Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 4:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 ”اُس دِن اَیسا ہوگا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”بادشاہ اَور اعلیٰ افسران بے دِل ہو جائیں گے، کاہِنؔ حیرت زدہ، اَور نبی سراسیمہ ہوں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اور خُداوند فرماتا ہے اُس وقت یُوں ہو گا کہ بادشاہ اور سردار بے دِل ہو جائیں گے اور کاہِن حَیرت زدہ اور نبی سراسِیمہ ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 रब फ़रमाता है, “उस दिन बादशाह और उसके अफ़सर हिम्मत हारेंगे, इमामों के रोंगटे खड़े हो जाएंगे और नबी ख़ौफ़ से सुन होकर रह जाएंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 رب فرماتا ہے، ”اُس دن بادشاہ اور اُس کے افسر ہمت ہاریں گے، اماموں کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے اور نبی خوف سے سُن ہو کر رہ جائیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 4:9
20 حوالہ جات  

” ’دیکھو، تُم جو دُوسروں کی تحقِیر کرتے ہو، تعجُّب کرو اَور نِیست ہو جاؤ، کیونکہ مَیں تمہارے دِنوں میں ایک اَیسا کام کرنے پر ہُوں کہ اگر کویٔی اُس کا ذِکر تُم سے کرے بھی، تُو تُم ہرگز یقین نہ کروگے۔‘“


تَب یروشلیمؔ شہر کی فَوج نے شہرپناہ میں دراڑ کی اَور تمام فَوج فرار ہو گئی۔ حالانکہ کَسدی یعنی بابیل کی فَوج شہر کے گِردونواح کا محاصرہ کئے ہُوئے تھی تَب بھی وہ سَب شاہی باغ کے نزدیک دو دیواروں کے درمیان والے پھاٹک سے رات کے وقت فرار ہو گئے اَور عراباہؔ کی جانِب بھاگے۔


اِس وقت آپ کے نبی کہاں ہیں، ’جنہوں نے آپ سے نبُوّت کی تھی کہ شاہِ بابیل آپ کے اُوپر یا اِس مُلک پر حملہ نہ کرےگا‘؟


نبی جھُوٹی نبُوّتیں کرتے ہیں، اَور کاہِنؔ اَپنے اِختیار کی مَن مانی کرتے ہیں، اَور میری قوم اَیسی باتوں کو پسند کرتی ہے۔ لیکن یہ سَب واقعہ ہونے پر آخِر میں تُم کیا کروگے؟


اُس وقت اہلِ مِصر عورتوں کی مانند ہو جایٔیں گے۔ قادرمُطلق یَاہوِہ اَپنا ہاتھ اُن کے خِلاف بڑھائیں گے اَور وہ خوف سے کانپیں گے۔


اہلِ مِصر کے حوصلے پست ہو جایٔیں گے، اَور مَیں اُن کے منصُوبے خاک میں مِلا دوں گا؛ وہ بُتوں سے، مُردوں کی رُوحوں سے، اَور اَرواح پرستوں اَور اوجھاؤں سے مشورہ طلب کریں گے۔


میرا دِل جھُلس کر گھاس کی مانند سُوکھ گیا ہے؛ اَور مَیں اَپنی روٹی کھانا بھی بھُول جاتا ہُوں۔


تَب یروشلیمؔ شہر کی فَوج نے شہرپناہ میں دراڑ کی اَور تمام فَوج فرار ہو گئی۔ حالانکہ کَسدی یعنی بابیل کی فَوج شہر کے گِردونواح کا محاصرہ کئے ہُوئے تھی تَب بھی وہ سَب شاہی باغ کے نزدیک دو دیواروں کے درمیان والے پھاٹک سے رات کے وقت فرار ہو گئے اَور عراباہؔ کی جانِب بھاگے۔


قِریوتؔ شہر تسخیر کئے جایٔیں گے اَور قلعوں پر دُشمن کا قابض ہو جائے گا۔ اُس دِن مُوآب کے جنگجو فَوجیوں کے دِل زچّہ عورت کے دِل کی مانند ہوں گے۔


وہ جَب بھی آئے گا، تُمہیں بہا لے جائے گا؛ چاہے دِن ہو چاہے رات، وہ روز بروز آئے گا۔“ اُس کا مطلب سمجھوگے تو تُم پر خوف طاری ہو جائے گا


”جِس طرح چور پکڑے جانے پر رُسوا ہوتاہے، اُسی طرح بنی اِسرائیل کا گھرانا، اُن کے بادشاہ، اُن کے اعلیٰ افسران، اُن کے کاہِنؔ اَور اُن کے نبی، سَب کے سَب رُسوا ہوں گے۔


اَے چرواہوں روؤ اَور ماتم کرو؛ اَے گلّہ کے سربراہوں، گَرد میں لیٹ جاؤ۔ کیونکہ تمہارے قتل کا وقت آ گیا ہے؛ تُم گروگے اَور مٹّی کے ایک نفیس برتن کی طرح چَکنا چُور ہو جاؤگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات