Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 4:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 مَیں نے زمین پر نظر کی، وہ بے ڈول اَور سُنسان تھی؛ اَور افلاک پر نگاہ ڈالی اَور پایا، وہ بے نُور تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 مَیں نے زمِین پر نظر کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ وِیران اور سُنسان ہے۔ افلاک کو بھی بے نُور پایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 मैंने मुल्क पर नज़र डाली तो वीरानो-सुनसान था। जब आसमान की तरफ़ देखा तो अंधेरा था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 مَیں نے ملک پر نظر ڈالی تو ویران و سنسان تھا۔ جب آسمان کی طرف دیکھا تو اندھیرا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 4:23
19 حوالہ جات  

اُن دِنوں کی مُصیبت کے بعد فوراً ” ’سُورج تاریک ہو جائے گا، اَور چاند کی رَوشنی جاتی رہے گی؛ آسمان سے سِتارے گِریں گے، اَور آسمان کی قُوّتیں ہلایٔی جایٔیں گی۔‘


آسمان کے سِتارے اَور کواکب بے نُور ہو جایٔیں گے۔ اُبھرتا ہُوا سُورج تاریک ہو جائے گا اَور چاند کی رَوشنی جاتی رہے گی۔


تَب زمین بے ڈول اَور سُنسان تھی، اَور گہراؤ کے اُوپر تاریکی چھائی ہویٔی تھی اَور خُدا کی رُوح پانی کی سطح پر جنبش کرتی تھی۔


یَاہوِہ قادر اعلان کرتے ہیں، ”اُس دِن، مَیں آفتاب کو دوپہر کے وقت غروب کروں گا اَور زمین پر دِن میں ہی تاریکی کر دُوں گا۔


اُن کے سامنے زمین کانپتی ہے، اَور آسمان لرزتا ہے، آفتاب اَور مَہتاب تاریک ہو جاتے ہیں، اَور سِتارے چمکنا چھوڑ دیتے ہیں۔


اُس روز وہ اُس پر اَیسے غُرّائیں گے جَیسا کہ سمُندر شور مچاتا ہے، اَور اگر کویٔی اُس مُلک پر نظر ڈالے، تو وہ صِرف تاریکی اَور دُکھ تکلیف ہی دیکھ پایٔےگا؛ یہاں تک کہ بادل سُورج رَوشنی کو بھی تاریک کر دیں گے۔


آسمان اَور زمین ٹل جایٔیں گی لیکن میری باتیں کبھی نہیں ٹلیں گی۔


تَب مَیں نے ایک بڑا سفید تختِ الٰہی دیکھا اَور اُسے جو اُس پر تخت نشین تھا۔ زمین اَور آسمان اُس کی حُضُوری سے بھاگ کر غائب ہو گیٔے اَور اُنہیں کہیں ٹھکانا نہ مِلا۔


میں پہاڑوں کے لیٔے روؤں گا اَور ماتم کروں گا، اَور بیابان کی چراگاہوں کے لیٔے نوحہ کروں گا۔ وہ ویران ہو گئے ہیں اَور اَب کویٔی اُن میں سے ہوکر نہیں گزرتا، اَور اُن میں سے مویشیوں کی آواز تک نہیں آتی۔ ہَوا کے سَب پرندے تک بھاگ گیٔے اَور جانور بھی جا چُکے ہیں۔


اَے آسمانوں، اِس بات پر حیران ہو، اَور شدید خوف سے تھرتھراؤ اَور بالکُل چُپ ہو جاؤ،“ یَاہوِہ یہی فرماتے ہیں۔


اُنہُوں نے مُجھے نکال باہر کیا اَور رَوشنی کی بجائے تاریکی میں چلایا؛


اُس دِن نہ تو آفتاب کی رَوشنی ہوگی، نہ سردی اَور نہ کُہرے سے بھری تاریکی ہوگی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات