یرمیاہ 4:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ7 ایک شیرببر اَپنی ماند سے نکل پڑا ہے؛ اَور قوموں کو تباہ کرنے والا روانہ ہو چُکاہے۔ وہ اَپنی جگہ سے کُوچ کر چُکاہے تاکہ تمہارے مُلک کو اُجاڑ دے۔ تمہارے شہر ویران ہو جایٔیں گے اَور اُن میں کویٔی باشِندہ نہ ہوگا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس7 شیرِ بَبر جھاڑِیوں سے نِکلا ہے اور قَوموں کے ہلاک کرنے والے نے کُوچ کِیا ہے۔ وہ اپنی جگہ سے نِکلا ہے کہ تیری زمِین کو وِیران کرے تاکہ تیرے شہر وِیران ہوں اور کوئی بسنے والا نہ رہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस7 शेरबबर जंगल में अपनी छुपने की जगह से निकल आया, क़ौमों को हलाक करनेवाला अपने मक़ाम से रवाना हो चुका है ताकि तेरे मुल्क को तबाह करे। तेरे शहर बरबाद हो जाएंगे, और उनमें कोई नहीं रहेगा। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن7 شیرببر جنگل میں اپنی چھپنے کی جگہ سے نکل آیا، قوموں کو ہلاک کرنے والا اپنے مقام سے روانہ ہو چکا ہے تاکہ تیرے ملک کو تباہ کرے۔ تیرے شہر برباد ہو جائیں گے، اور اُن میں کوئی نہیں رہے گا۔ باب دیکھیں |
اِس لیٔے میں شمال کے تمام لوگوں کو اَور اَپنے خادِم شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کو بُلاؤں گا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَور مَیں اُنہیں اِس مُلک پر اَور اِس کے تمام باشِندوں پر اَور اُس کے گِردونواح کی تمام قوموں کے خِلاف حملہ کرنے کو چڑھا لاؤں گا اَور مَیں اُنہیں بالکُل برباد کر دُوں گا تاکہ وہ دہشت اَور طعن اَور اَبدی تباہی اَور بربادی کی مثال بَن جایٔیں۔
”دیکھو، وہ یردنؔ کے گھنے جنگلوں میں سے شیر کی مانند نکل کر سرسبز چراگاہوں پر حملہ کرےگا، اَور مَیں اِدُوم کو پل بھر میں اُس کے مُلک سے بے دخل کر دُوں گا، وہ کون برگُزیدہ شخص ہے جسے مَیں اِدُوم پر سردار مُقرّر کروں گا؟ کیونکہ مُجھ سا کون ہے اَور کون مُجھ پر مُقدّمہ چلا سَکتا ہے؟ اَور کون سا چرواہا میرے مقابل کھڑا ہو سَکتا ہے؟“
چونکہ خُداتعالیٰ نے اُنہیں اِس قدر عالی مرتبہ بخشا تھا اِس لیٔے تمام لوگ اَور قومیں اَور مُختلف زبانیں بولنے والے لوگ اُن سے ڈرتے اَور خوف کھاتے تھے۔ بادشاہ نے جنہیں چاہا، اُنہیں قتل کروا دیا، جنہیں وہ بچانا چاہا، اُنہیں بچا لیا۔ جنہیں سرفراز کرنا چاہا، اُنہیں سرفراز کیا اَور جنہیں ذلیل کرنا چاہا، اُنہیں ذلیل کیا۔
دیکھو، وہ یردنؔ کے گھنے جنگلوں میں سے شیر کی مانند نکل کر سرسبز چراگاہوں پر حملہ کرےگا، اَور مَیں اِدُوم کو پل بھر میں اُس کے مُلک سے بے دخل کر دُوں گا۔ وہ کون برگُزیدہ شخص ہے جسے مَیں اِدُوم پر سردار مُقرّر کروں گا؟ کیونکہ مُجھ سا کون ہے اَور کون مُجھ پر مُقدّمہ چلا سَکتا ہے؟ اَور کون سا چرواہا میرے مقابل کھڑا ہو سَکتا ہے؟“
”اَے آدمؔ زاد، شاہِ مِصر فَرعوہؔ کا نوحہ تیّار کر اَور اُس سے کہہ: ” ’تُو مُختلف قوموں کے درمیان شیرببر کی مانند گردانا جاتا ہے، لیکن تُو محض سمُندر میں کے گھڑیال کی مانند ہے، جو اَپنی دریاؤں میں غوطے مارتا ہے اَور اُن کے پانی کو پاؤں سے متحّرک کرکے اُن میں جھاگ پیدا کرتا ہے اَور اُن کی دریاؤں کو گدلا کر دیتاہے۔