Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 48:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَور جِس طرح بنی اِسرائیل بیت ایل پر اِعتماد کرکے شرمندہ ہُوئے تھے، ٹھیک اُسی طرح مُوآب بھی کموشؔ سے شرمندہ ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 تب موآؔب کمُوؔس سے شرمِندہ ہو گا جِس طرح اِسرائیل کا گھرانا بَیت ایل سے جو اُس کا بھروسا تھا خجِل ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 तब मोआब को अपने देवता कमोस पर यों शर्म आएगी जिस तरह इसराईल को बैतेल के उस बुत पर शर्म आई जिस पर वह भरोसा रखता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 تب موآب کو اپنے دیوتا کموس پر یوں شرم آئے گی جس طرح اسرائیل کو بیت ایل کے اُس بُت پر شرم آئی جس پر وہ بھروسا رکھتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 48:13
21 حوالہ جات  

”وہ کس قدر خستہ حال ہے اَور ماتم کرتا ہے، مُوآب کیسے شرم سے اَپنی پیٹھ پھیر لیتا ہے، مُوآب اَپنے اِردگرد کے تمام لوگوں کے لیٔے، مذاق اَور خوف کا باعث بَن گیا ہے۔“


تمام بُت تراش پشیمان اَور رُسوا ہوں گے؛ وہ سَب کے سَب اِکٹھّے رُسوا ہوں گے۔


اگر تمہارا معبُود کموشؔ تُمہیں کچھ دے تو کیا تُم اُسے نہ لوگے؟ اِسی طرح جو کُچھ یَاہوِہ ہمارے خُدا ہمیں دیں تو کیا ہم اُن پر قابض نہ ہوں؟


اَے مُوآب، تُم پر ہائے! کموشؔ کے لوگ نِیست و نابود ہو گئے؛ تمہارے فرزند جَلاوطن کر دئیے گیٔے اَور تمہاری بیٹیاں اسیری میں چلی گئیں۔


چونکہ تُم اَپنے اعمال اَور اَپنی دولت پر توکّل رکھتے ہو، اِس لیٔے تُم بھی اسیر ہو جاؤگے۔ اَور کموشؔ معبُود بھی، اَپنے کاہِنوں اَور حاکموں کے ساتھ جَلاوطن ہوگا۔


”اَے لوگو، تُم جو غَیر قوموں میں سے بچ نکلے ہو، جمع ہو جاؤ؛ اَور اِکٹھّے ہوکر چلے آؤ۔ وہ لوگ جاہل ہیں جو لکڑی کے بُت لیٔے پھرتے ہیں، اَور اَیسے معبُودوں سے استدعا کرتے ہیں جو بچا نہیں سکتے۔


جَب مُوآب اَپنے اُونچے مقام پر پہُنچ جاتا ہے، تو وہ اَپنے آپ کو محض تھکا لیتا ہے؛ جَب وہ اَپنے بُتکدے میں دعا کرنے جاتا ہے، تو اُسے کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔


اُس دِن لوگ چھچھوندروں اَور چمگادڑوں کی طرف پھینک دیں گے۔ اُن کے چاندی کے بُت اَور سونے کے بُت، جسے اُنہُوں نے عبادت کے لئے بنایا۔


تَب ایلیّاہ نے اُنہیں حُکم دیا، ”بَعل کے نبیوں کو پکڑ لو۔“ اُن میں سے ایک بھی بچ کر نکلنے نہ پایٔے۔ چنانچہ اُنہُوں نے اُنہیں پکڑ لیا اَور ایلیّاہ اُنہیں قیشونؔ کی وادی میں لے گیٔے اَور وہاں اُنہیں قتل کر دیا۔


اَور شُلومونؔ نے یروشلیمؔ کے مشرق کی طرف ایک پہاڑی پر مُوآب کے نہایت قابل نفرت معبُود کموشؔ کے لیٔے اَور عمُّونیوں کے نہایت مکرُوہ معبُود مولکؔ کے لیٔے ایک پرستش گاہ تعمیر کروائی۔


میں اَیسا اِس لیٔے کروں گا کیونکہ شُلومونؔ نے مُجھے ترک کر دیا ہے اَور صیدونیوں کی دیوی عستوریتؔ، مُوآبیوں کے معبُود کموشؔ اَور عمُّونیوں کے معبُود مولکؔ یا مِلکامؔ کی پرستش کی ہے۔ اَور وہ نہ تو میری راہوں پر چلا اَور نہ ہی اَپنے باپ داویؔد کی مانند وہ کام کیا جو میری نظر میں دُرست ہے، اَور نہ ہی اُس نے میرے قوانین اَور آئین پر عَمل کیا جَیسے اُس کے باپ داویؔد نے کیا تھا۔


اِس لئے وہ دِن آ رہے ہیں،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”جَب مَیں اُن لوگوں کو بھیجوں گا جو صُراحیوں میں سے رس اُنڈیلتے ہیں، اَور وہ مُوآب کو پُورا اُنڈیل دیں گے؛ اَور اُس کی صُراحیاں خالی کرکے، اُسے چکنا چُور کر دیں گے۔


تَب یَاہوِہ کا قہر اماضیاہؔ کے خِلاف بھڑک اُٹھا اَور یَاہوِہ نے ایک نبی کو اُس کے پاس بھیجا۔ نبی نے اُس سے فرمایا، ”تُم اِن معبُودوں کی طرف کیوں رُجُوع ہُوئے جو اَپنے ہی لوگوں کو تمہارے ہاتھ سے نہ بچا سکے؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات