Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 4:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اِس سے بھی زِیادہ تُند ہَوا میرے حُکم سے چلے گی۔ اَب مَیں تمہارے خِلاف فیصلہ سُناتا ہُوں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 بلکہ وہاں سے ایک نِہایت تُند ہوا میرے لِئے چلے گی۔ اب مَیں بھی اُن پر فتویٰ دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 बल्कि आँधी जैसी तेज़ हवा मेरी तरफ़ से आएगी। क्योंकि अब मैं उन पर अपने फ़ैसले सादिर करूँगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 بلکہ آندھی جیسی تیز ہَوا میری طرف سے آئے گی۔ کیونکہ اب مَیں اُن پر اپنے فیصلے صادر کروں گا۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 4:12
10 حوالہ جات  

مُجھے ترک کرنے کی بدی کی بنا پر اَور غَیر معبُودوں کے سامنے بخُور جَلانے کی وجہ سے، اَور اَپنے ہاتھوں سے بنائی ہُوئی چیزوں کی عبادت کرنے کے سبب سے میں اَپنی قوم پر سزا کا حُکم نافذ کروں گا۔


”چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: اَے یروشلیمؔ، میں خُود تیرا مُخالف ہُوں اَور دُوسری قوموں کی نظروں کے سامنے تُجھے سزا دُوں گا۔


بدکار لوگوں پر وہ پھندے برسائیں گے، آگ کے اَنگارے اَور جلتی ہُوئی گندھک برسائیں گے؛ اَور اُن کے پیالہ کا حِصّہ جھُلسا دینے والی لُو ہوگی۔


اُس وقت اِس قوم سے اَور یروشلیمؔ کے لوگوں سے یہ فرمایا جائے گا، ”بیابان کے بنجر ٹیلوں سے میری قوم کی جانِب جھُلسانے والی لُو چل رہی ہے جو اناج پھٹکنے اَور صَاف کرنے کے لیٔے نہیں ہے؛


دیکھو، وہ بادلوں کی طرح بڑھ رہاہے، اَور اُس کے رتھ گِردباد کی مانند آ رہے ہیں، اَور اُس کے گھوڑوں کی رفتار عُقابوں سے بھی زِیادہ ہے۔ ہم پر ہائے! ہم تباہ ہو گئے ہیں!


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، مَیں بابیل اَور لیب کومائےؔ کے لوگوں کے خِلاف ایک غارت گر کی رُوح کو اُبھاروں گا۔


چاہے وہ اَپنے بھائیوں کے درمیان بڑھتا رہے۔ یَاہوِہ کی طرف سے بادِ مشرق آئے گی، جو بیابان کی جانِب سے چلے گی؛ اُس کا سوتا سُوکھ جائے گا اَور اُس کا چشمہ خشک ہو جائے گا۔ اُس کے گودام میں سے تمام خزانے لُوٹ لیٔے جایٔیں گے۔


تَب وہ تیز ہَوا کی طرح تیزی سے گزر اَور آگے نکل جاتے ہیں، اَور وہ مُجرم لوگ ہیں، اُن کا زور ہی اُن کا خُدا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات