Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 43:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَور وہ مِصر میں بیت شمسؔ کے آفتاب کے بُت خانے کے سُتونوں کو توڑ ڈالے گا اَور مِصر کے معبُودوں کے بُت خانوں کو جَلا ڈالے گا۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور وہ بَیت شمس کے سُتُونوں کو جو مُلکِ مِصرؔ میں ہیں توڑے گا اور مِصریوں کے بُت خانوں کو آگ سے جلا دے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 43:13
13 حوالہ جات  

اُس وقت مِصر کے پانچ شہروں میں کنعانی زبان بولی جائے گی اَور وہاں کے لوگ قادرمُطلق یَاہوِہ کی پیروی کی قَسم کھائیں گے۔ اُن میں سے ایک شہر، شہر آفتاب کہلائے گا۔


اَور فَرعوہؔ نے یُوسیفؔ کا نام ضَافنتھ پعنیحؔ رکھا اَور اُس نے اَونؔ کے کاہِنؔ پُطیفرعؔ کی بیٹی آسِناتھؔ کو اُس سے بیاہ دیا اَور یُوسیفؔ مِصر کے تمام مُلک میں دورہ کرنے لگے۔


اَور وہ سَب ایک ساتھ جھُکتے اَور سرنِگوں ہوتے ہیں؛ اَور اُس بوجھ کو بچا نہیں سکتے، اَور خُود ہی اسیری میں چلے جاتے ہیں۔


مَیں مِصر کے معبُودوں کے بُت خانوں میں آگ لگا دُوں گا، اَور وہ اُن کے بُت خانوں کو جَلائے گا اَور اُن کے معبُودوں کو اسیر کرےگا اَور جِس طرح چرواہا اَپنا لباس ایک ایک جُوؤں سے صَاف کرتا ہے، اُسی طرح وہ مِصر کو صَاف کرکے سلامت چلا جائے گا۔


یہ کلام یرمیاہؔ پر اُن تمام یہُودیوں کے متعلّق جو جُنوبی مِصر کے مِگدُلؔ، تحفنحِیسؔ میمفِسؔ اَور شمالی فتروسیوں کے ساتھ مِصر کے علاقہ کے باشِندوں کی بابت نازل ہُوا:


قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”مَیں امُونؔ کے معبُود تھیبیس کو، فَرعوہؔ کو اَور مِصر کو اُن کے معبُودوں اَور اُس کے بادشاہوں اَور فَرعوہؔ پر اُمّید رکھنے والوں کو سزا دینے کو ہُوں۔


اُس کے گھوڑوں کے کُھر تیری تمام سڑکوں کو روند ڈالیں گے؛ وہ تیرے لوگوں کو تلوار سے قتل کر دے گا اَور تیرے مضبُوط چوکھٹ زمین پر گِر جایٔیں گے۔


وہ اُن کے معبُود کے بُتوں، اُن کی ڈھالی ہُوئی مورتوں اَور اُن کی چاندی اَور سونے کی قیمتی اَشیا بھی چھین کر مِصر لے جائے گا۔ چند سال تک وہ شمال کے بادشاہ سے دست بردار رہے گا۔


مِصر کے متعلّق نبُوّت: دیکھو، یَاہوِہ ایک تیزرَو بادل پر سوار ہوکر مِصر میں آ رہاہے۔ مِصر کے بُت اُن کے سامنے تھرتھراتے ہیں، اَور اہلِ مِصر کے دِل اَندر ہی اَندر پگھل جاتے ہیں۔


”تُم اُن سے یُوں کہنا، ’یہ معبُود جنہوں نے نہ تو زمین اَور نہ آسمان کو بنایا ہے، یہ تو آسمان کے نیچے سے اَور زمین پر سے نِیست و نابود ہو جایٔیں گے۔‘ “


مِصر کے بادشاہ فَرعوہؔ، اُس کے حاکموں، اُس کے خادِم اَور اُس کے تمام لوگوں کو،


” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’میں میمفِسؔ نُوفؔ کے بُتوں کو برباد کر دُوں گا اَور اُس کی مورتیوں کو تباہ کر دُوں گا۔ اَب مِصر میں کبھی کویٔی شہزادہ برپا نہ ہوگا، اَور مَیں تمام مُلک میں خوف کا ماحول پیدا کروں گا۔


اَونؔ اَور فی بِستؔ کے نوجوان مَرد تلوار سے مارے جایٔیں گے۔ اَور خُود شہر (کے لوگ) اسیری میں چلے جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات