Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 46:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 ”اَے مِصر کی کنواری بیٹی، گِلعادؔ جا کر مرہم لے آ۔ لیکن تُم خوامخواہ مُختلف دوائیں اِستعمال کرتی ہو؛ کیونکہ تُم شفا نہیں پاؤ گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اَے کُنواری دُخترِ مِصرؔ! جِلعاد کو چڑھ جا اور بلسان لے۔ تُو بے فائِدہ طرح طرح کی دوائیں اِستعمال کرتی ہے۔ تُو شِفا نہ پائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 ऐ कुँवारी मिसर बेटी, मुल्के-जिलियाद में जाकर अपने ज़ख़मों के लिए बलसान ख़रीद ले। लेकिन क्या फ़ायदा? ख़ाह तू कितनी दवाई क्यों न इस्तेमाल करे तेरी चोटें भर ही नहीं सकतीं!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اے کنواری مصر بیٹی، ملکِ جِلعاد میں جا کر اپنے زخموں کے لئے بلسان خرید لے۔ لیکن کیا فائدہ؟ خواہ تُو کتنی دوائی کیوں نہ استعمال کرے تیری چوٹیں بھر ہی نہیں سکتیں!

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 46:11
15 حوالہ جات  

کیا گِلعادؔ میں کسی قِسم کا مرہم نہیں ملتا؟ کیا وہاں کویٔی طبیب نہیں؟ پھر میری اُمّت کے زخم شفایاب کیوں نہیں ہوتے؟


کیونکہ اسیری کا زخم لاعلاج ہے؛ وہ یہُوداہؔ تک آیا۔ وہ میرے لوگوں کے پھاٹک، بَلکہ یروشلیمؔ تک آ پہُنچا۔


”اَے بابیل کی کنواری بیٹی، نیچے اُتر آ اَور خاک پر بیٹھ؛ اَے کَسدیوں کی ملِکہ کا شہر، تُو بِنا تخت زمین پر بیٹھ۔ تُو پھر کبھی نازک اندام اَور نازنین نہ کہلائے گی۔


کویٔی چیز تمہارے زخموں کو شفا نہیں دے سکتی؛ تیرا زخم لاعلاج ہے۔ جو کویٔی تمہارے بارے میں سُنتا ہے وہ تمہاری بربادی پر خُوش ہوکر تالی بجاتا ہے، کیونکہ کون ہے جِس نے تیرا ظُلم نہیں سہا؟


”اُن سے یُوں فرما: ” ’میری آنکھیں شب و روز، اَور بلاناغہ آنسُو بہاتی رہیں؛ کیونکہ میری قوم کی کنواری بیٹی، گہری چوٹ اَور ضرب شدید سے شکستہ ہے، اُسے نہایت شدید صدمہ پہُنچا ہے۔


میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جَب تک تُم ایک ایک پیسہ اَدا نہ کر دوگے، وہاں سے ہرگز نکل نہ پاؤگے۔


” ’یہُوداہؔ اَور اِسرائیل بھی تیرے ساتھ تِجارت کرتے تھے اَور وہ مِنّیتؔ کا گیہُوں، مٹھائیاں، شہد، زَیتُون کا تیل اَور روغن بلسان دے کر تُجھ سے اَشیا خریدتے تھے۔


بابیل اَچانک گِر کر ٹوٹ جائے گا۔ اُس پر ماتم کرو! اُس کے درد کے لیٔے مرہم لاؤ؛ شاید وہ شفایاب ہو جائے۔


تَب اُن کے باپ اِسرائیل نے اُن سے کہا، ”اگر یہی بات ہے تو اَیسا کرو، کہ اِس مُلک کی بہترین پیداوار میں سے چند چیزیں اَپنے بوروں میں رکھ لو اَور اُنہیں اُس شخص کے لیٔے تحفہ کے طور پر لے جاؤ۔ مثلاً تھوڑا سا روغن بلسان اَور تھوڑا سا شہد، کچھ گرم مَسالے اَور مُر پِستے اَور بادام


پھر جَب وہ کھانا کھانے بیٹھے تو اُنہُوں نے نظر اُٹھاکر دیکھا کہ اِشمعیلیوں کا ایک قافلہ گِلعادؔ سے آ رہاہے۔ اُن کے اُونٹ گرم مَسالوں روغن بلسان اَور مُر سے لدے ہویٔے تھے اَور وہ اُنہیں مِصر لے جا رہے تھے۔


اَے کنواری بنی اِسرائیل، میں تُمہیں دوبارہ تعمیر کروں گا، اَور تُو تعمیر کی جائے گی۔ تُو پھر اَپنی دف اُٹھاکر آراستہ ہوگی اَور خُوشی منانے والوں کے ساتھ رقص کرنے کو نکل پڑےگی۔


”راستہ پر آمدورفت کے سنگِ نِشان کھڑے کرو؛ اَور سمت بتانے والا سُتون نصب کر۔ جو راستہ تُمہیں اِختیار کرناہے، اُس شاہراہ کا جائزہ لو۔ اَے کنواری اِسرائیل، لَوٹ آ، اَپنے شہروں کو لَوٹ آ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات