یرمیاہ 46:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ6 نہ تو تیزی سے دَوڑنے والا بھاگنے پایٔےگا اَور نہ دِلیر بچ پائے گا۔ کیونکہ شمال میں دریائے فراتؔ کے کنارے وہ ٹھوکر کھا کر گِر جاتے ہیں۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس6 نہ سبُکپا بھاگنے پائے گا نہ بہادُر بچ نِکلے گا۔ شِمال میں دریایِ فُراؔت کے کنارے اُنہوں نے ٹھوکر کھائی اور گِر پڑے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस6 न तेज़ी से भागनेवाला, न ज़बरदस्त फ़ौजी बच सकता है। शिमाल में दरियाए-फ़ुरात के किनारे ही वह ठोकर खाकर गिर गए हैं। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن6 نہ تیزی سے بھاگنے والا، نہ زبردست فوجی بچ سکتا ہے۔ شمال میں دریائے فرات کے کنارے ہی وہ ٹھوکر کھا کر گر گئے ہیں۔ باب دیکھیں |
لیکن وہ دِن خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ کا یومِ اِنتقام ہے، یہ اُن کا اَپنے دُشمنوں سے اِنتقام لینے کا دِن ہے۔ تلوار سیر ہونے تک چلتی ہی رہے گی، اَور جَب تک اُن کی تلوار خُون پی کر اَپنی پیاس نہ بُجھا لے، وہ نہیں رُکے گی کیونکہ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، شمالی سرزمین میں دریائے فراتؔ کے کنارے قُربانی گذرانیں گے۔
اِس لیٔے میں شمال کے تمام لوگوں کو اَور اَپنے خادِم شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کو بُلاؤں گا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَور مَیں اُنہیں اِس مُلک پر اَور اِس کے تمام باشِندوں پر اَور اُس کے گِردونواح کی تمام قوموں کے خِلاف حملہ کرنے کو چڑھا لاؤں گا اَور مَیں اُنہیں بالکُل برباد کر دُوں گا تاکہ وہ دہشت اَور طعن اَور اَبدی تباہی اَور بربادی کی مثال بَن جایٔیں۔