Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 42:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 دعا کرو تاکہ یَاہوِہ آپ کے خُدا ہمیں بتائیں کہ ہم کس راستے پر چلیں اَور کیا کریں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 تاکہ خُداوند تیرا خُدا ہم کو وہ راہ جِس میں ہم چلیں اور وہ کام جو ہم کریں بتلا دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 दुआ करें कि रब आपका ख़ुदा हमें दिखाए कि हम कहाँ जाएँ और क्या कुछ करें।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 دعا کریں کہ رب آپ کا خدا ہمیں دکھائے کہ ہم کہاں جائیں اور کیا کچھ کریں۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 42:3
13 حوالہ جات  

اَپنی سَب روِشوں میں یَاہوِہ کو یاد رکھو، اَور وہ تمہاری راہیں ہموار کریں گے۔


اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنی راہ کی تعلیم دیں، اَور مَیں آپ کی راہِ راست پر چلُوں گا؛ میرے دِل کو یکسوئی عنایت فرمائیں۔ تاکہ مَیں آپ کے نام کا خوف مانوں۔


بہت سِی قومیں آئیں گی اَور کہیں گی، ”آؤ یَاہوِہ کے گھر پر چڑھیں، اَور یعقوب کے خُدا کے گھر میں داخل ہُوں۔ وہ ہمیں اَپنے آئین سکھائیں گے، تاکہ ہم اُن کی راہوں پر چلیں۔“ کیونکہ شَریعت صِیّونؔ سے، اَور یَاہوِہ کا کلام یروشلیمؔ سے صادر ہوگا۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”چوراہوں پر کھڑے ہوکر دیکھو؛ اَور قدیم راہوں کی بابت دریافت کرو، پُوچھو کہ سَب سے بہترین راستہ کون سا ہے اَور اُسی راہ پر چلو، تَب تمہاری جان راحت پایٔے گی۔ لیکن تُم نے اعلان کیا، ’ہم اُس راہ پر نہ چلیں گے۔‘


وہاں اہاواؔ نہر کے پاس مَیں نے روزہ رکھنے کی مُنادی کرائی تاکہ ہم اَپنے آپ کو خُدا کے حُضُور حلیم بنائیں اَور خُدا سے دعا کریں کہ وہ ہمارے سفر کو مُبارک کریں اَور ہمیں، ہمارے بال بچّوں اَور مال و متاع کو محفوظ رکھیں۔


بہت سِی قومیں آئیں گی اَور کہیں گی، ”آؤ یَاہوِہ کے گھر پر چڑھیں، اَور یعقوب کے خُدا کے گھر میں داخل ہُوں۔ وہ ہمیں اَپنے آئین سکھائیں گے، تاکہ ہم اُن کی راہوں پر چلیں۔“ کیونکہ شَریعت صِیّونؔ سے، اَور یَاہوِہ کا کلام یروشلیمؔ سے صادر ہوگا۔


تو آپ آسمان پر سے سُن لینا اَور اَپنے خادِموں یعنی اَپنی قوم بنی اِسرائیل کے گُناہ مُعاف کردینا۔ اُنہیں نیک راہ پر چلنے کی ہدایت دینا اَور اُس مُلک پر مینہ برسانا جسے بطور مِیراث آپ نے اَپنے لوگوں کو دیا ہے۔


کاش اُن کے دِل میں ہمیشہ میرا خوف رہتا اَور وہ میرے سَب اَحکام پر ہمیشہ عَمل کرتے رہتے تاکہ اُن کا اَور اُن کی اَولاد کا ہمیشہ خیر ہوتا!


کیونکہ کیا یہ کبھی سُنا بھی گیا ہے کہ کِس فانی اِنسان نے ہماری طرح زندہ خُدا کی آواز کو آگ میں سے آتے ہویٔے سُنا ہو اَور وہ زندہ بچ گیا ہو جَیسے ہم نے سُنی اَور زندہ بچ گیٔے؟


اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنی راہ سکھائیں؛ اَور مُجھ پر ظُلم ڈھانے والوں کے سبب سے مُجھے راہِ راست پر چلائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات