Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 4:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 دیکھو، وہ بادلوں کی طرح بڑھ رہاہے، اَور اُس کے رتھ گِردباد کی مانند آ رہے ہیں، اَور اُس کے گھوڑوں کی رفتار عُقابوں سے بھی زِیادہ ہے۔ ہم پر ہائے! ہم تباہ ہو گئے ہیں!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 دیکھو وہ گھٹا کی طرح چڑھ آئے گا۔ اُس کے رتھ گِردباد کی مانِند اور اُس کے گھوڑے عُقابوں سے تیزتر ہیں۔ ہم پر افسوس! کہ ہائے ہم غارت ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 देखो, दुश्मन तूफ़ानी बादलों की तरह आगे बढ़ रहा है! उसके रथ आँधी जैसे, और उसके घोड़े उक़ाब से तेज़ हैं। हाय, हम पर अफ़सोस! हमारा अंजाम आ गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 دیکھو، دشمن طوفانی بادلوں کی طرح آگے بڑھ رہا ہے! اُس کے رتھ آندھی جیسے، اور اُس کے گھوڑے عقاب سے تیز ہیں۔ ہائے، ہم پر افسوس! ہمارا انجام آ گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 4:13
28 حوالہ جات  

مِصر کے متعلّق نبُوّت: دیکھو، یَاہوِہ ایک تیزرَو بادل پر سوار ہوکر مِصر میں آ رہاہے۔ مِصر کے بُت اُن کے سامنے تھرتھراتے ہیں، اَور اہلِ مِصر کے دِل اَندر ہی اَندر پگھل جاتے ہیں۔


دیکھو، یَاہوِہ آگ کے ساتھ آ رہے ہیں، اَور اُن کے رتھ آندھی کی مانند ہیں؛ جِس سے وہ اَپنے قہر کو جوش کے ساتھ، اَور اَپنی تنبیہ کو آگ کے شُعلوں کے ساتھ ظاہر کرےگا۔


اُن کے گھوڑے چیتوں سے زِیادہ تیز رفتار، اَور شام کو نکلنے والے بھیڑیوں سے زِیادہ خُونخوار ہیں۔ اُن کے گُھڑسوار کودتے پھاندتے آگے کو بڑھتے چلے جاتے ہیں؛ اُن کے گُھڑسوار دُور سے آئے ہیں۔ وہ اُڑتے ہُوئے گِدھ کی مانند ہیں جو شِکار کو نگلنے کے لیٔے جھپٹتا ہے۔


ہمارا تعاقب کرنے والے آسمان پر اُڑنے والے عُقابوں سے بھی زِیادہ تیزرَو تھے؛ اُنہُوں نے پہاڑوں پر ہمارا پیچھا کیا اَور بیابان میں ہمارے لیٔے گھات لگا کر بیٹھے رہے۔


اُن کے تیر تیز ہیں، اَور اُن کی تمام کمانیں کشیدہ ہیں؛ اُن کے گھوڑوں کے کھُر چقماق کی طرح نظر آتے ہیں، اَور اُن کے رتھوں کے پہیّے گِردباد کی طرح۔


یَاہوِہ قہر کرنے میں دھیمے اَور قُوّت میں غنی ہیں؛ یَاہوِہ مُجرم کو بے سزا نہ چھوڑیں گے۔ اُن کی راہ بگُولہ اَور گِردباد میں سے ہوکر گُزرتی ہے اَور بادل اُن کے پاؤں کی گَرد ہیں۔


وہ دُور دراز کے مُلکوں سے آئے ہیں، آسمان کی اِنتہا سے۔ یَاہوِہ اَور اُس کے قہر کے ہتھیار۔ تاکہ سارا مُلک تباہ کیا جائے۔


جِس طرح عُقاب جھپٹ کر نیچے آتا ہے اُسی طرح یَاہوِہ دُور دراز سے بَلکہ زمین کے اِنتہا سے ایک اَیسی قوم کو تمہارے اُوپر چڑھا لائیں گے جِس کی زبان کو تُم سمجھ نہ پاؤگے۔


مُجھے ایک پہلوٹھا بچّہ پیدا کرنے والی، زچّہ کے چِلّانے کی آواز سُنائی دے رہی ہے، یہ صِیّونؔ کی بیٹی کی چِلّاہٹ ہے، جو سانس لینے کو ہانپ رہی ہے وہ اَپنے ہاتھ پھیلا کر لوگوں سے کہہ رہی ہے، ”افسوس! میں بے ہوش ہو رہی ہوں میری جان قاتلوں کے حوالے کر دی گئی ہے۔“


”دیکھو، وہ بادلوں کے ساتھ آ رہے ہیں،“ ”اَور ہر آنکھ اُنہیں دیکھے گی، اَور جنہوں نے یِسوعؔ کو چھیدا تھا وہ بھی دیکھیں گے؛“ اَور روئے زمین کی ساری قومیں ”اُن کے سبب سے ماتم کریں گی۔“ بے شک اَیسا ہی ہوگا۔ آمین۔


”اَور اُس وقت اِبن آدمؔ کا نِشان آسمان پر دِکھائی دے گا اَور تَب زمین کی سَب قومیں چھاتی پیٹیں گی اَور اِبن آدمؔ کو آسمان کے بادلوں پر عظیم قُدرت اَور جلال کے ساتھ آتے دیکھیں گی۔


نرسنگا اَپنے ہونٹوں سے لگا لو! چونکہ لوگوں نے میرا عہد توڑا اَور میری آئین کے خِلاف بغاوت کی اِس لیٔے ایک عُقاب یَاہوِہ کے گھر کے اُوپر ٹوٹ پڑا ہے۔


”پہلا حَیوان شیرببر کی مانند تھا اَور اُس کو عُقاب کے مانند پَر تھے۔ میں دیکھتا رہا یہاں تک کہ اُس کے پَر نوچ ڈالے گیٔے اَور اُسے زمین پر سے اُٹھایا گیا تاکہ وہ اِنسان کی طرح دو پاؤں پر کھڑا ہو جائے اَور اُسے اِنسان کا دِل دیا گیا۔


یروشلیمؔ کے لوگ چِلّا اُٹھے، میرے زخم کے باعث مُجھ پر ہائے! کیونکہ میرا زخم لاعلاج ہے! پھر بھی مَیں نے خُود سے کہا، ”یہ تو میری بیماری ہے جسے مُجھے برداشت کرنا ہی ہوگا۔“


شاؤل اَور یُوناتانؔ زندگی بھر محبُوب اَور چہیتے بنے رہے، اَور موت کے بعد بھی جُدا نہ ہُوئے۔ وہ عُقابوں سے زِیادہ تیز، اَور شیروں سے زِیادہ طاقتور تھے۔


یروشلیمؔ ڈگمگا رہاہے، اَور یہُوداہؔ گِر رہاہے؛ اُن کا کلام اَور اُن کے کام یَاہوِہ کے خِلاف ہیں جو اُس کے جلال کے شایانِ شان نہیں ہیں۔


اِس سے بھی زِیادہ تُند ہَوا میرے حُکم سے چلے گی۔ اَب مَیں تمہارے خِلاف فیصلہ سُناتا ہُوں۔“


صِیّونؔ سے ماتم کی آواز سُنایٔی دیتی ہے، ’ہم کیسے برباد ہُوئے! ہم سخت رُسوا ہُوئے! ہمیں اَپنا مُلک چھوڑنا پڑا کیونکہ ہمارے مکانات ڈھا دئیے گیٔے ہیں۔‘ “


دیکھو، وہ ایک عُقاب کی طرح پرواز کرےگا اَور نیچے تیزی سے جھپٹّا مارے گا، اَور اَپنے پر بُضراؔہ کے خِلاف پھیلائے گا۔ اُس دِن اِدُوم کے جنگجو فَوجیوں کے دِل، ایک زچّہ عورت کے دِل کی مانند ہوں گے۔


اُس کے گھوڑے اِس قدر کثیر التعداد ہوں گے کہ اُن کی اُڑائی ہویٔی گَرد سے تُو ڈھک جائے گی۔ جَب وہ تیرے پھاٹکوں میں سے اُس طرح داخل ہوگا جَیسے لوگ ٹوٹی ہویٔی دیواروں میں سے شہر میں گھُس آتے ہیں۔ تَب جنگی گھوڑوں، گاڑیوں اَور رتھوں کے شور سے تیری شہرپناہ لرز جائے گی۔


تُو اَور تیرا سارا لشکر اَور تیرے ساتھ کیٔی قومیں آندھی کی طرح بڑھتے ہُوئے چلے جاؤگے اَور بادل کی مانند مُلک پر چھا جاؤگے۔


”آخِری وقت میں جُنوب کا بادشاہ اُسے جنگ میں مشغُول کرےگا اَور شمال کا بادشاہ بھی رتھوں، گُھڑسواروں اَور بڑے جنگی بحری بیڑے سمیت اُس پر ٹوٹ پڑےگا۔ وہ بہت سے ممالک پر حملہ آور ہوگا اَور سیلاب کی مانند اُس کی سرزمین میں سے گزرے گا۔


اُس دِن لوگ تمہارا مذاق اُڑائیں گے؛ وہ اِس ماتم کے نغمہ سے تُم پر لَعن طَعن کریں گے: ’ہم بالکُل غارت ہو گئے؛ میرے لوگوں کی مِیراث تقسیم ہو گئی۔ اُس نے اُسے ہم سے جُدا کر دیا! وہ ہمارے کھیت باغیوں کو دیتاہے۔‘ “


وہ کمان اَور نیزے سے مُسلّح ہیں؛ وہ نہایت سنگدل اَور بےرحم ہیں۔ جَب وہ اَپنے گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیں تَب سمُندر کی گرج کی مانند شور مچاتے ہیں۔ اَے صِیّونؔ کی بیٹی، وہ تُم پر حملہ کرنے کو گویا جنگ کے لیٔے آراستہ ہوکر آ رہے ہیں۔“


”وہ بادشاہ جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے،“ وہ یُوں فرماتے ہیں، مُجھے اَپنی حیات کی قَسم، ”جِس طرح تبورؔ باقی پہاڑوں میں عظیم ہے، اَور کوہِ کرمِلؔ سمُندر سے اُونچا ہے اُسی طرح آنے والا بھی ہے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھ ایک عُقاب نیچے کی طرف جھپٹ رہاہے، اَور مُوآب کے اُوپر اَپنے پر پھیلا رہاہے۔“


مَیں نے پھر نگاہیں اُٹھاکر دیکھا کہ میرے سامنے دو پہاڑوں کے درمیان سے چار رتھ نکل کر آ رہے تھے۔ اَور یہ پہاڑ کانسے کے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات