Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 46:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 اَے مِصر میں رہنے والوں، جَلاوطنی میں جانے کا سامان تیّار کر لو، کیونکہ میمفِسؔ شہر اُجاڑ دیا جائے گا، اَور وہ ویران اَور غَیر آباد ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اَے بیٹی جو مِصرؔ میں رہتی ہے! اَسِیری میں جانے کا سامان کر کیونکہ نُوف وِیران اور بھسم ہو گا۔ اُس میں کوئی بسنے والا نہ رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 ऐ मिसर के बाशिंदो, अपना मालो-असबाब बाँधकर जिलावतन होने की तैयारियाँ करो। क्योंकि मेंफ़िस मिसमार होकर नज़रे-आतिश हो जाएगा। उसमें कोई नहीं रहेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اے مصر کے باشندو، اپنا مال و اسباب باندھ کر جلاوطن ہونے کی تیاریاں کرو۔ کیونکہ میمفِس مسمار ہو کر نذرِ آتش ہو جائے گا۔ اُس میں کوئی نہیں رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 46:19
14 حوالہ جات  

اُسی طرح اشُور کا بادشاہ مِصری اسیروں اَور کُوشی جَلاوطنوں کو خواہ وہ جواں ہُوں یا ضعیف، برہنہ جِسم اَور ننگے پاؤں اَور بے پردہ کولہوں کے ساتھ لے جائے گا۔ اَور یہ اہلِ مِصر کے لیٔے رُسوائی کا باعث ہوگا۔


”اَے دیبونؔ کے باشِندوں، اَپنی شان و شوکت سے نیچے اُتر آؤ، اَور خشک زمین پر بیٹھ جاؤ؛ کیونکہ مُوآب کو تباہ کرنے والا تُم پر بھی حملہ کرےگا اَور تمہارے مُستحکم شہروں کو اُجاڑ دے گا۔


” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’میں میمفِسؔ نُوفؔ کے بُتوں کو برباد کر دُوں گا اَور اُس کی مورتیوں کو تباہ کر دُوں گا۔ اَب مِصر میں کبھی کویٔی شہزادہ برپا نہ ہوگا، اَور مَیں تمام مُلک میں خوف کا ماحول پیدا کروں گا۔


یہ کلام یرمیاہؔ پر اُن تمام یہُودیوں کے متعلّق جو جُنوبی مِصر کے مِگدُلؔ، تحفنحِیسؔ میمفِسؔ اَور شمالی فتروسیوں کے ساتھ مِصر کے علاقہ کے باشِندوں کی بابت نازل ہُوا:


تُم جو ساحِل پر رہتے ہو تُم پر افسوس، یعنی کریتیوں کی قوم پر افسوس؛ یَاہوِہ کا کلام تمہارے خِلاف ہے، اَے کنعانؔ، فلسطینیوں کی سرزمین، وہ کہتے ہیں، ”مَیں تُمہیں تباہ کر دُوں گا، اَور کویٔی باقی نہ چھوڑا جائے گا۔“


یَاہوِہ فرماتے ہیں، میں حُکم جاری کروں گا، اَور مَیں پھر اُنہیں اِس شہر میں واپس لاؤں گا۔ وہ اِس سے لڑیں گے اَور اِسے فتح کرکے جَلا ڈالیں گے۔ اَور مَیں یہُودیؔہ کے شہروں کو اَیسا اُجاڑ دُوں گا کہ وہاں کویٔی بھی آباد نہ ہونے پایٔےگا۔“


تُونے کیوں یَاہوِہ کا نام لے کر اَیسی نبُوّت کی اَور کہا، یہ گھر شیلوہؔ کی مانند تباہ ہوگا اَور یہ شہر ویران اَور غَیر آباد ہو جائے گا؟“ اَور سَب لوگوں نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں یرمیاہؔ کو ہُجوم نے چاروں طرف سے گھیرلیا۔


ضعنؔ کے افسران احمق ہو گئے ہیں، اَور میمفِسؔ کے رہنما دھوکا کھاگئے ہیں؛ مِصر کی قوم نے اَپنے ہی لوگوں کو گُمراہ کیا۔


”مِصر میں اِس کا اعلان کرو اَور مِگدُلؔ میں مُنادی کرو؛ میمفِسؔ اَور تحفنحِیسؔ میں بھی مُنادی کرو، ’اَپنی اَپنی جگہ پر کھڑے ہو جاؤ اَور تیّار ہو جاؤ، کیونکہ تلوار تمہاری چاروں طرف لوگوں کو کھائے جا رہی ہے۔‘


کسی اِنسان یا حَیوان کا قدم تک اِدھر نہ پڑےگا اَور چالیس بَرس تک اُس میں کویٔی نہ بسے گا۔


میں مُلک مِصر کو اُجڑے ہُوئے مُلکوں کے درمیان اُجاڑ کر رکھ دُوں گا اَور اُس کے شہر کو مُختلف قوموں میں پراگندہ اَور مُختلف ممالک میں تِتّر بِتّر کر دُوں گا۔


خواہ وہ تباہی سے بچ بھی جایٔیں، تو بھی مِصر اُنہیں جمع کرےگا، اَور میمفِسؔ اُنہیں دفن کرےگا۔ اُن کی چاندی کے خزانے جھاڑیاں چھین لیں گی، اَور کانٹے اُن کے خیموں پر پھیل جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات