Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 42:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 تو یُوں ہوگا کہ جِس تلوار سے تُم ڈرتے ہو وہ مِصر میں وہاں تُم پر غالب آئے گی اَور وہ قحط جِس کا تُمہیں خوف ہے مِصر تک تمہارا تعاقب کرےگا اَور وہاں تُم مَر جاؤگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 تو یُوں ہو گا کہ وہ تلوار جِس سے تُم ڈرتے ہو مُلکِ مِصرؔ میں تُم کو جا لے گی اور وہ کال جِس سے تُم ہِراسان ہو مِصرؔ تک تُمہارا پِیچھا کرے گا اور تُم وہِیں مَرو گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 तो यक़ीन जानो कि जिस तलवार और काल से तुम डरते हो वह वहीं मिसर में तुम्हारा पीछा करता रहेगा। वहाँ जाकर तुम यक़ीनन मरोगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 تو یقین جانو کہ جس تلوار اور کال سے تم ڈرتے ہو وہ وہیں مصر میں تمہارا پیچھا کرتا رہے گا۔ وہاں جا کر تم یقیناً مرو گے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 42:16
13 حوالہ جات  

تُم تلوار سے ڈرتے ہو لیکن مَیں تمہارے خِلاف تلوار ہی لاؤں گا۔ یہ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔


سُنو، اَب مَیں اُن کی نیکی کی نہیں بَلکہ نُقصان ہی کی فکر کروں گا؛ مِصر میں بنی یہُوداہؔ تلوار اَور قحط سے ہلاک ہو جایٔیں گے یہاں تک کہ سَب کے سَب نِیست و نابود ہو جایٔیں گے۔


اگر ہم اِسے یُوں ہی چھوڑ دیں گے تو سَب لوگ اِس پر ایمان لے آئیں گے اَور رُومی یہاں آکر ہمارے بیت المُقدّس اَور ہمارے مُلک دونوں پر قبضہ جما لیں گے۔“


لیکن کیا میرا کلام اَور میرے قوانین جو مَیں نے اَپنے خدمت گذار نبیوں کو دیئے تھے، کیا وہ تمہارے آباؤاَجداد کی وفات کے بعد بھی قائِم نہیں ہیں؟ ”تَب اُنہُوں نے تَوبہ کی اَور کہا، یَاہوِہ قادرمُطلق نے اَپنے اِرادے کے مُطابق ہماری روِش اَور ہمارے اعمال کے مُوافق ہم سے صحیح سلُوک کیا۔“


”لیکن اگر تُم کہو، ’ہم اِس مُلک میں نہ رہیں گے،‘ اَور اِس طرح سے یَاہوِہ اَپنے خُدا کا حُکم نہ مانیں گے؛


آفت گُنہگاروں کا تعاقب کرتی ہے، لیکن اِقبالمندی صادقوں کا اجر ہے۔


یہ سَب لعنتیں تُم پر نازل ہوں گی۔ وہ تمہارا تعاقب کریں گی اَور تُمہیں دبوچ لیں گی تاکہ تُم فنا ہو جاؤ، کیونکہ تُم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی اِطاعت نہ کی اَور اُن اَحکام اَور قوانین پر عَمل نہ کیا جو اُنہُوں نے تُمہیں دئیے تھے۔


یَاہوِہ تُم پر تپِ دِق، بُخار اَور سوزِش، شدید تپش اَور خشک سالی کی مار اَور پالا اَور پھپھُوندی نازل کریں گے جو تمہارے مرنے تک پیچھے لگی رہیں گی۔


اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی اِطاعت نہ کروگے اَور اُن کے سَب اَحکام اَور قوانین پرجو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں نہایت احتیاط سے عَمل نہ کروگے، تو تُم پر یہ سَب لعنتیں نازل ہوں گی اَور تمہارا یہ حال ہوگا:


” ’ ”لیکن یَاہوِہ فرماتے ہیں، اگر کویٔی قوم یا سلطنت، شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کے تابع نہ ہوگی یا اَپنی گردن اُس کے جُوئے کے نیچے نہ جُھکائے، تو میں اُس قوم کو اُس وقت تک مُتواتر تلوار، قحط اَور وَبا سے سزا دیتا رہُوں گا جَب تک کہ میں اُسے اُس کے ہاتھ سے فنا نہ کر دُوں۔


کیونکہ وہ کَسدیوں سے ڈرتے تھے؛ کیونکہ اِشمعیل بِن نتنیاہؔ نے گِدلیاہؔ بِن احیقامؔ کو قتل کر دیا تھا جسے شاہِ بابیل نے مُلک پر حاکم مُقرّر کیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات