Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 46:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 گھوڑوں کو آراستہ کرو، اَور اُن پر سوار ہوکر، خُود پہن لو، اَور اَپنی اَپنی جگہ پر کھڑے ہو جاؤ؛ اَپنے نیزوں کو پَینا کرو، اَپنا زرہ بکتر پہن لو!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 گھوڑوں پر ساز لگاؤ۔ اَے سوارو! تُم سوار ہو اور خَود پہن کر نِکلو۔ نیزوں کو صَیقل کرو۔ بکتر پہنو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 घोड़ों को रथों में जोतो! दीगर घोड़ों पर सवार हो जाओ! ख़ोद पहनकर खड़े हो जाओ! अपने नेज़ों को रौग़न से चमकाकर ज़िरा-बकतर पहन लो!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 گھوڑوں کو رتھوں میں جوتو! دیگر گھوڑوں پر سوار ہو جاؤ! خود پہن کر کھڑے ہو جاؤ! اپنے نیزوں کو روغن سے چمکا کر زرہ بکتر پہن لو!

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 46:4
11 حوالہ جات  

تیر اَنداز کو اَپنی کمان کھینچنے سے روکو، نہ اُسے اَپنا بکتر پہن کر کھڑا ہونے دو۔ اُس کے جَوانوں پر رحم نہ کرو؛ اُس کے تمام لشکر کو تباہ کر دو۔


”اَور تُو اَے آدمؔ زاد، نبُوّت کر اَور کہہ، ’یَاہوِہ قادر، عمُّونیوں اَور اُن کی طَعنہ زنی کے متعلّق یُوں فرماتے ہیں: ” ’ایک تلوار، ایک تلوار، جو خُونریزی کے لیٔے کھینچی گئی ہے، اَور قتل کرنے کے لیٔے، اَور بجلی کی طرح چمکنے کے لیٔے صَاف کی گئی ہے!


اُس دِن کے بعد سے میرے آدھے آدمی کام کرتے اَور باقی آدھے نیزوں، ڈھالوں، کمانوں اَور زرہ بکتر سے مُسلّح رہتے اَور وہ جو حاکم تھے یہُوداہؔ کے سارے لوگوں کے پیچھے مَوجُود رہتے تھے۔


عُزّیاہؔ نے تمام فَوج کو ڈھالیں، برچھیاں، خُود، زرہ بکتر، کمانیں اَور فلاخن کے لیٔے پتّھر مُہیّا کئے۔


تَب شاؤل نے اَپنا فَوجی کوٹ داویؔد کو پہنایا۔ اُسے زرہ بکتر پہنایا اَور کانسے کا ایک خُود اُس کے سَر پر رکھا۔


اُس کے سَر پر کانسے کا خُود تھا اَور وہ کانسے کا ہی زرہ بکتر پہنے ہُوئے تھا جو میخوں سے جُڑا تھا اَورجو پانچ ہزار ثاقل وزنی تھا۔


”تیروں کو تیز کر لو، اَور سِپر اُٹھالو! یَاہوِہ نے مادیؔ بادشاہوں کو اُبھارا ہے، کیونکہ اُن کا منصُوبہ بابیل کو تباہ کرناہے۔ یَاہوِہ اِنتقام لیں گے، یعنی اَپنے بیت المُقدّس کے لئے اِنتقام۔


مُختلف قوموں میں اعلان کرو، جنگ کی تیّاری کرو! سپاہیوں کو جگاؤ! تمام جنگجو مَرد قریب آکر حملہ کریں۔


اَے قومو! جنگ کا نعرہ بُلند کرو اَور تُم ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے جاؤگے۔ اَے دُور دُور کے مُلکوں کے لوگو، سُنو، جنگ کے لیٔے تیّار ہو جاؤ تمہارے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے جایٔیں گے! جنگ کے لیٔے تیّار ہو جاؤ، تمہارے پُرزے پُرزے ہو جایٔیں گے۔


”مِصر میں اِس کا اعلان کرو اَور مِگدُلؔ میں مُنادی کرو؛ میمفِسؔ اَور تحفنحِیسؔ میں بھی مُنادی کرو، ’اَپنی اَپنی جگہ پر کھڑے ہو جاؤ اَور تیّار ہو جاؤ، کیونکہ تلوار تمہاری چاروں طرف لوگوں کو کھائے جا رہی ہے۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات