Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 42:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 پس اَب یقین جانو کہ تُم جہاں جا کر آباد ہونا چاہتے ہو وہاں تلوار، قحط اَور وَبا سے مروگے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اب تُم یقِین جانو کہ تُم اُس مُلک میں جہاں جانا اور رہنا چاہتے ہو تلوار اور کال اور وبا سے مَرو گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 चुनाँचे अब जान लें कि जहाँ आप जाकर पनाह लेना चाहते हैं वहाँ आप तलवार, काल और मोहलक बीमारियों की ज़द में आकर हलाक हो जाएंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 چنانچہ اب جان لیں کہ جہاں آپ جا کر پناہ لینا چاہتے ہیں وہاں آپ تلوار، کال اور مہلک بیماریوں کی زد میں آ کر ہلاک ہو جائیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 42:22
10 حوالہ جات  

یقیناً وہ سَب لوگ جو مِصر میں جا کر بس جانا چاہتے ہیں تلوار، قحط اَور وَبا سے مَر جایٔیں گے اَور اُن میں سے ایک بھی اُس آفت سے بچ نہ سکےگا جو میں اُن پر لاؤں گا۔‘


خواہ وہ تباہی سے بچ بھی جایٔیں، تو بھی مِصر اُنہیں جمع کرےگا، اَور میمفِسؔ اُنہیں دفن کرےگا۔ اُن کی چاندی کے خزانے جھاڑیاں چھین لیں گی، اَور کانٹے اُن کے خیموں پر پھیل جایٔیں گے۔


” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: اَپنے ہاتھ پر ہاتھ مار کر اَور اَپنے پاؤں پٹک کر کہہ، بنی اِسرائیل کی تمام شرارت اَنگیز اَور قابل نفرت رواجوں پر ”افسوس!“ کیونکہ وہ تلوار، قحط اَور وَبا کا شِکار ہوں گے۔


اَور وہ آکر مِصر کو شِکست دے گا اَورجو مرنے والے ہیں اُنہیں موت کے اَورجو اسیر ہونے والے ہوں اُنہیں اسیری کے اَورجو تلوار کے لیٔے مخصُوص کئے گیٔے ہوں اُنہیں تلوار کے حوالہ کرےگا۔


لیکن فَرعوہؔ کی حمایت تمہارے لیٔے شرم کا باعث ہوگی، اَور مِصر کے سایہ میں پناہ لینا تُمہیں رُسوا کرےگا۔


مَیں بنی یہُوداہؔ کے بچے ہُوئے لوگوں کو جو مِصر جا کر آباد ہونے کی ضِد کر رہے تھے، مٹا دُوں گا۔ وہ سَب مِصر میں مِٹ جایٔیں گے۔ وہ یا تو تلوار سے مارے جایٔیں گے یا قحط سے مَر جایٔیں گے۔ ادنیٰ سے لے کر اعلیٰ تک سبھی تلوار یا قحط کا لقمہ ہوں گے اَور لعنت و حیرت اَور لعنت و ملامت کا باعث ہوں گے۔


”اُن سے کہہ کہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ’مُجھے اَپنی حیات کی قَسم، جو اُن کھنڈروں میں رہتے ہیں وہ تلوار سے مارے جایٔیں گے اَورجو کھُلے میدان میں رہتے ہیں اُنہیں میں جنگلی جانوروں کی خُوراک بنا دُوں گا اَورجو قلعوں اَور غاروں میں ہیں وہ وَبا سے مَر جایٔیں گے۔


اَور مَیں اُن کے خِلاف تلوار، قحط اَور وَبا بھیجوں گا تاکہ وہ اُس مُلک سے جو مَیں نے اُنہیں اَور اُن کے آباؤاَجداد کو دیا تھا نِیست و نابود ہو جایٔیں۔‘ “


جو بہت دُور ہے وہ وَبا سے مَرے گا اَورجو نزدیک ہے وہ تلوار کا لقمہ بنے گا۔ اَورجو جیتا رہے گا اَور بچ جائے گا وہ قحط سے مَر جائے گا۔ اِس طرح سے میں اَپنا قہر اُن پر نازل کروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات