Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 48:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 ”لعنت ہر اُس شخص پرجو یَاہوِہ کا کام کرنے میں سُستی برتے! لعنت اُس پرجو اَپنی تلوار کو خُونریزی سے روکتا ہے!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 جو خُداوند کا کام بے پروائی سے کرتا ہے اور جو اپنی تلوار کو خُون ریزی سے باز رکھتا ہے ملعُون ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 उस पर लानत जो सुस्ती से रब का काम करे! उस पर लानत जो अपनी तलवार को ख़ून बहाने से रोक ले!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اُس پر لعنت جو سُستی سے رب کا کام کرے! اُس پر لعنت جو اپنی تلوار کو خون بہانے سے روک لے!

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 48:10
15 حوالہ جات  

تَب اُس نبی نے بادشاہ سے فرمایا، ”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ’تُم نے ایک اَیسے آدمی کو آزاد کر دیا جسے مَیں نے واجِبُ القتل ٹھہرایا تھا۔ لہٰذا تُمہیں اُس کی جان کے بدلے اَپنی جان اَور اُس کے لوگوں کے بدلے اَپنے لوگ دینے پڑیں گے۔‘ “


اِس لیٔے اَب تُم جاؤ اَور عمالیقیوں پر حملہ کرو اَورجو کچھ اُن کا ہے اُسے پُوری طرح تباہ کر دو۔ اَور اُن پر رحم نہ کرنا بَلکہ مَردوں اَور عورتوں، بچّوں اَور شیر خوار بچّوں، گائے بَیلوں، بھیڑوں، اُونٹوں اَور گدھوں، سَب کو قتل کردینا۔‘ “


یَاہوِہ کے فرشتہ نے کہا، ’مِیروزؔ پر لعنت بھیجو۔ اُس کے باشِندوں پر سخت لعنت کرو، کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کو مدد نہ بھیجی، وہ سُورماؤں کے مقابل یَاہوِہ کی مدد کو نہ آئے۔‘


تَب مَرد خُدا اُس پر غُصّہ کرتے ہُوئے فرمایا، ”تُمہیں کم سے کم پانچ یا چھ بار زمین پر تیر چلانا تھا۔ تبھی تُم ارام کو اَیسی شِکست دیتے کہ وہ پُوری طرح سے نِیست و نابود ہو جاتا۔ مگر اَب تُم اُسے صِرف تین بار ہی شِکست دے سکوگے۔“


لیکن شاؤل اَور اُس کی فَوج نے اَگاگؔ کو اَور بہترین بھیڑوں، گائے بَیلوں، موٹے تازے بچھڑوں اَور برّوں کو الغرض تمام اَچھّی چیزوں کو چھوڑ دیا کیونکہ وہ اُنہیں تباہ کرنے کے لیٔے آمادہ نہ ہُوئے۔ لیکن اُنہُوں نے ہر ایک چیز کو جو ناقص اَور نکمّی تھی بالکُل تباہ کر دیا۔


یَاہوِہ نے اَپنا اسلحہ خانہ کھول دیا ہے، اَور اَپنے قہر ڈھانے والا ہتھیار نکال لائے ہیں، کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ کو کَسدیوں کے مُلک میں کچھ کام کرناہے۔


” ’ہائے یَاہوِہ کی تلوار، تُو کب تک نہ ٹھہرے گی؟ تُو اَپنے مِیان میں داخل ہوکر؛ آرام کر اَور خاموش ہو۔‘


اَور جَیسے ہی بادشاہ اُدھر سے گزرا، اُس نبی نے پُکار کر کہا، ”جَب جنگ شِدّت سے جاری تھی تو آپ کا خادِم وہاں جنگِ میدان میں گیا ہُوا تھا۔ وہاں ایک شخص نے ایک قَیدی کو میرے پاس لاکر کہا، ’اِس آدمی کی نگہبانی کر، اگر میرے لوٹنے کے بعد یہ کسی وجہ سے غائب ہو جایٔے یا مُجھے نہ ملے تو، اُس کی جان کے بدلے تمہاری جان لے لی جائے گی یا تُمہیں اُس کے بدلے میں مُجھے پینتیس کِلو چاندی دینی پڑےگی۔‘


اَور جَب آپ کا خادِم اِدھر اُدھر مصروف تھا تو وہ آدمی سچ مُچ غائب ہو گیا۔“ شاہِ اِسرائیل نے کہا، ”تمہاری سزا وُہی ہوگی جِس کا تُم نے خُود ہی اعلان کر دیا ہے۔“


اُن سے فرما: یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: ’ملعُون ہے وہ شخص جو اِس عہدنامہ کی شرائط کو نہیں مانتا۔


لیکن تُو کیسے ٹھہر سکتی ہے؟ کیونکہ تُجھے یَاہوِہ نے حُکم دے کر، اشقلونؔ اَور اُس کے سمُندر کے ساحِلی علاقوں پر حملہ کرنے کو تعینات کیا ہے؟“


اُس کے تمام جَوان بَیلوں کو ذبح کر ڈالو؛ اُنہیں ذبح ہونے کے لیٔے نیچے لے جاؤ! اُن پر ہائے کیونکہ اُن کے سزا کا دِن آ پہُنچا ہے، اُن کو سزا دینے کا وقت آ گیا ہے۔


لیکن تُم نہ رُکو! اَپنے دُشمنوں کا تعاقب کرو اَور پیچھے سے اُن پر حملہ کر دو۔ وہ اَپنے اَپنے شہروں تک پہُنچنے نہ پائیں کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے اُنہیں تمہارے ہاتھ میں کر دیا ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات