8 کیونکہ اِس مِصر میں جہاں کہ تُم آباد ہونے کے لیٔے آئے ہو، یہاں تُم اَپنے ہاتھوں سے بنائی ہُوئی اَشیا سے اَور غَیر معبُودوں کے آگے بخُور جَلا کے میرا غُصّہ کیوں بھڑکاتے ہو؟ کیا تُم اَپنے آپ کو ہلاک کرکے دُنیا کی تمام قوموں کے درمیان خُود کو لعنت اَور ملامت کا باعث بناؤگے۔
8 کہ تُم مُلکِ مِصرؔ میں جہاں تُم بسنے کو گئے ہو اپنے اَعمال سے اور غَیر معبُودوں کے آگے بخُور جلا کر مُجھ کو غضب ناک کرتے ہو کہ نیست کِئے جاؤ اور رُویِ زمِین کی سب قَوموں کے درمِیان لَعنت و ملامت کا باعِث بنو؟
8 मुझे अपने हाथों के काम से तैश क्यों दिलाते हो? यहाँ मिसर में पनाह लेकर तुम अजनबी माबूदों के लिए बख़ूर क्यों जलाते हो? इससे तुम अपने आपको नेस्तो-नाबूद कर रहे हो, तुम दुनिया की तमाम क़ौमों के लिए लानत और मज़ाक़ का निशाना बनोगे।
8 مجھے اپنے ہاتھوں کے کام سے طیش کیوں دلاتے ہو؟ یہاں مصر میں پناہ لے کر تم اجنبی معبودوں کے لئے بخور کیوں جلاتے ہو؟ اِس سے تم اپنے آپ کو نیست و نابود کر رہے ہو، تم دنیا کی تمام قوموں کے لئے لعنت اور مذاق کا نشانہ بنو گے۔
کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ’جِس طرح میرا غُصّہ اَور قہر اُن لوگوں پر اُنڈیلا گیا جو یروشلیمؔ میں رہتے تھے اُسی طرح سے جَب تُم مِصر جاؤگے تَب میرا قہر تُم لوگوں پر اُنڈیلا جائے گا۔ تُم لعنت و حیرت اَور ملامت اَور طَعنہ زنی کا باعث ہوگے اَور تُم پھر کبھی یہ جگہ دیکھ نہ پاؤگے۔‘
اُس بدی کے باعث جو اُنہُوں نے مُجھے غضبناک کرنے کو کی تھی، اُنہُوں نے اَیسے غَیر معبُودوں کے واسطے بخُور جَلا کر اَور اُن کی عبادت کرکے میرا غُصّہ بھڑکایا، جنہیں نہ تو وہ، نہ تُم اَور نہ اُن کے آباؤاَجداد ہی جانتے تھے۔
جِس کی وجہ سے اُن کا مُلک اَیسا اُجاڑ دیا گیا کہ، وہ ہمیشہ کے لیٔے لَعن طَعن کا نِشانہ بَن گیا؛ وہاں سے گزرنے والے سبھی لوگ دنگ رہ جایٔیں گے، اَور حیران ہوکر اَپنے سَر ہلائیں گے۔
تو پھر مَیں بنی اِسرائیل کو اَپنے مُلک سے جسے مَیں نے اُنہیں دیا ہے، جڑ سے اُکھاڑ پھینکوں گا اَور اِس بیت المُقدّس کو جسے مَیں نے اَپنے نام کے لیٔے مُقدّس کیا ہے اَپنے سامنے سے دُور کر دُوں گا۔ اَور اِسے قوموں میں ضرب المثل اَور ذِلّت کا نِشان بنا دُوں گا۔
مَیں بنی یہُوداہؔ کے بچے ہُوئے لوگوں کو جو مِصر جا کر آباد ہونے کی ضِد کر رہے تھے، مٹا دُوں گا۔ وہ سَب مِصر میں مِٹ جایٔیں گے۔ وہ یا تو تلوار سے مارے جایٔیں گے یا قحط سے مَر جایٔیں گے۔ ادنیٰ سے لے کر اعلیٰ تک سبھی تلوار یا قحط کا لقمہ ہوں گے اَور لعنت و حیرت اَور لعنت و ملامت کا باعث ہوں گے۔
”چنانچہ قادرمُطلق بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، تُم اَپنے اُوپر اَیسی بھاری آفت کیوں لانے کو آمادہ ہو جِس سے یہُودیؔہ کے مَرد اَور عورتیں، بچّے اَور شیر خوار فنا ہو جائیں اَور تُم میں سے کویٔی باقی زندہ نہ رہے؟
میں تلوار، قحط اَور وَبا سے اُن کا تعاقب کروں گا اَور دُنیا کی تمام سلطنتوں کے درمیان حقیر بنا دُوں گا تاکہ وہ اُن قوموں میں جہاں میں اُنہیں پراگندہ کروں گا؛ لعنت، نفرت اَور ملامت کا باعث ہوں گے۔
میں اُنہیں دُنیا کی تمام مملکتوں میں مکرُوہ اَور ناگوار قرار دُوں گا اَور جہاں جہاں میں اُنہیں جَلاوطن کروں گا؛ وہاں وہ ملامت، ضرب المثل، مذاق اَور لعنت کا باعث ہوں گے۔
تُم اَپنا نام میرے برگُزیدوں کی لعنت کے لیٔے چھوڑ جاؤگے، اَور یَاہوِہ قادر تُمہیں موت کے گھاٹ اُتار دے گا، لیکن اَپنے خادِموں کو ایک دُوسرے نام سے پُکارے گا۔
مِصر کے متعلّق نبُوّت: دیکھو، یَاہوِہ ایک تیزرَو بادل پر سوار ہوکر مِصر میں آ رہاہے۔ مِصر کے بُت اُن کے سامنے تھرتھراتے ہیں، اَور اہلِ مِصر کے دِل اَندر ہی اَندر پگھل جاتے ہیں۔
” ’کیا تُم چوری، خُون، زنا کرکے اَور جھُوٹی قَسم کھا کر، معبُود بَعل کے لیٔے بخُور جَلا کر اَور اُن غَیر معبُودوں کی پیروی کرتے ہو جنہیں تُم نہیں جانتے تھے۔
تَب اُس وقت یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ شہر کے باشِندے جا کر اُن معبُودوں کے سامنے فریاد کریں گے جِن کے سامنے وہ بخُور جَلاتے ہیں۔ لیکن وہ اُن کی آفت کے دَوران اُن کی کویٔی مدد نہ کر پائیں گے۔
جِس قادرمُطلق یَاہوِہ نے تُمہیں روپا تھا اُسی نے تمہارے لیٔے تباہی کا حُکم جاری کیا ہے کیونکہ بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ نے بَعل کے سامنے بخُور جَلا کر گُناہ کیا اَور مُجھے غُصّہ دِلایا۔
وہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر قُربانیاں گزرانتے ہیں اَور ٹیلوں پر اَور بلُوط، بید اَور بطم کے در درختوں کے خُوشگوار سائے میں بخُور جَلاتے ہیں۔ اِس لیٔے تمہاری بیٹیاں جِسم فروشی پر اَور تمہاری بہوئیں زنا پر اُتر آتی ہیں۔
اِس لیٔے وہ اَپنے جال کے لیٔے قُربانیاں چڑھاتا ہے اَور اَپنے جال کے لیٔے خُوشبوئیں جَلاتا ہے، کیونکہ اَپنے جال کے وسیلے سے وہ عیش کرتا ہے اَور لذیذ غِذا کھاتا ہے۔
”کیونکہ بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ اَپنی جَوانی سے اَب تک صِرف وُہی کرتے آئے ہیں جو میری نظر میں بُرا ہے؛ دراصل بنی اِسرائیل نے اَپنے ہاتھوں سے تعمیر کی ہُوئی چیزوں سے مُجھے غضبناک کرنے کے علاوہ اَور کچھ نہیں کیا ہے۔ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔
ضعیفوں، نوجوانوں، دوشیزاؤں، ماؤں اَور بچّوں کو قتل کرو لیکن جِس کے نِشان ہو اُسے نہ چھُوؤ۔ میرے پاک مُقدّس کے پاس سے شروع کرو۔“ چنانچہ اُنہُوں نے اُن ضعیفوں سے اِبتدا کی جو بیت المُقدّس کے سامنے تھے۔
اُن سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں: مُجھے اَپنی حیات کی قَسم، بدکار کی موت سے مُجھے بالکُل خُوشی نہیں ہوتی بَلکہ اُس سے کہ وہ اَپنی روِشوں سے باز آئیں اَور جئیں۔ باز آؤ! اَپنی بُری روِشوں سے باز آؤ! اَے بنی اِسرائیل، تُم کیوں مروگے؟‘