدید تباہی اَور بربادی کی چیخیں ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 حورو نایم میں چِیخ پُکار۔ وِیرانی اور بڑی تباہی ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 सुनो! होरोनायम से चीख़ें बुलंद हो रही हैं। तबाही और बड़ी शिकस्त का शोर मच रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 سنو! حورونائم سے چیخیں بلند ہو رہی ہیں۔ تباہی اور بڑی شکست کا شور مچ رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 48:3
12 حوالہ جات  

میرا دِل مُوآب کے لیٔے رو پڑا؛ اُس کے لوگ ضُعَرؔ، اَور عگلت شیلشیاہؔ تک فرار ہو گئے ہیں۔ وہ روتے ہُوئے، لُوحیتؔ کی راہ چڑھتے ہیں؛ اَور حُورونایمؔ کی راہ پر اَپنی تباہی پر آہ و نالہ کرتے ہیں۔


”حِشبونؔ کی چِلّاہٹ سُن کر لوگ الیعالہؔ اَور یاہضؔ تک، اَور ضُعَرؔ سے حُورونایمؔ اَور عگلت شیلشیاہؔ تک بھی، اُن کے روتے ہُوئے بھاگنے کی صدائیں سُنائی دے رہی ہیں کیونکہ نِمریمؔ کے چشمے تک خشک ہو گئے ہیں۔


وہ لُوحیتؔ کی چڑھائی پر، زار زار روتے ہُوئے آگے بڑھیں گے؛ اَور نیچے کی طرف حُورونایمؔ کی ڈھال پر ہلاکت کا ماتم سُنائی دے گا۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، شمال میں دریا کا پانی کیسا اُوپر اُٹھ رہاہے؛ جو ایک خوفناک سیلاب کی شکل اِختیار کرےگا۔ اَور مُلک اَور اُس میں کی ہر شَے، اَور شہر اَور اُن کے باشِندوں کو غرق کر دے گا۔ لوگ چِلّائیں گے، اَور مُلک کے ہر باشِندے ماتم کریں گے۔


اِس لیٔے مَیں نے کہا: ”مُجھ سے دُورہو جاؤ؛ مُجھے زار زار رونے دو۔ مُجھے میری قوم کی بربادی پر تسلّی نہ دو۔“


اُن کا شوروغل مُوآب کی سرحدوں تک گونجتا ہے؛ اَور اُن کی آہ و زاری عگلائمؔ تک، اَور اُن کی نوحہ خوانی بیرؔ ایلیمؔ تک پہُنچتی ہے۔


اہلِ دیبونؔ اُونچے مقاموں پر واقع عبادت گاہ میں، ماتم کرنے کے لیٔے گیٔے؛ نبوؔ اَور میدباؔ پر اہلِ مُوآب واویلا کرتے ہیں۔ ہر ایک کا سَر مُنڈا ہُواہے اَور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی ہے۔


وہ آدمی اُن شہروں کی مانند ہو، جنہیں یَاہوِہ نے نہایت بے رحمی سے تباہ کر دیا۔ کاش کہ وہ صُبح کو ماتم کی آواز سُنے، اَور دوپہر کو جنگ کی للکار۔


مُوآب ہلاک ہو جائے گا؛ اَور اُس کے چُھوٹے بچّوں کے نوحوں کی چیخیں سُنائی دیں گی۔


”بابیل سے رونے کی آواز آ رہی ہے، اَور کَسدیوں کے مُلک سے بڑی تباہی کا شور و غُل سُنایٔی دیتاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات