یرمیاہ 46:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ7 ”یہ کون ہے جو دریائے نیل کی مانند اُمنڈتے ہُوئے دریاؤں کی طرح بڑھا چلا آ رہاہے؟ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس7 یہ کَون ہے جو دریایِ نِیل کی مانِند بڑھا چلا آتا ہے۔ جِس کا پانی سَیلاب کی مانِند مَوجزن ہے؟ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस7 यह क्या है जो दरियाए-नील की तरह चढ़ रहा है, जो सैलाब बनकर सब कुछ ग़रक़ कर रहा है? باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن7 یہ کیا ہے جو دریائے نیل کی طرح چڑھ رہا ہے، جو سیلاب بن کر سب کچھ غرق کر رہا ہے؟ باب دیکھیں |
’سات‘ ہفتے اَور باسٹھ ہفتوں کے بعد ممسوح کو قتل کر دیا جائے گا اَور اُس وقت شہر اُس کے ہاتھ میں نہیں آئے گا اَور آنے والے حُکمران کے لوگ شہر اَور پاک مَقدِس کو تباہ کر دیں گے۔ لیکن اُس ممسوح حُکمران کا اِختتام سیلاب کی مانند جلد ہو جائے گا، جنگ آخِر تک جاری رہے گی اَور تباہیوں کا فرمان جاری کیا جا چُکاہے۔
”اَے آدمؔ زاد، شاہِ مِصر فَرعوہؔ کا نوحہ تیّار کر اَور اُس سے کہہ: ” ’تُو مُختلف قوموں کے درمیان شیرببر کی مانند گردانا جاتا ہے، لیکن تُو محض سمُندر میں کے گھڑیال کی مانند ہے، جو اَپنی دریاؤں میں غوطے مارتا ہے اَور اُن کے پانی کو پاؤں سے متحّرک کرکے اُن میں جھاگ پیدا کرتا ہے اَور اُن کی دریاؤں کو گدلا کر دیتاہے۔