Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 42:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اَور اگر تُم کہو، ’نہیں، ہم مِصر میں جا کر بسیں گے جہاں ہم جنگ نہ دیکھنے پائیں گے، نہ نرسنگے کی آواز سُنیں یا روٹی کے بھُوکے ہوں گے،‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور کہو کہ نہیں ہم تو مُلکِ مِصرؔ میں جائیں گے جہاں نہ لڑائی دیکھیں گے نہ تُرہی کی آواز سُنیں گے۔ نہ بُھوک سے روٹی کو ترسیں گے اور ہم تو وہِیں بسیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 बल्कि मिसर जाएंगे जहाँ न जंग देखेंगे, न जंगी नरसिंगे की आवाज़ सुनेंगे और न भूके रहेंगे

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 بلکہ مصر جائیں گے جہاں نہ جنگ دیکھیں گے، نہ جنگی نرسنگے کی آواز سنیں گے اور نہ بھوکے رہیں گے

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 42:14
15 حوالہ جات  

اَور وہ مِصر کی طرف جاتے ہُوئے بیت لحمؔ کے قریب گیروت کِمہامؔ میں رُک گئے،


ہائے، ہائے، میرا دِل اَندر ہی اَندر تکلیف سے کراہتا ہے! میں درد میں تڑپ رہا ہُوں۔ ہائے، میرے دِل کی کُوفت! مَیں خاموش نہیں رہ سَکتا۔ کیونکہ مَیں نے نرسنگے کی آواز؛ اَور جنگ کی للکار سُنی ہے۔


مَیں کب تک جنگ کا عَلم دیکھتا رہُوں اَور نرسنگے کی آواز سُنتا رہُوں؟


افسوس اُن پرجو مدد کے لیٔے مِصر جاتے ہیں، اَور گھوڑوں پر اِعتماد رکھتے ہیں، اَور اَپنے کثیرُالتعداد رتھوں پر اَور اَپنے سواروں کی بڑی طاقت پر بھروسا رکھتے ہیں، لیکن اِسرائیل کے قُدُّوس پر نگاہ نہیں کرتے، نہ یَاہوِہ سے مدد طلب کرتے ہیں۔


اَور بنی اِسرائیل نے اُن سے کہا، ”کاش ہم مِصر میں ہی یَاہوِہ کے ہاتھ سے مار دئیے جاتے! وہاں ہم گوشت کی ہانڈیوں کے پاس بیٹھ کر جِتنا چاہتے تھے کھاتے تھے لیکن تُم ہمیں وہاں سے نکال کر اِس بیابان میں اِس لیٔے لے آئے کہ اِس ساری جماعت کو بھُوکا مروایا جائے۔“


چنانچہ وہ یَاہوِہ کے حُکم کے خِلاف مِصر میں داخل ہُوئے اَور تحفنحِیسؔ تک جا پہُنچے۔


تُم نے کہا، نہیں، ’ہم تو گھوڑوں پر چڑھ کر بھاگیں گے،‘ اِس لیٔے تُم بھاگوگے! تُم نے کہا، ’ہم تیز رفتار گھوڑوں پر سوار ہوں گے،‘ اِس لیٔے تمہارا تعاقب کرنے والے اُس سے بھی تیز رفتار ہوں گے!


جَب اَیسا آدمی قَسم کے اِن الفاظ کو سُن کر اَپنے دِل میں خُود کو مُبارک سمجھتے ہیں اَور سوچتے ہیں، ”ہم تو اَپنی مَن مانی کرتے ہویٔے بھی سلامت رہیں گے،“ اَیسا کرکے وہ آدمی سیراب شُدہ زمین اَور خُشک زمین دونوں پر تباہی لے آئیں گے۔


کیا یہ کافی نہیں کہ تُم ہمیں ایک اَیسے مُلک سے جِس میں دُودھ اَور شہد بہتا ہے، اِس لیٔے نکال لائے ہو، ہمیں بیابان میں مار ڈالو؟ اَب تُم حاکم بَن کر ہم پر اِختیار بھی جتاتے ہو؟


لیکن وہاں وہ لوگ پیاس کے مارے بیتاب تھے اَور وہ مَوشہ کے خِلاف بُڑبُڑانے لگے اَور کہنے لگے، ”آپ ہمیں اَور ہمارے بچّوں اَور ہمارے چَوپایوں کو پیاسا مارنے کے لیٔے مِصر سے کیوں نکال لائے؟“


یَاہوِہ ہمیں اِس مُلک میں کیوں لائے ہیں؟ کیا صِرف اِس لیٔے کہ ہم تلواروں سے قتل کئے جایٔیں؟ ہماری بیویاں اَور بچّے لُوٹ کا مال بَن جایٔیں؟ کیا ہمارے لیٔے بہتر نہ ہوگا کہ ہم واپس مِصر چلے جایٔیں؟“


اَور وہ آپَس میں کہنے لگے، ”آؤ ہم کسی کو اَپنا سردار بنا لیں اَور مِصر لَوٹ چلیں۔“


اِس کے علاوہ، بادشاہ تعداد میں زِیادہ گھوڑے نہ رکھّے یا لوگوں کو مِصر میں گھوڑے خریدنے بھیجے کیونکہ یَاہوِہ نے تُم سے فرمایاہے، ”تُم مِصر میں کبھی واپس نہ جانا۔“


وہ مُجھ سے پُوچھے بنا مِصر کو جاتے ہیں؛ جو فَرعوہؔ کی پناہ میں مدد ڈھونڈتے ہیں، تاکہ مِصر کے سایہ میں اَمن سے رہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات