Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 4:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 وہ کھیت کے رکھوالوں کی مانند اُسے چاروں طرف سے گھیر رہے ہیں، کیونکہ اُس نے میرے خِلاف بغاوت کی ہے،‘ “ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 کھیت کے رکھوالوں کی مانِند وہ اُسے چاروں طرف سے گھیریں گے کیونکہ اُس نے مُجھ سے بغاوت کی خُداوند فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 तब वह खेतों की चौकीदारी करनेवालों की तरह यरूशलम को घेर लेंगे। क्योंकि यह शहर मुझसे सरकश हो गया है।” यह रब का फ़रमान है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 تب وہ کھیتوں کی چوکیداری کرنے والوں کی طرح یروشلم کو گھیر لیں گے۔ کیونکہ یہ شہر مجھ سے سرکش ہو گیا ہے۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 4:17
16 حوالہ جات  

لیکن اِس قوم کے دِل ضِدّی اَور باغی ہیں؛ اُنہُوں نے بغاوت کی اَور مُجھ سے دُورہو گئے۔


یَاہوِہ صادق ہیں، پھر بھی مَیں نے اُن کے حُکم سے سرکشی کی۔ اَے تمام لوگو، سُنو؛ اَور میری اَذیّت پر نظر کرو۔ میری کنواریاں اَور نوجوان جَلاوطن ہو چُکے ہیں۔


یروشلیمؔ نے سنگین گُناہ کیا اُس کی حالت ایک نجِس عورت کی طرح ہو گئی۔ جو اُس کا اِحترام کرتے تھے وہ اَب اُس کی تحقیر کرتے ہیں، کیونکہ اُنہُوں نے اُس کی برہنگی دیکھی ہے؛ جو خُود کراہتی ہے اَور مُنہ پھیر لیتی ہے۔


کیونکہ یہ لوگ باغی ہیں اَور دھوکے باز فرزند ہیں، جو یَاہوِہ کی ہدایات کو سُننا نہیں چاہتے۔


صِیّونؔ کی بیٹی تاکستان کی جھوپڑی کی طرح، کھیرے کے کھیت کے کسی چھپّر کی مانند، یا ایک محصوُر شہر کی طرح چھوڑ دی گئی ہے۔


تو بھی آپ برسوں تک اُن کو برداشت کرتے رہے اَور اَپنی رُوح سے اَپنے نبیوں کی مَعرفت اُنہیں تنبیہ کرتے رہے۔ تاہم اُنہُوں نے کویٔی توجّہ نہ دی۔ پس آپ نے اُنہیں پڑوسی اَقوام کے ہاتھ میں دے دیا۔


”لیکن وہ نافرمان تھے اَور آپ سے باغی ہو گئے۔ اُنہُوں نے آپ کی تورہ کو پس پُشت ڈال دیا۔ اُنہُوں نے آپ کے اُن نبیوں کو جو اُنہیں آپ کی طرف واپس پھیرنے کے لیٔے عذاب سے ڈراتے رہتے تھے قتل کیا اَور بڑے بڑے کُفر آمیز کام کئے۔


جِس دِن سے میں تُم سے واقف ہُوا، تُم یَاہوِہ سے بغاوت ہی کرتے آئے ہو۔


اِس لیٔے صِدقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے نویں سال کے دسویں مہینے کے دسویں دِن شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے اَپنے پُورے لشکر کے ساتھ یروشلیمؔ پر حملہ کر دیا۔ اَور شہر کے پاس خیمہ زن ہُوا اَور شہر کے اطراف کا محاصرہ کر لیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات