14 ”مِصر میں اِس کا اعلان کرو اَور مِگدُلؔ میں مُنادی کرو؛ میمفِسؔ اَور تحفنحِیسؔ میں بھی مُنادی کرو، ’اَپنی اَپنی جگہ پر کھڑے ہو جاؤ اَور تیّار ہو جاؤ، کیونکہ تلوار تمہاری چاروں طرف لوگوں کو کھائے جا رہی ہے۔‘
14 مِصرؔ میں آشکارا کرو۔ مِجداؔل میں اِشتہار دو ہاں نُوف اور تحفخِیس میں مُنادی کرو۔ کہو کہ اپنے آپ کو تیّار کر کیونکہ تلوار تیری چاروں طرف کھائے جاتی ہے۔
14 “मिसरी शहरों मिजदाल, मेंफ़िस और तहफ़नहीस में एलान करो, ‘जंग की तैयारियाँ करके लड़ने के लिए खड़े हो जाओ! क्योंकि तलवार तुम्हारे आस-पास सब कुछ खा रही है।’
لیکن وہ دِن خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ کا یومِ اِنتقام ہے، یہ اُن کا اَپنے دُشمنوں سے اِنتقام لینے کا دِن ہے۔ تلوار سیر ہونے تک چلتی ہی رہے گی، اَور جَب تک اُن کی تلوار خُون پی کر اَپنی پیاس نہ بُجھا لے، وہ نہیں رُکے گی کیونکہ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، شمالی سرزمین میں دریائے فراتؔ کے کنارے قُربانی گذرانیں گے۔
یہ کلام یرمیاہؔ پر اُن تمام یہُودیوں کے متعلّق جو جُنوبی مِصر کے مِگدُلؔ، تحفنحِیسؔ میمفِسؔ اَور شمالی فتروسیوں کے ساتھ مِصر کے علاقہ کے باشِندوں کی بابت نازل ہُوا:
قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مَیں تیرا مُخالف ہُوں، مَیں تمہارے رتھوں کو دُھواں بنا دُوں گا، اَور تلوار تمہارے جَوان شیروں کو نگل جائے گی۔ میں زمین پر تمہارے لیٔے کویٔی شِکار نہیں چھوڑوں گا۔ تمہارے قاصِدوں کی آوازیں، پھر کبھی سُنایٔی نہ دیں گی۔“
”مَیں نے خوامخواہ تمہاری نَسل کو تربّیت دی؛ کیونکہ اُنہُوں نے اُس سے سبق نہ سیکھا۔ پھاڑ کھانے والے شیرببر کی مانند تمہاری تلوار نے تمہارے نبیوں کو نگل لیا۔
بیابان کے تمام بنجر ٹیلوں پر غارت گروں کا ہُجوم لگا ہُواہے، کیونکہ یَاہوِہ کی تلوار، مُلک کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک نگلتی جاتی ہے، اَور کویٔی بھی اِس سے سلامت نہیں بچے گا۔
یَاہوِہ کی تلوار خُون میں نہا چُکی ہے، اَور اُس پر چربی کی تہہ جم گئی ہے وہ برّوں اَور بکروں کے خُون سے، اَور مینڈھوں کے گُردوں کی چربی سے آلُودہ ہے۔ کیونکہ یَاہوِہ نے بُضراؔہ شہر میں ایک قُربانی اَور اِدُوم کے مُلک میں بڑی خُونریزی کی ہے۔
”تَب اشُور اُس تلوار سے گِرے گا جو اِنسان کی نہیں ہے؛ وُہی تلوار جو فانی اِنسان کی نہیں ہے، اُنہیں ہلاک کر ڈالے گی۔ وہ تلوار کے سامنے سے بھاگ جایٔیں گے اَور اُن کے نوجوانوں سے زبردستی مشقّت کروائی جائے گی۔
تَب ابنیرؔ نے یُوآبؔ کو پُکار کر کہا، ”کیا یہ ضروُری ہے کہ تلوار اَبد تک ہلاک کرتی رہے؟ کیا تُم نہیں جانتے کہ اِس کا اَنجام کس قدر تلخ ہوگا؟ تُم اَپنے آدمیوں کو کب حُکم دوگے کہ اَپنے بھائیوں کا تعاقب کرنے سے باز آئیں؟“
”بنی اِسرائیل سے کہو، وہ واپس جایٔیں، اَور مِگدُلؔ اَور سمُندر کے درمیان پیہاخیروتؔ کے نزدیک ڈیرے لگائیں یعنی سمُندر کے کنارے کنارے بَعل ضِفونؔ کے بالکُل سامنے ڈیرے ڈالیں۔
مِصر کے متعلّق، یہ پیغام شاہِ مِصر فَرعوہؔ نِکوہؔ کی فَوج کے متعلّق ہے جو دریائے فراتؔ کے کنارے پر کرکمیشؔ میں تھی جسے شاہِ بابیل، نبوکدنضرؔ نے یہُویقیمؔ بِن یُوشیاہؔ، شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ کے دَورِ حُکومت کے چوتھے سال میں شِکست دی تھی۔
”اَور تُو اَے آدمؔ زاد، نبُوّت کر اَور کہہ، ’یَاہوِہ قادر، عمُّونیوں اَور اُن کی طَعنہ زنی کے متعلّق یُوں فرماتے ہیں: ” ’ایک تلوار، ایک تلوار، جو خُونریزی کے لیٔے کھینچی گئی ہے، اَور قتل کرنے کے لیٔے، اَور بجلی کی طرح چمکنے کے لیٔے صَاف کی گئی ہے!
” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’میں میمفِسؔ نُوفؔ کے بُتوں کو برباد کر دُوں گا اَور اُس کی مورتیوں کو تباہ کر دُوں گا۔ اَب مِصر میں کبھی کویٔی شہزادہ برپا نہ ہوگا، اَور مَیں تمام مُلک میں خوف کا ماحول پیدا کروں گا۔
خواہ وہ تباہی سے بچ بھی جایٔیں، تو بھی مِصر اُنہیں جمع کرےگا، اَور میمفِسؔ اُنہیں دفن کرےگا۔ اُن کی چاندی کے خزانے جھاڑیاں چھین لیں گی، اَور کانٹے اُن کے خیموں پر پھیل جایٔیں گے۔