Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 48:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 اُسے مدہوش کر دو، کیونکہ اُس نے یَاہوِہ کے خِلاف سَر اُٹھایا ہے۔ اِس لئے مُوآب اَپنی قَے میں لَوٹے گا؛ اَور اُسے ہنسی میں اُڑایا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 تُم اُس کو مدہوش کرو کیونکہ اُس نے اپنے آپ کو خُداوند کے مُقابِل بُلند کِیا۔ موآؔب اپنی قَے میں لوٹے گا اور مسخرہ بنے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 उसे मै पिला पिलाकर मतवाला करो, वह अपनी क़ै में लोट-पोट होकर सबके लिए मज़ाक़ का निशाना बन जाए। क्योंकि वह मग़रूर होकर रब के ख़िलाफ़ खड़ा हो गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 اُسے مَے پلا پلا کر متوالا کرو، وہ اپنی قَے میں لوٹ پوٹ ہو کر سب کے لئے مذاق کا نشانہ بن جائے۔ کیونکہ وہ مغرور ہو کر رب کے خلاف کھڑا ہو گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 48:26
37 حوالہ جات  

لیکن جَب وہ ہوش میں ہُوں، تَب مَیں اُن کے لیٔے ضیافت تیّار کروں گا اَور اُنہیں متوالا بنا دُوں گا۔ تاکہ وہ زور سے قہقہہ لگائیں۔ اَور پھر اَبدی نیند سو جایٔیں اَور کبھی نہ بیدار ہوں۔“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


مُوآب اَیسا نِیست و نابود ہوگا گویا اَب وہ کوئی قوم ہی نہیں، کیونکہ اُس نے یَاہوِہ کے خِلاف سربُلند کیا۔


حواس باختہ ہو جاؤ اَور تعجُّب کرو، اَپنی آنکھیں بند کر لو اَور اَندھے ہو جاؤ؛ متوالے ہو جاؤ لیکن مَے سے نہیں، لڑکھڑاؤ لیکن شراب سے نہیں۔


یَاہوِہ نے اُن میں بدحواسی کی رُوح ڈال دی، تاکہ مِصر جو بھی قدم اُٹھائے اُس میں وہ ڈگمگا جائے، جَیسے ایک متوالا قَے کے وقت ڈگمگاتا ہے۔


بَلکہ آپ نے آسمان کے خُداوؔند کے خِلاف اَپنا سربُلند کیا۔ آپ نے اُس کی بیت المُقدّس کے برتن منگوائے اَور اُن میں آپ نے اَپنے اُمرا، اَپنی بیویوں اَور داشتاؤں کے ساتھ مَے نوشی کی۔ آپ نے چاندی اَور سونے، کانسے، لوہے، لکڑی اَور پتّھر کے معبُودوں کی تمجید کی جو نہ دیکھتے، نہ سُنتے اَور نہ سمجھ سکتے ہیں۔ لیکن آپ نے اُس خُدا کی تمجید نہ کی جِس کے ہاتھوں میں آپ کی زندگی اَور آپ کی تمام راہیں ہیں۔


اَے اِدُوم کی بیٹی، جو عُوضؔ کی سرزمین میں بستی ہے، خُوش اَور شادمان ہو۔ لیکن یہ پیالہ تُجھ تک بھی پہُنچ جائے گا؛ اَور تُو مدہوش اَور برہنہ کی جائے گی۔


بابیل، یَاہوِہ کے ہاتھ میں سونے کا پیالہ تھا؛ اُس نے تمام دُنیا کو متوالا بنا دیا۔ قوموں نے اُس کی مَے نوش کرلی؛ اِس لیٔے اَب اُن کے لوگ پاگل ہو گئے ہیں۔


”وہ کس قدر خستہ حال ہے اَور ماتم کرتا ہے، مُوآب کیسے شرم سے اَپنی پیٹھ پھیر لیتا ہے، مُوآب اَپنے اِردگرد کے تمام لوگوں کے لیٔے، مذاق اَور خوف کا باعث بَن گیا ہے۔“


فَرعوہؔ نے فرمایا، ”کون ہے یَاہوِہ جِس کی بات میں مَانوں اَور اِسرائیل کو یہاں سے جانے دُوں؟ مَیں یَاہوِہ کو نہیں جانتا اَور مَیں اِسرائیل کو یہاں سے جانے نہیں دُوں گا۔“


اَور وہ زلزلہ اِتنا سخت تھا کہ عظیم شہر ٹوٹ کر تین ٹکڑے ہو گیا اَور تمام قوموں کے سَب شہر بھی تباہ ہو گیٔے۔ خُدا نے بڑے شہر بابیل کو یاد کیا تاکہ وہ اُسے اَپنے شدید قہر کی مَے سے بھرا ہُوا پیالہ پلائے۔


وہ ہر نام نہاد خُدا یا عبادت کے لائق کسی بھی چیز کی جو خُدا یا معبُود کہلاتی ہے اُس کی مُخالفت کرےگا، وہ خُود کو اِن سَب سے بڑا معبُود ٹھہرائے گا اَور یہاں تک کہ وہ خُدا کے مَقدِس میں بیٹھ کر اَپنے خُدا ہونے کا اعلان کر دے گا۔


تُو عزّت کے عوض شرمندگی سے بھر جائے گا۔ اَب تیری باری ہے، تُو بھی پی اَور متوالا ہوکر برہنگی کو دیکھا! یَاہوِہ کے داہنے ہاتھ کا پیالہ تیرے پاس آ رہاہے، اَور رُسوائی تیری شوکت کو ڈھانپ لے گی۔


تُو بھی متوالا ہو جائے گا؛ تُو دُشمن سے بچنے کے لیٔے پناہ مانگے گا اَور خُود کو چُھپائے گا۔


”تَب وہ بادشاہ اَپنی مرضی کے مُطابق کچھ بھی کرےگا۔ وہ اَپنے آپ کو ہر معبُود سے بُلند و بالا بنائے گا اَور معبُودوں کے خُدا کے خِلاف حیرت اَنگیز باتیں کہے گا۔ قہر کا وقت مُکمّل ہونے تک وہ کامیاب ہوگا کیونکہ جو طے شُدہ ہے وہ واقع ہوگا۔


اُنہُوں نے مُجھے کڑوے ساگ پات سے بھر دیا اَور پِت سے مدہوش کر ڈالا۔


لوگوں نے میری آہیں سُنی ہیں، لیکن مُجھے تسلّی دینے والا کویٔی نہیں۔ میرے سَب دُشمنوں نے میری اَذیّت کا حال سُنا ہے؛ آپ نے جو کیا ہے اِس پر وہ خُوشی مناتے ہیں۔ کاش کہ آپ وہ دِن جِس کا آپ نے اعلان کیا ہے، لے آئیں تاکہ وہ میری طرح ہو جایٔیں۔


مَیں اُس کے حاکموں اَور دانِشوروں کو متوالا کر دُوں گا، اَور اُس کے سرداروں، افسروں اَور فَوجیوں کو بھی؛ وہ اَبدی نیند سوئیں گے اَور پھر کبھی بیدار نہ ہوں گے،“ یہ اُس بادشاہ کا فرمان ہے جِس کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے۔


مَیں نے اَپنے قہر میں قوموں کو روندا؛ اَور اَپنے غضب میں اُنہیں مدہوش کر دیا اَور اُن کا خُون زمین پر بہا دیا۔“


جاگو، جاگو! اُٹھ جاؤ، اَے یروشلیمؔ، تُو، جِس نے یَاہوِہ کے ہاتھ سے اُن کے غضب کا پیالہ پیا ہے، تُونے اُس جام کو تہہ تک خالی کر دیا جسے پی کر لوگ ڈگمگا جاتے ہیں۔


کیا کُلہاڑا اَپنے اِستعمال کرنے والے سے زِیادہ طاقتور ہونے کا دعویٰ کر سَکتا ہے یا آرہ کش کے خِلاف شیخی مار سَکتا ہے؟ یا عصا اَپنے اُٹھانے والے کو اُٹھا سَکتا ہے، یا لاٹھی اُسے گھُمائے گی جو لکڑی نہیں، آدمی ہے!


یَاہوِہ کے ہاتھ میں پیالہ ہے جو مَسالہ مِلا ہُوا جھاگ والے انگوری شِیرہ سے بھرا ہُواہے؛ وہ اُسے اُنڈیلتا ہے اَور دُنیا کے تمام بدکار لوگ اُسے اُس کی تلچھٹ تک پی جاتے ہیں۔


آپ نے اَپنے لوگوں کو مایوس کُن لمحے دِکھائے؛ آپ نے ہمیں لڑکھڑا دینے والا انگوری شِیرہ پِلایا۔


لیکن اَے یَاہوِہ، آپ اُن پر قہقہہ لگائیں؛ آپ اُن سَب قوموں کا مضحکہ اُڑائیں۔


وہ جو آسمان پر تخت نشین ہیں اُن پر ہنستے ہیں، اَور خُداوؔند اُن کا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔


اُن کی حِکمت لا محدُود اَور طاقت بے اَندازہ ہے۔ کون اُن کے مُقابلہ میں کھڑا ہُوا اَور صحیح و سالِم بچ نِکلا؟


تُم اَب بھی میرے لوگوں کی مُخالفت پر آمادہ ہو اَور اُنہیں جانے نہیں دیتے۔


تمام دسترخوان قَے سے بھرے ہُوئے ہیں کویٔی جگہ باقی نہیں جو گندگی سے خالی ہو۔


وہ اِس قدر بڑھا کہ اجرامِ فلکی تک پہُنچ گیا اَور اُس نے اُن میں سے چند سِتاروں کو زمین پر پھینک دیا اَور اُنہیں روند ڈالا۔


اِس لیٔے کہ وہ خُدا کو مُکّا دِکھاتا ہے اَور قادرمُطلق کے خِلاف شیخی بگھارتا ہے۔


”تیر اَندازوں کو بابیل کے خِلاف جمع کرو، اَور اُنہیں بھی جو کمان دار ہیں۔ اُس کے چاروں طرف خیمہ زن ہوں جاؤ؛ اَور کسی کو بچ کر نکلنے نہ دو۔ اُس کو اُس کے اعمال کی سزا دو؛ بابیل کے ساتھ وَیسا ہی کرو جَیسا اُس نے کیا تھا۔ کیونکہ اُس نے یَاہوِہ بنی اِسرائیل کے قُدُّوس کو، بڑے تکبُّر سے للکارا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات