Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 47:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 غزّہؔ کے لوگ ماتم کرنے کے لیٔے اَپنا سَر مُنڈوائیں گے؛ اَور اشقلونؔ اَپنی وادی کے بچے ہُوئے لوگوں کے ساتھ خاموش کر دیا جائے گا۔ اَے وادی کے باقی بچے ہُوئے لوگوں، تُم کب تک اَپنے جِسم کو زخمی کرتے رہوگے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 غزّہ پر چندلاپن آیا ہے۔ اسقلوؔن اپنی وادی کے بقِیّہ سمیت نیست کِیا گیا۔ تُو کب تک اپنے آپ کو کاٹتا جائے گا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 ग़ज़्ज़ा बेटी मातम के आलम में अपना सर मुँडवाएगी, अस्क़लून शहर मिसमार हो जाएगा। ऐ मैदानी इलाक़े के बचे हुए लोगो, तुम कब तक अपनी जिल्द को ज़ख़मी करते रहोगे?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 غزہ بیٹی ماتم کے عالم میں اپنا سر منڈوائے گی، اسقلون شہر مسمار ہو جائے گا۔ اے میدانی علاقے کے بچے ہوئے لوگو، تم کب تک اپنی جِلد کو زخمی کرتے رہو گے؟

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 47:5
20 حوالہ جات  

ہر سَر مونڈا ہُواہے اَور ہر داڑھی کاٹ ڈالی گئی ہے؛ ہر ہاتھ زخمی ہے اَور ہر کمر پر ٹاٹ لپٹا ہُواہے۔


اَور تمام غَیر مُلکی لوگ جو وہاں تھے؛ اَور عُوضؔ کی سرزمین کے تمام بادشاہوں؛ اَور فلسطینیوں کے تمام بادشاہوں کو یعنی اشقلونؔ، غزّہؔ، عقرونؔ اَور اشدُودؔ کے باقی بچے ہُوئے لوگوں کے بادشاہ؛


اَپنے خُوشی بخشنے والے بچّوں کے ماتم میں سَر مُنڈوا؛ گِدھ کی طرح پرنُچے ہو جا، کیونکہ وہ تیرے پاس سے جَلاوطنی میں چلے جایٔیں گے۔


شِکیمؔ سے، شیلوہؔ سے اَور سامریہؔ سے اسّی آدمی داڑھی مُنڈائے کپڑے پھاڑے ہُوئے اَور اَپنے جِسم کو زخمی کئے اَور ہدیئے اَور بخُور ہاتھ میں لیٔے ہُوئے وہاں آئے تاکہ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں نذر کریں۔


وہ دِن رات قبروں اَور پہاڑوں میں برابر چیختا چِلّاتا رہتا تھا اَور اَپنے آپ کو پتھّروں سے زخمی کر لیتا تھا۔


چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: مَیں فلسطینیوں کے خِلاف اَپنا ہاتھ بڑھانے کو ہُوں اَور مَیں کریتیوں کو مٹا دُوں گا اَور سمُندر کے ساحِل پر بچے ہُوئے لوگوں کو تباہ کر دُوں گا۔


وہ ٹاٹ پہن لیں گے اَور اُن پر خوف کا لباس پہنایا جائے گا۔ اُن کے چہرے شرمسار ہوں گے اَور اُن کے سَر منڈوایاجائے گا۔


کیونکہ تمام فلسطینیوں کی تباہی کا اَور صُورؔ اَور صیدونؔ کے اُن باقی بچے ہُوئے مددگاروں کو فنا کرنے کا دِن آ چُکاہے۔ کیونکہ خُود یَاہوِہ اُن فلسطینیوں کو، جو کفتُور کے جَزِیرہ پر کے بچے ہُوئے لوگوں کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں۔


فَرعوہؔ نے غزّہؔ پر حملہ کرنے سے قبل فلسطینیوں کے متعلّق یَاہوِہ کا یہ پیغام یرمیاہؔ نبی پر نازل ہُوا،


پھر یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا،


اہلِ دیبونؔ اُونچے مقاموں پر واقع عبادت گاہ میں، ماتم کرنے کے لیٔے گیٔے؛ نبوؔ اَور میدباؔ پر اہلِ مُوآب واویلا کرتے ہیں۔ ہر ایک کا سَر مُنڈا ہُواہے اَور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی ہے۔


چنانچہ وہ اَور بھی بُلند آواز سے پُکارنے لگے اَور اَپنے دستور کے مُطابق تلواروں اَور نیزوں سے اَپنے آپ کو زخمی کرنے لگے جِس سے اُن کا جِسم خُون سے لہُولُہان ہو گیا۔


یہُوداہؔ نے غزّہؔ، اشقلونؔ اَور عقرونؔ شہروں کو اُن کے گِردونواح کے علاقوں سمیت اَپنے قبضہ میں کر لیا۔


تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے فرزند ہو۔ اِس لیٔے مُردوں کی خاطِر اَپنے آپ کو زخمی نہ کرو اَور نہ ہی اَپنے اَبرو کے بال مُنڈواؤ،


” ’کاہِنؔ نہ تو اَپنا سَر گنجا کرے نہ ہی اَپنی داڑھی کے بال کو مُنڈوائے اَور نہ ہی اَپنے بَدن میں چیرا لگائے۔


” ’تُم مُردوں کی خاطِر اَپنے جِسم کو زخمی نہ کرنا اَور نہ اَپنے اُوپر کچھ نقوش گُدوانا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


”اِس مُلک میں چُھوٹے اَور بڑے سَب مَریں گے۔ وہ نہ دفنائے جایٔیں گے، نہ اُن کے لیٔے ماتم کیا جائے گا اَور نہ کویٔی اُن کی خاطِر اَپنے جِسم کو زخمی کرےگا اَور نہ سَر مُنڈائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات