Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 46:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 ”مِصر نہایت خُوبصورت بچھیا ہے، لیکن شمال کی جانِب سے اُس کے خِلاف ایک بڑی مکھّی یعنی تباہی آ رہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 مِصرؔ نِہایت خُوب صُورت بچِھیا ہے لیکن شِمال سے تباہی آتی ہے بلکہ آ پُہنچی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 मिसर ख़ूबसूरत-सी जवान गाय है, लेकिन शिमाल से मोहलक मक्खी आकर उस पर धावा बोल रही है। हाँ, वह आ रही है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 مصر خوب صورت سی جوان گائے ہے، لیکن شمال سے مہلک مکھی آ کر اُس پر دھاوا بول رہی ہے۔ ہاں، وہ آ رہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 46:20
8 حوالہ جات  

اِفرائیمؔ تربّیت یافتہ بچھیا ہے جو اناج گاہنا پسند کرتی ہے؛ چنانچہ مَیں اُس کی خُوبصورت گردن پر جُوا رکھ دُوں گا۔ اَور اِفرائیمؔ کو ہانکوں گا، یہُوداہؔ کو ہل چلانا ہوگا، اَور یعقوب ڈھیلے توڑے گا۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، شمال میں دریا کا پانی کیسا اُوپر اُٹھ رہاہے؛ جو ایک خوفناک سیلاب کی شکل اِختیار کرےگا۔ اَور مُلک اَور اُس میں کی ہر شَے، اَور شہر اَور اُن کے باشِندوں کو غرق کر دے گا۔ لوگ چِلّائیں گے، اَور مُلک کے ہر باشِندے ماتم کریں گے۔


نہ تو تیزی سے دَوڑنے والا بھاگنے پایٔےگا اَور نہ دِلیر بچ پائے گا۔ کیونکہ شمال میں دریائے فراتؔ کے کنارے وہ ٹھوکر کھا کر گِر جاتے ہیں۔


یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”اِس مُلک کے تمام باشِندوں پر شمالی جانِب سے آفت نازل ہوگی۔


”اَے میری مِیراث کو لُوٹنے والوں، چونکہ تُم شادمان اَور خُوش ہو، اَور داونے والی بچھیا کی مانند کودتے پھاندتے، اَور ایک طاقتور گھوڑے کی مانند ہنہناتے ہو،


مِصر کی بیٹی بے عزّت ہوگی، اَور اُسے شمالی لوگوں کے حوالہ کیا جائے گا۔“


لیکن وہ دِن خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ کا یومِ اِنتقام ہے، یہ اُن کا اَپنے دُشمنوں سے اِنتقام لینے کا دِن ہے۔ تلوار سیر ہونے تک چلتی ہی رہے گی، اَور جَب تک اُن کی تلوار خُون پی کر اَپنی پیاس نہ بُجھا لے، وہ نہیں رُکے گی کیونکہ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، شمالی سرزمین میں دریائے فراتؔ کے کنارے قُربانی گذرانیں گے۔


اِس لیٔے میں شمال کے تمام لوگوں کو اَور اَپنے خادِم شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کو بُلاؤں گا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَور مَیں اُنہیں اِس مُلک پر اَور اِس کے تمام باشِندوں پر اَور اُس کے گِردونواح کی تمام قوموں کے خِلاف حملہ کرنے کو چڑھا لاؤں گا اَور مَیں اُنہیں بالکُل برباد کر دُوں گا تاکہ وہ دہشت اَور طعن اَور اَبدی تباہی اَور بربادی کی مثال بَن جایٔیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات