Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 41:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 یہ وُہی حوض تھا جِس میں اِشمعیل بِن نتنیاہؔ نے اُن لوگوں کی لاشوں کو پھینک دیا تھا جنہیں اُس نے گِدلیاہؔ کے ساتھ قتل کیا تھا، جسے آساؔ بادشاہ نے شاہِ اِسرائیل بعشاؔ سے بچاؤ کرنے کی خاطِر تعمیر کروایا تھا۔ اِشمعیل بِن نتنیاہؔ نے اُسے مُردوں کی لاشوں سے بھر دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اور وہ حَوض جِس میں اِسمٰعیل نے اُن لوگوں کی لاشوں کو پھینکا تھا جِن کو اُس نے جِدلیاؔہ کے ساتھ قتل کِیا (وُہی ہے جِسے آسا بادشاہ نے شاہِ اِسرائیل بعشا کے ڈر سے بنایا تھا) اور اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ نے اُس کو مقتُولوں کی لاشوں سے بھر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 जिस हौज़ में इसमाईल ने उन आदमियों की लाशें फेंक दीं जो उसने जिदलियाह के मामले में मार डाले थे उसे यहूदाह के बादशाह आसा ने बनवाया था—उस वक़्त जब वह इसराईली बादशाह बाशा की वजह से मिसफ़ाह को मज़बूत बना रहा था। इसमाईल ने इसी हौज़ को मक़तूलों से भर दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 جس حوض میں اسمٰعیل نے اُن آدمیوں کی لاشیں پھینک دیں جو اُس نے جِدلیاہ کے معاملے میں مار ڈالے تھے اُسے یہوداہ کے بادشاہ آسا نے بنوایا تھا—اُس وقت جب وہ اسرائیلی بادشاہ بعشا کی وجہ سے مِصفاہ کو مضبوط بنا رہا تھا۔ اسمٰعیل نے اِسی حوض کو مقتولوں سے بھر دیا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 41:9
11 حوالہ جات  

اَور اَب بھی غار میں یا کسی اَور جگہ چھُپے ہُوئے ہوں گے۔ اگر پہلے وہ آپ کے فَوجیوں پر ٹوٹ پڑے تو جو کویٔی بھی اِس کے متعلّق سُنے گا یہ کہے گا، ’اَبشالومؔ کے حمایتی فَوجیوں کی خُونریزی شروع ہو گئی ہے۔‘


جَب اِسرائیل کے آدمیوں نے دیکھا کہ صورت حال تشویشناک ہے اَور اُن کی فَوج پر دباؤ بڑھ رہاہے تو وہ غاروں، گنُجان جھاڑیوں، چٹّانوں، گڑھوں اَور حوضوں میں جا چھُپے۔


مِدیانیوں کا غلبہ اِس قدر شدید تھا کہ اِسرائیلیوں نے پہاڑوں کے شگافوں میں، غاروں میں اَور چٹّانوں پر اَپنے لیٔے پناہ گاہیں بنا لیں۔


دُنیا اُن کے لائق نہ تھی۔ وہ جنگلوں اَور پہاڑوں میں بھٹکتے رہے، غاروں اَور زمین کے درّو میں آوارہ پھرتے رہے۔


اَور راستہ میں بھیڑوں کے باڑوں کے پاس پہُنچا۔ وہاں ایک غار تھا۔ شاؤل رفع حاجت کے لیٔے اُس کے اَندر گیا۔ اُسی غار کے پچھلے حِصّہ میں داویؔد اَور اُس کے آدمی بیٹھے تھے۔


اَور جَب اُن تمام بنی اِسرائیلیوں نے جو اِفرائیمؔ کے کوہستانی علاقہ میں چھُپے ہُوئے تھے سُنا کہ فلسطینی بھاگ رہے ہیں تو وہ بھی اُن کے تعاقب کے وقت لڑائی میں شامل ہو گئے۔


پس اُن دونوں نے فلسطینی چوکی کے سپاہیوں کو اَپنی جھلک دِکھائی۔ فلسطینیوں نے کہا، دیکھو! عِبرانی اُن سوراخوں سے جِن میں وہ چھُپے ہُوئے تھے رینگتے ہُوئے باہر نکل رہے ہیں


لیکن تُو ایک سُوکھی ہُوئی شاخ کی طرح اَپنی قبر سے باہر پھینک دیا گیا، تُو مقتولوں کے نیچے دبا پڑا ہے، اَور اُن کے نیچے جنہیں تلوار سے چھیدا گیا اَورجو گڑھے کے پتّھروں تک نیچے گِرے ہیں، ایک لاش کی طرح جو پاؤں کے نیچے روندی گئی ہو،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات