Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 48:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 مُوآب تباہ کیا جائے گا اَور اُس کے شہروں پر حملہ ہوگا؛ اَور اُس کے بہترین نوجوان قتل کے لیٔے جائے جائیں گے،“ یہ اُس بادشاہ کا فرمان ہے جِس کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 موآؔب غارت ہُؤا۔ اُس کے شہروں کا دُھواں اُٹھ رہا ہے اور اُس کے چِیدہ جوان قتل ہونے کو اُتر گئے۔ وہ بادشاہ فرماتا ہے جِس کا نام ربُّ الافواج ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 लेकिन दुनिया का बादशाह जिसका नाम रब्बुल-अफ़वाज है फ़रमाता है कि मोआब तबाह हो जाएगा। दुश्मन उसके शहरों पर चढ़ आएगा, और उसके बेहतरीन जवान उतरकर क़त्लो-ग़ारत की ज़द में आ जाएँगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 لیکن دنیا کا بادشاہ جس کا نام رب الافواج ہے فرماتا ہے کہ موآب تباہ ہو جائے گا۔ دشمن اُس کے شہروں پر چڑھ آئے گا، اور اُس کے بہترین جوان اُتر کر قتل و غارت کی زد میں آ جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 48:15
17 حوالہ جات  

اُس کے تمام جَوان بَیلوں کو ذبح کر ڈالو؛ اُنہیں ذبح ہونے کے لیٔے نیچے لے جاؤ! اُن پر ہائے کیونکہ اُن کے سزا کا دِن آ پہُنچا ہے، اُن کو سزا دینے کا وقت آ گیا ہے۔


”وہ بادشاہ جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے،“ وہ یُوں فرماتے ہیں، مُجھے اَپنی حیات کی قَسم، ”جِس طرح تبورؔ باقی پہاڑوں میں عظیم ہے، اَور کوہِ کرمِلؔ سمُندر سے اُونچا ہے اُسی طرح آنے والا بھی ہے۔


مَیں اُس کے حاکموں اَور دانِشوروں کو متوالا کر دُوں گا، اَور اُس کے سرداروں، افسروں اَور فَوجیوں کو بھی؛ وہ اَبدی نیند سوئیں گے اَور پھر کبھی بیدار نہ ہوں گے،“ یہ اُس بادشاہ کا فرمان ہے جِس کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے۔


”لعنت ہے اُس دغاباز پر جِس کے ریوڑ میں قابل قبُول نر جانور مَوجُود ہے اَور وہ اُسے دینے کے لیٔے قَسم کھاتا ہے مگر خُداوؔند کو عیب دار جانور نذر کرتا ہے۔ کیونکہ مَیں شاہِ عظیم ہُوں،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے، اِس لئے تمام قوموں میں لوگوں کے درمیان میرے نام کا خوف مانا جانا چاہئے۔


اُس کی پوشاک اَور ران پر یہ نام لِکھّا ہُواہے: بادشاہوں کا بادشاہ، اَور خُداوندوں کا خُداوؔند۔


دیکھو! جِن مزدُوروں نے تمہارے کھیتوں میں کام کیا تھا اُن کی وہ مزدُوری جو تُم نے دغا کرکے روک لی ہے وہ تمہارے خِلاف چِلّا رہی ہے اَور فصل کاٹنے والوں کی فریاد لشکروں کے ربّ کے کانوں تک پہُنچ چُکی ہے۔


اَور یَاہوِہ ہی ساری دُنیا کے بادشاہ ہوں گے۔ اُس روز ایک ہی یَاہوِہ ہوں گے اَور صِرف اُنہیں کے نام کی عبادت ہوگی۔


اَب مَیں، نبوکدنضرؔ، آسمان کے بادشاہ کی سِتائش، تعظیم و تکریم کرتا ہُوں کیونکہ وہ اَپنے سَب کاموں میں راست اَور اَپنی سَب راہوں میں مُنصِفانہ ہے؛ اَورجو لوگ مغروُری سے چلتے ہیں اُنہیں وہ جلیل کر سَکتا ہے۔


”مَیں اُنہیں اِس طرح نیچے لاؤں گا جِس طرح برّوں، مینڈھوں اَور بکروں کو ذبح کرنے کے لیٔے لاتے ہیں۔


مُوآب ہلاک ہو جائے گا؛ اَور اُس کے چُھوٹے بچّوں کے نوحوں کی چیخیں سُنائی دیں گی۔


یَاہوِہ خُداتعالیٰ کس قدر مُہیب ہے، جو تمام رُوئے زمین کے عظیم بادشاہ ہے!


مَیں نے تمہارے اُوپر وَبا بھیجی جَیسی کہ مِصر میں بھیجی تھی۔ مَیں نے تمہارے جَوانوں کو تلوار سے قتل کیا اَور تمہارے گھوڑے چھین لئے۔ مَیں نے تمہارے نتھنوں کو لشکرگاہ کی بدبُو سے بھر دیا، یَاہوِہ کا فرمان ہے، تو بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے۔


پھر بھی اُن کے نَجات دِہندہ زورآور ہیں؛ جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے۔ وہ اُن کی پُوری حمایت کریں گے تاکہ اُن کے مُلک کو راحت بخشیں، لیکن بابیل کے باشِندوں میں بےچینی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات