Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 47:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 دُشمنوں کے سرپٹ دَوڑنے والے گھوڑوں کی ٹاپوں کی آواز سے، اَور اُن کے رتھوں کے شور سے اَور اُن کے پہیّوں کی گڑگڑاہٹ سُن کر۔ والدین کے ہاتھ اَور پیر اَیسے ڈھیلے پڑ جائیں گے کہ، وہ مُڑ کر اَپنے بچّوں کی مدد کرنے کو نہ پلٹیں گے؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اُس کے طاقتور گھوڑوں کے سُموں کی ٹاپ کی آواز سے اُس کے رتھوں کے ریلے اور اُس کے پہِیّوں کی گڑگڑاہٹ سے باپ کمزوری کے باعِث اپنے بچّوں کی طرف لَوٹ کر نہ دیکھیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 क्योंकि सरपट दौड़ते हुए घोड़ों की टापें सुनाई देंगी, दुश्मन के रथों का शोर और पहियों की गड़गड़ाहट उनके कानों तक पहुँचेगी। बाप ख़ौफ़ज़दा होकर यों साकित हो जाएंगे कि वह अपने बच्चों की मदद करने के लिए पीछे भी देख नहीं सकेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 کیونکہ سرپٹ دوڑتے ہوئے گھوڑوں کی ٹاپیں سنائی دیں گی، دشمن کے رتھوں کا شور اور پہیوں کی گڑگڑاہٹ اُن کے کانوں تک پہنچے گی۔ باپ خوف زدہ ہو کر یوں ساکت ہو جائیں گے کہ وہ اپنے بچوں کی مدد کرنے کے لئے پیچھے بھی دیکھ نہیں سکیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 47:3
14 حوالہ جات  

دُشمن کے گھوڑوں کے خرّاٹوں کی آواز دانؔ سے سُنایٔی دے رہی ہے اَور اُن کے جنگی گھوڑوں کی ہنہناہٹ سے سارا مُلک تھرتھرا رہاہے۔ کیونکہ وہ ہماری زمین اَور اُس میں کی ہر شَے کو، اَور شہر کو اُس کے تمام باشِندوں کے ساتھ نگل جانے کو آ رہے ہیں۔


پھر گھوڑوں کے کُھر گرجنے لگے اَور اُس کے ٹاپوں کی آواز۔


راستوں پر رتھ تیزی سے دَوڑ رہے ہیں، وہ چَوک کے میدان میں اِدھر سے اُدھر دَوڑ رہے ہیں۔ وہ مشعلوں کی مانند دِکھائی دیتے ہیں؛ وہ بجلی کی مانند کوند رہے ہیں۔


اَے گھوڑوں، تیز رفتار سے آگے بڑھو! اَے رتھ بانوں، تیزی سے ہانکو! اَے کُوشؔ اَور فُوطؔ کے سِپر برداروں، اَے لیدیا کے ماہر تیر اَندازوں، آگے بڑھو۔


اُن کے بکتر لوہے کے بکتروں کی مانند تھے اَور اُن کے پروں کی آواز اَیسی تھی جَیسے میدان جنگ میں لاتعداد رتھوں اَور گھوڑوں کے دَوڑنے سے پیدا ہوتی ہے۔


وہ کمانوں اَور نیزوں سے مُسلّح ہیں، جو نہایت سنگدل اَور بےرحم ہیں۔ جَب وہ اَپنے گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیں تَب سمُندر کی گرج کی طرح للکارتے ہیں۔ اَے بابیل کی بیٹی، وہ جنگ کرنے کے لیٔے آراستہ ہوکر تُم پر حملہ کرنے کے لیٔے آ رہے ہیں۔


وہ اسلحہ جنگ، رتھوں اَور گاڑیوں اَور لوگوں کا ہُجوم لے کر تُجھ پر حملہ کریں گے اَور بڑی اَور چُھوٹی سِپر لے کر اَور خُود پہن کر ہر طرف سے تیرے مقابل صف آرا ہوں گے۔ مَیں تُجھے سزا کے لیٔے اُن کے حوالہ کروں گا اَور وہ تُجھے اَپنے آئین کے مُطابق سزا دیں گے۔


نینوہؔ ایک حوض کی مانند ہے، اُس کا پانی نکالا جا رہاہے۔ لوگ چِلاّتے ہیں، ”ٹھہرو، ٹھہرو،“ پر کویٔی مُڑ کر نہیں دیکھتا۔


اُن کے تیر تیز ہیں، اَور اُن کی تمام کمانیں کشیدہ ہیں؛ اُن کے گھوڑوں کے کھُر چقماق کی طرح نظر آتے ہیں، اَور اُن کے رتھوں کے پہیّے گِردباد کی طرح۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات