Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 48:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 ”اَے دیبونؔ کے باشِندوں، اَپنی شان و شوکت سے نیچے اُتر آؤ، اَور خشک زمین پر بیٹھ جاؤ؛ کیونکہ مُوآب کو تباہ کرنے والا تُم پر بھی حملہ کرےگا اَور تمہارے مُستحکم شہروں کو اُجاڑ دے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اَے بیٹی جو دِیبوؔن میں بستی ہے اپنی شَوکت سے نِیچے اُتر اور پِیاسی بَیٹھ کیونکہ موآؔب کا غارت گر تُجھ پر چڑھ آیا ہے اور اُس نے تیرے قلعوں کو توڑ ڈالا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 ऐ दीबोन बेटी, अपने शानदार तख़्त पर से उतरकर प्यासी ज़मीन पर बैठ जा। क्योंकि मोआब को तबाह करनेवाला तुझ पर भी चढ़ आएगा, वह तेरे क़िलाबंद शहरों को भी मिसमार करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اے دیبون بیٹی، اپنے شاندار تخت پر سے اُتر کر پیاسی زمین پر بیٹھ جا۔ کیونکہ موآب کو تباہ کرنے والا تجھ پر بھی چڑھ آئے گا، وہ تیرے قلعہ بند شہروں کو بھی مسمار کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 48:18
13 حوالہ جات  

”اَے بابیل کی کنواری بیٹی، نیچے اُتر آ اَور خاک پر بیٹھ؛ اَے کَسدیوں کی ملِکہ کا شہر، تُو بِنا تخت زمین پر بیٹھ۔ تُو پھر کبھی نازک اندام اَور نازنین نہ کہلائے گی۔


”لیکن ہم نے اُن کا تختہ اُلٹ دیا ہے؛ حِشبونؔ دیبونؔ سمیت تباہ ہو گیا ہے اَور ہم نے اُنہیں نُپاحؔ تک جو میدباؔ تک پھیلا ہُواہے اُجاڑ دیا ہے۔“


اہلِ دیبونؔ اُونچے مقاموں پر واقع عبادت گاہ میں، ماتم کرنے کے لیٔے گیٔے؛ نبوؔ اَور میدباؔ پر اہلِ مُوآب واویلا کرتے ہیں۔ ہر ایک کا سَر مُنڈا ہُواہے اَور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی ہے۔


دیبونؔ، نبوؔ اَور بیت دِبلاتایمؔ،


حِشبونؔ تک اَور میدان کے سبھی شہر جِن میں دیبونؔ، باموت بَعل، بیت بَعل مِعُون،


اَب اُسے بیابان میں، ایک سُوکھنے اَور پیاسے مُلک میں لگایا گیا ہے۔


اِس لیٔے میرے لوگ نادانی کے باعث جَلاوطن ہوں گے؛ اُن کے اعلیٰ مرتبہ لوگ بھُوکوں مَریں گے اَور اُن کے عوام پیاس سے تڑپیں گے۔


چونکہ وہ بہت پیاساتھا اِس لیٔے اُس نے یَاہوِہ کو پُکارا اَور کہا، ”تُونے اَپنے خادِم کے ہاتھ سے عظیم فتح بخشی ہے۔ کیا اَب مَیں پیاسا مروں اَور نامختونوں کے ہاتھ میں پڑوں؟“


یہ علاقہ ارنُونؔ کی وادی کے کنارے کے عروعؔر سے لے کر، وادی کے بیچ واقع شہر تک پھیلا ہُوا تھا اَور اُس میں دیبونؔ تک میدباؔ کا سارا میدان شامل تھا۔


”عطاروتؔ دیبونؔ یعزیرؔ، نِمرہؔ، حِشبونؔ، الیعالہؔ سیبامؔ، نبوؔ اَور بعُونؔ،


لیکن وہاں وہ لوگ پیاس کے مارے بیتاب تھے اَور وہ مَوشہ کے خِلاف بُڑبُڑانے لگے اَور کہنے لگے، ”آپ ہمیں اَور ہمارے بچّوں اَور ہمارے چَوپایوں کو پیاسا مارنے کے لیٔے مِصر سے کیوں نکال لائے؟“


اَور خُود وہاں سے تقریباً دس مِیٹر کے فاصلہ پر دُور جا کر اَپنے بیٹے کے سامنے بیٹھ گئیں اَور سوچنے لگیں، ”میں اِس بچّے کو مَرتے ہویٔے کیسے دیکھوں گی؟“ اَور وہ وہاں نزدیک بیٹھی ہویٔی زار زار رونے لگیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات