21 ”کیا وہ بخُور جو تُم نے، تمہارے آباؤاَجداد نے، تمہارے بادشاہوں اَور حاکموں نے یہُودیؔہ کے شہروں اَور یروشلیمؔ کی گلیوں میں جَلایا تھا وہ یَاہوِہ کو یاد نہیں؟ کیا وہ اُس کے ذہن میں نہیں ہے؟
21 کیا وہ بخُور جو تُم نے اور تُمہارے باپ دادا اور تُمہارے بادشاہوں اور اُمرا نے رعِیّت کے ساتھ یہُوداؔہ کے شہروں اور یروشلیِم کے بازاروں میں جلایا خُداوند کو یاد نہیں؟ کیا وہ اُس کے خیال میں نہیں آیا؟
21 “देखो, रब ने उस बख़ूर पर ध्यान दिया जो तुम और तुम्हारे बापदादा ने बादशाहों, बुज़ुर्गों और अवाम समेत यहूदाह के शहरों और यरूशलम की गलियों में जलाया है। यह बात उसे ख़ूब याद है।
21 ”دیکھو، رب نے اُس بخور پر دھیان دیا جو تم اور تمہارے باپ دادا نے بادشاہوں، بزرگوں اور عوام سمیت یہوداہ کے شہروں اور یروشلم کی گلیوں میں جلایا ہے۔ یہ بات اُسے خوب یاد ہے۔
بَلکہ ہم نے اَپنے مُنہ سے جو بولا ہم وُہی کریں گے کہ ہم تو آسمان کی ملِکہ کے لیٔے بخُور جَلائیں گے اَور تپاون دیں گے؛ جِس طرح ہم، ہمارے آباؤاَجداد، ہمارے بادشاہ اَور ہمارے حاکم یہُودیؔہ کے شہروں اَور یروشلیمؔ کی گلیوں میں کرتے تھے؛ کیونکہ اُس وقت ہمارے پاس کثرت سے کھاتے پیتے اَور خُوشحال اَور مُصیبتوں سے محفوظ تھے۔
کیا تُم اَپنے آباؤاَجداد اَور یہُودیؔہ کے بادشاہوں اَور اُن کی بیویوں کی اَور خُود اَپنی اَور اَپنی بیویوں کی وہ بدی بھُول گیٔے جو تُم نے مُلکِ یہُودیؔہ میں اَور یروشلیمؔ کی گلیوں میں کی تھی؟
یَاہوِہ اِس قوم کے بارے میں یُوں فرماتے ہیں: ”وہ بھٹکنا زِیادہ پسند کرتے ہیں؛ اَور اَپنے قدم نہیں روکتے۔ اِس لیٔے یَاہوِہ اُنہیں قبُول نہیں کرتے؛ وہ اَب اُن کی بدکاری کو یاد کریں گے اَور اُنہیں اُن کے گُناہوں کی سزا دیں گے۔“
اَے یہُوداہؔ، جتنے تمہارے شہر ہیں اُتنے تمہارے ہاں معبُود ہیں اَور جِتنی یروشلیمؔ کی گلیاں ہیں اُتنی ہی تمہارے ہاں اُس مکرُوہ معبُود بَعل کی قُربان گاہیں ہیں؛ جِن پر تُم بخُور جَلاتے ہو۔‘
اَے یَاہوِہ، حَد سے زِیادہ غُصّہ نہ کر؛ اَور اَبد تک ہمارے گُناہوں کو یاد نہ رکھ۔ آہ، ہماری طرف نگاہ کیجئے، ہم مِنّت کرتے ہیں، کیونکہ ہم سَب آپ ہی لوگ ہیں۔
اَور وہ زلزلہ اِتنا سخت تھا کہ عظیم شہر ٹوٹ کر تین ٹکڑے ہو گیا اَور تمام قوموں کے سَب شہر بھی تباہ ہو گیٔے۔ خُدا نے بڑے شہر بابیل کو یاد کیا تاکہ وہ اُسے اَپنے شدید قہر کی مَے سے بھرا ہُوا پیالہ پلائے۔
اِس لیٔے اَب تُم جاؤ اَور عمالیقیوں پر حملہ کرو اَورجو کچھ اُن کا ہے اُسے پُوری طرح تباہ کر دو۔ اَور اُن پر رحم نہ کرنا بَلکہ مَردوں اَور عورتوں، بچّوں اَور شیر خوار بچّوں، گائے بَیلوں، بھیڑوں، اُونٹوں اَور گدھوں، سَب کو قتل کردینا۔‘ “
کیونکہ بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ نے اَپنے بادشاہ اَور حاکموں، کاہِنؔ اَور نبی، اہلِ یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کے سبھی باشِندوں نے اَپنی تمام بدکاریوں سے مُجھے غضبناک کیا ہے۔