Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 45:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 لیکن یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایاہے کہ مَیں یہ پیغام تُمہیں دُوں، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: دیکھو مَیں نے جو سارا مُلک تعمیر کیا اِسے گرا دُوں گا، اَورجو کچھ لگایا ہے اُسے اُکھاڑ دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 تُو اُس سے یُوں کہنا کہ خُداوند فرماتا ہے دیکھ اِس تمام مُلک میں جو کُچھ مَیں نے بنایا گِرا دُوں گا اور جو کُچھ مَیں نے لگایا اُکھاڑ پھینکُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 ऐ बारूक, रब जवाब में फ़रमाता है कि जो कुछ मैंने ख़ुद तामीर किया उसे मैं गिरा दूँगा, जो पौदा मैंने ख़ुद लगाया उसे जड़ से उखाड़ दूँगा। पूरे मुल्क के साथ ऐसा ही सुलूक करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اے باروک، رب جواب میں فرماتا ہے کہ جو کچھ مَیں نے خود تعمیر کیا اُسے مَیں گرا دوں گا، جو پودا مَیں نے خود لگایا اُسے جڑ سے اُکھاڑ دوں گا۔ پورے ملک کے ساتھ ایسا ہی سلوک کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 45:4
12 حوالہ جات  

جِس طرح میں اُن کو اُکھاڑنے، ڈھانے گرانے، تباہ کرنے اَور مُصیبت لانے کے لیٔے اُن کی گھات میں تھا، اُسی طرح سے اَب مَیں اُن کو اَپنی نِگرانی میں لگاؤں گا اَور بڑھاؤں گا،“ یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے۔


دیکھ، آج کے دِن مَیں نے تُجھے قوموں اَور سلطنتوں پر مُقرّر کیا ہے تاکہ تُو اُنہیں جڑ سے اُکھاڑ دے یا ڈھا دے، تباہ کرے یا نِیست و نابود کرے تعمیر کرے یا نیا اُگائے۔“


جِس قادرمُطلق یَاہوِہ نے تُمہیں روپا تھا اُسی نے تمہارے لیٔے تباہی کا حُکم جاری کیا ہے کیونکہ بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ نے بَعل کے سامنے بخُور جَلا کر گُناہ کیا اَور مُجھے غُصّہ دِلایا۔


جَیسے یَاہوِہ تُمہیں خُوشحال کرکے اَور تمہاری تعداد میں اِضافہ کرکے خُوش ہویٔے تھے وَیسے ہی اَب تُمہیں تباہ و برباد کرکے اُنہیں خُوشی ہوگی۔ تُم اُس مُلک سے بے دخل کر دئیے جاؤگے جِس پر قبضہ کرنے کے لیٔے جا رہے ہو۔


آپ نے اُنہیں لگایا اَور اُنہُوں نے جڑ پکڑی؛ وہ بڑھتے ہیں اَور پھل لاتے ہیں۔ آپ کا نام تو ہمیشہ اُن کے لبوں پر رہتاہے لیکن آپ اُن کے دِلوں سے کافی دُور ہیں۔


مار ڈالنے کا اَور شفا دینے کا وقت، ڈھا دینے کا اَور تعمیر کرنے کا وقت،


اُنہُوں نے اَپنے مَسکن کو گرا دیا گویا وہ باغ میں لگا ہُوا خیمہ تھا؛ اُنہُوں نے اَپنی جائے اِجتماع بھی برباد کر دی ہے۔ یَاہوِہ نے صِیّونؔ سے اُن کی مُقرّرہ عیدیں اَور سَبتیں فراموش کرا دیں۔ اَور اَپنے شدید قہر میں بادشاہ اَور کاہِنؔ کو ذلیل کر دیا۔


اِس لیٔے اَب مَیں اُسے پھُسلا کر؛ بیابان میں لے جاؤں گا اَور اُس سے نرم دِلی سے باتیں کروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات