Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 42:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 ”اَے بنی یہُوداہؔ کے باقی بچے ہُوئے لوگوں، یَاہوِہ نے تُم سے فرمایاہے، ’مِصر میں نہ جاؤ۔‘ یقین جانو کہ میں آج تُم کو جتا رہا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اَے یہُوداؔہ کے باقی ماندہ لوگو! خُداوند نے تُمہاری بابت فرمایا ہے کہ مِصرؔ میں نہ جاؤ۔ یقِین جانو کہ مَیں نے آج تُم کو جتا دِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 ऐ यहूदाह के बचे हुए लोगो, अब रब आपसे हमकलाम हुआ है। उसका जवाब साफ़ है। मिसर को मत जाना! यह बात ख़ूब जान लें कि आज मैंने आपको आगाह कर दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اے یہوداہ کے بچے ہوئے لوگو، اب رب آپ سے ہم کلام ہوا ہے۔ اُس کا جواب صاف ہے۔ مصر کو مت جانا! یہ بات خوب جان لیں کہ آج مَیں نے آپ کو آگاہ کر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 42:19
17 حوالہ جات  

اِس کے علاوہ، بادشاہ تعداد میں زِیادہ گھوڑے نہ رکھّے یا لوگوں کو مِصر میں گھوڑے خریدنے بھیجے کیونکہ یَاہوِہ نے تُم سے فرمایاہے، ”تُم مِصر میں کبھی واپس نہ جانا۔“


”لیکن وہ نافرمان تھے اَور آپ سے باغی ہو گئے۔ اُنہُوں نے آپ کی تورہ کو پس پُشت ڈال دیا۔ اُنہُوں نے آپ کے اُن نبیوں کو جو اُنہیں آپ کی طرف واپس پھیرنے کے لیٔے عذاب سے ڈراتے رہتے تھے قتل کیا اَور بڑے بڑے کُفر آمیز کام کئے۔


اَور اِس مُعاملہ میں کویٔی شخص اَپنے مُومِن بھایٔی یا بہن کو نہ تو نُقصان پہُنچائے اَور نہ اُسے دغا دے کیونکہ خُداوؔند اِن سَب کاموں کا بدلہ لینے والا ہے جَیسا کہ ہم تُمہیں پہلے بھی تاکید کرکے بتا چُکے ہیں۔


اِس لیٔے مَیں خُداوؔند کے نام کا واسطہ دے کر تُم سے کہتا ہُوں کہ آئندہ کو غَیریہُودیوں کی مانِند جو اَپنے بےہوُدہ گواہی کے خیالات کے مُطابق چلتے ہیں، زندگی نہ گزارنا۔


پطرس نے اَور بہت سِی باتوں سے خبردار کیا اَور اُنہیں نصیحت فرمائی، ”اَپنے آپ کو اِس گُمراہ قوم سے بچائے رکھو۔“


لیکن بادشاہ نے اُس کے خِلاف بغاوت کی اَور گھوڑے اَور ایک بڑا لشکر حاصل کرنے کے لیٔے مِصر میں سفیر بھیجے۔ کیا وہ کامیاب ہوگا؟ کیا اَیسے کام کرنے والا شخص بچ سَکتا ہے؟ کیا وہ عہد شکنی کرکے بھی بچ جائے گا؟


لیکن اگر تُو اُس راستباز شخص کو گُناہ کرنے سے منع کرے اَور وہ گُناہ نہ کرے تَب وہ یقیناً جئے گا کیونکہ اُس نے نصیحت کو مان لیا اَور تُونے اَپنی جان بچا لی۔“


ایک سرکش قوم ہونے کے باعث وہ سُنیں یا نہ سُنیں پھر بھی وہ جان لیں گے کہ اُن کے درمیان ایک نبی برپا ہُواہے۔


لیکن اگر آپ نے اِطاعت قبُول کرنے سے اِنکار کیا، تو یَاہوِہ نے جو کلام مُجھ پر نازل کیا ہے وہ یہ ہے،


اگرچہ یَاہوِہ نے اُن لوگوں کے پاس نبی بھی بھیجے تاکہ وہ اُنہیں یَاہوِہ کی طرف واپس پھیر لائیں اَور اگرچہ وہ نبی اُنہیں تنبیہ کرتے رہے لیکن اُنہُوں نے اُن کی ایک نہ سُنی۔


اَور جَب اُن پر کیٔی آفتیں اَور مُصیبتیں آ پڑیں گی، تَب یہ نغمہ اُن کے خِلاف گواہی دے گا کیونکہ یہ نغمہ اُن کی نَسل بھلا نہ پایٔے گی۔ کیونکہ اُس مُلک میں اُنہیں پہُنچانے سے پہلے ہی، جسے دینے کا وعدہ مَیں نے قَسم کھا کر اُن سے کیا تھا، مُجھے تو یہ مَعلُوم ہے کہ اُن کا کیا اِرادہ ہے۔“


یَاہوِہ ہمیں اِس مُلک میں کیوں لائے ہیں؟ کیا صِرف اِس لیٔے کہ ہم تلواروں سے قتل کئے جایٔیں؟ ہماری بیویاں اَور بچّے لُوٹ کا مال بَن جایٔیں؟ کیا ہمارے لیٔے بہتر نہ ہوگا کہ ہم واپس مِصر چلے جایٔیں؟“


پہرےدار جَواب دیتاہے، ”صُبح ہوتی ہے اَور رات بھی۔ اگر تُم پُوچھنا چاہتے ہو تو پُوچھو؛ اَور ایک بار پھر آنا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات