Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 46:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 جُوں ہی دُشمن فَوج آگے بڑھےگی، مِصر کے باشِندوں کی آوازیں بھاگتے ہُوئے سانپ کی پھُپھکار کی مانند سُنایٔی دے گی؛ کیونکہ وہ لشکر کے ساتھ حملہ کر رہے ہیں، اَور کُلہاڑے لے کر، لکڑہاروں کی مانند اُس پر چڑھ آئیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 وہ سانپ کی مانِند چلچلائے گی کیونکہ وہ فَوج لے کر چڑھائی کریں گے اور کُلہاڑے لے کر لکڑہاروں کی مانِند اُس پر چڑھ آئیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 मिसर साँप की तरह फुँकारते हुए पीछे हट जाएगा जब दुश्मन के फ़ौजी पूरे ज़ोर से उस पर हमला करेंगे, जब वह लकड़हारों की तरह अपनी कुल्हाड़ियाँ पकड़े हुए उस पर टूट पड़ेंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 مصر سانپ کی طرح پھنکارتے ہوئے پیچھے ہٹ جائے گا جب دشمن کے فوجی پورے زور سے اُس پر حملہ کریں گے، جب وہ لکڑہاروں کی طرح اپنی کلہاڑیاں پکڑے ہوئے اُس پر ٹوٹ پڑیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 46:22
13 حوالہ جات  

تُو پست کیا جائے گا اَور تُو زمین پر سے بولےگا؛ اَور خاک پر سے تُو مُنہ ہی مُنہ میں بُڑبُڑائے گا۔ اَور تیری بھُوت کی سِی آواز زمین کے اَندر سے آئے گی؛ اَور تُو خاک میں سے سرگوشی کرےگا۔


یہاں تک کہ صنوبر کے درخت اَور لبانونؔ کے دیودار خُوش ہوکر تُجھ سے یہ کہتے ہیں: ”جَب سے تُو گرا دیا گیا ہے، کویٔی لکڑہارا ہمیں کاٹنے کے لیٔے نہیں آیا۔“


اَے صنوبر کے درخت ماتم کرو کیونکہ دیودار تباہ ہو گئے؛ اَور شاندار درخت غارت ہو گئے ہیں! اَے باشانؔ کے بلُوطوں، نوحہ کرو؛ کیونکہ گھنے جنگل کاٹ ڈالے گیٔے ہیں!


قومیں دیکھیں گی اَور شرمندہ ہُوں گی، اُن سے اُن کی تمام قُوّت چھین لی جائے گی۔ وہ اَپنے مُنہ پر اَپنا ہاتھ رکھیں گے، اَور اُن کے کان بہرے ہو جایٔیں گے۔


اِس لیٔے مَیں نوحہ اَور ماتم کروں گا؛ مَیں ننگے پاؤں اَور ننگے بَدن پھروں گا۔ میں گیدڑ کی طرح چِلّاؤں گا اَور اُلّو کی مانند غم کروں گا۔


تُم نے اَپنے قاصِدوں کے ذریعہ یَاہوِہ کی بےحُرمتی کی ہے۔ تُم نے ڈینگ ماری، ’میں اَپنے کثیر رتھوں کے ساتھ پہاڑوں کی چوٹیوں پر، بَلکہ لبانونؔ کی آخِری سرحدوں تک چڑھ آیا ہُوں۔ مَیں نے سَب سے اُونچے دیودار کے درخت کاٹ ڈالے ہیں، اَور اُس کے عُمدہ صنوبر کو بھی۔ میں اُس کے نہایت ہی دُور دراز کے مقاموں میں داخل ہو چُکا ہُوں، ہاں اُس کے گھنے جنگلوں میں بھی۔


کیا کُلہاڑا اَپنے اِستعمال کرنے والے سے زِیادہ طاقتور ہونے کا دعویٰ کر سَکتا ہے یا آرہ کش کے خِلاف شیخی مار سَکتا ہے؟ یا عصا اَپنے اُٹھانے والے کو اُٹھا سَکتا ہے، یا لاٹھی اُسے گھُمائے گی جو لکڑی نہیں، آدمی ہے!


اُنہُوں نے مزید کہا، ”ہم اُنہیں جینے دیں گے لیکن وہ ساری جماعت کے لیٔے لکڑہارے اَور پانی بھرنے والے بنیں گے۔“ اِس طرح سارے بُزرگ اَپنے وعدہ پر قائِم رہے۔


وہ اُن آدمیوں کی مانند ہیں جو گھنے جنگل میں درختوں پر کُلہاڑے چلاتے ہیں۔


اُس کی صفوں میں جو کرائے کے فَوجی ہیں وہ فربہ بچھڑوں کی مانند ہیں۔ لیکن وہ بھی پلٹ کر ایک ساتھ بھاگ جایٔیں گے، وہ ٹِک نہ سکیں گے؛ کیونکہ اُن پر تباہی کا دِن، اَور سزا پانے کا وقت آ پہُنچا ہے۔


خواہ اُس کا جنگل کتنا ہی گھنا کیوں نہ ہو،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”وہ اُسے کاٹ ڈالیں گے، وہ تعداد میں ٹِڈّیوں سے بھی زِیادہ ہیں، بے شُمار ہونے کی وجہ سے اُن کا شُمار نہیں کیا جا سَکتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات