Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 48:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 تُم سَب لوگ جو اُس کے اِردگرد رہتے ہو، اَور اُس کی شہرت سے واقف ہو، اُس کے لیٔے ماتم کرو؛ کہو، ’یہ مضبُوط عصائے شاہی، اَور عصائے جلالی کیسے ٹوٹ گیا!‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 اَے اُس کے اِردگِرد والو سب اُس پر افسوس کرو اور تُم سب جو اُس کے نام سے واقِف ہو کہو کہ یہ موٹا عصا اور خُوب صُورت ڈنڈا کیونکر ٹُوٹ گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 ऐ पड़ोस में बसनेवालो, उस पर मातम करो! जितने उस की शोहरत जानते हो आहो-ज़ारी करो। बोलो, ‘हाय, मोआब का ज़ोरदार असाए-शाही टूट गया है, उस की शानो-शौकत की अलामत ख़ाक में मिलाई गई है।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 اے پڑوس میں بسنے والو، اُس پر ماتم کرو! جتنے اُس کی شہرت جانتے ہو آہ و زاری کرو۔ بولو، ’ہائے، موآب کا زوردار عصائے شاہی ٹوٹ گیا ہے، اُس کی شان و شوکت کی علامت خاک میں ملائی گئی ہے۔‘

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 48:17
12 حوالہ جات  

آپ نے وہ جُوئے توڑ دئیے جو اُن کے اُوپر بوجھ بنے ہُوئے تھے، اَور وہ سلاخے بھی ہٹا دیں جو اُن کے کندھوں پر تھیں، اَور وہ عصا بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جِس سے اُن کے اُوپر ظُلم ڈھائے گیٔے، ٹھیک اُسی طرح جَیسے مِدیان کی شِکست کے دِنوں میں تُونے کیا تھا۔


”وہ کس قدر خستہ حال ہے اَور ماتم کرتا ہے، مُوآب کیسے شرم سے اَپنی پیٹھ پھیر لیتا ہے، مُوآب اَپنے اِردگرد کے تمام لوگوں کے لیٔے، مذاق اَور خوف کا باعث بَن گیا ہے۔“


حِشبونؔ کے کھیت، اَور سِبماہؔ کی انگوری بیلیں مُرجھا گئیں۔ قوموں کے حُکمرانوں نے بہترین انگوری بیلوں کو پاؤں تلے روند ڈالا، جو کبھی یعزیرؔ تک جا پہُنچی تھیں اَور بیابان کی طرف پھیل گئی تھیں۔ اَور اُن کی شاخیں سمُندر تک پھیل چُکی تھیں۔


”اشُور پر افسوس جو میرے غضب کا عصا ہے، اَور جِس کے ہاتھ میں میرے قہر کی لاٹھی ہے!


یَاہوِہ آپ کی طاقت کا عصا صِیّونؔ سے آگے بڑھائیں گے، ”آپ اَپنے دُشمنوں میں حُکمرانی کریں گے!“


جِس سے وہ لوگوں کو غُصّہ میں آکر لگاتار مارتے اَور پیٹتے رہتے تھے، اَور قوموں پر قہر سے حُکومت کرکے لگاتار اُن کے پیچھے پڑے رہتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات