Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 48:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 ”تُم کیسے کہہ سکتے ہو، ’ہم سُورما ہیں، جو میدانِ جنگ میں دِلیری دِکھانے ہیں‘؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 تُم کیونکر کہتے ہو کہ ہم پہلوان ہیں اور جنگ کے لِئے زبردست سُورما ہیں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 हाय, तुम अपने आप पर कितना फ़ख़र करते हो कि हम सूरमे और ज़बरदस्त जंगजू हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 ہائے، تم اپنے آپ پر کتنا فخر کرتے ہو کہ ہم سورمے اور زبردست جنگجو ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 48:14
12 حوالہ جات  

کویٔی بادشاہ اَپنی فَوج کی کثرت ہی کے باعث سلامت نہیں رہتا؛ اَور کسی سُورما کو اُس کی بڑی قُوّت بچا نہ سکے گی۔


چنانچہ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، اُس کے قوی ہیکل سپاہیوں پر اَیسی وَبا نازل کریں گے جو اُنہیں لاغر کر دے گی؛ اَور اُس کی شان و شوکت ایک بھڑکتے ہُوئے شُعلے کی مانند جَلا دی جائے گی۔


کیونکہ وہ کہتاہے: ” ’مَیں نے اَپنے بازو کی قُوّت اَور اَپنی حِکمت سے یہ کیا ہے کیونکہ مُجھ میں اُتنی سمجھ ہے۔ مَیں نے قوموں کی حُدوُد کو سَر کا دیا، اُن کے خزانے لُوٹ لیٔے؛ اَور زورآور بہادر کی طرح اُن کے بادشاہوں کو مطیع کر لیا۔


اَپنے تکبُّر کی وجہ سے اُنہیں یہ سَب کچھ دیکھنا پڑےگا، کیونکہ اُنہُوں نے قادرمُطلق یَاہوِہ کے لوگوں کی ملامت کی اَور اُن سے تکبُّر سے پیش آئے۔


” ’یَاہوِہ قادر نے یُوں فرمایاہے: ” ’مِصر کے اِتّحادی تباہ ہو جائیں گے۔ اَور جِس قُوّت پر اُسے غُرور ہے وہ ٹوٹ جائے گی۔ مِگدُلؔ سے لے کر آسوانؔ تک اُس کے باشِندے تلوار سے مارے جایٔیں گے، یہ یَاہوِہ خُدا نے فرمایاہے۔


اَے چٹّانوں کی دراڑوں میں، اَور پہاڑوں کی چوٹیوں پر رہنے والی، تمہاری ہیبت اَور تمہارے دِل کے غُرور نے، تُمہیں فریب دیا ہے۔ اگرچہ تُم عُقاب کی مانند بُلندی پر اَپنا گھونسلہ کیوں نہ بنالو، تو بھی مَیں تُمہیں وہاں سے بھی نیچے پٹک دُوں گا،“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”نہ تو دانشمند اَپنی دانائی پر اَور نہ طاقتور اَپنی طاقت پر اَور نہ اَمیر اَپنی دولت پر فخر کرے،


” ’تُم کیسے یہ دعویٰ کر سکتے ہو، ”ہم دانشمند ہیں، کیونکہ ہمارے پاس یَاہوِہ کے دئیے ہوئے کے آئین ہیں،“ جَب کہ حقیقت یہ ہے کہ کاتبوں کے باطِل قلم نے جھُوٹا بَیان لِکھ کر اُسے جھُوٹا بنا دیا ہے؟


ہم مُوآب کے غُرور کے بارے میں سُن چُکے ہیں۔ اُس کی خُود پسندی، خُود بینی، تکبُّر اَور گستاخی کے بارے میں بھی۔ لیکن اُس کی شیخیاں ہیچ ہیں۔


مَیں نے دُنیا میں کچھ اَور بھی ہوتے دیکھاہے: کہ نہ تو دَوڑ میں تیز رفتار کو سبقت حاصل ہوتی ہے نہ جنگ میں زورآور کو فتح، نہ دانشمند کو روٹی ملتی ہے نہ عالِم کو دولت نہ فاضل کو عزّت؛ لیکن اُن کے مِلنے کا وقت اَور موقع سَب کے لیٔے ہے۔


میں یَاہوِہ میں پناہ لیتا ہُوں۔ پھر تُم مُجھ سے کیونکر کہتے ہو: ”چڑیا کی مانند اَپنے پہاڑ پر اُڑ جا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات