Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 4:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”اَے بنی اِسرائیل، اگر تُم لَوٹنا چاہتے ہو، تو میرے پاس واپس لَوٹ آؤ۔ اگر تُم اَپنے مکرُوہ بُتوں کو میری نظروں سے دُور کر دو اَور مزید گُمراہ نہ ہو،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے اِسرائیل اگر تُو واپس آئے تو خُداوند فرماتا ہے اگر تُو میری طرف واپس آئے اور اپنی مکرُوہات کو میری نظر سے دُور کرے تو تُو آوارہ نہ ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रब फ़रमाता है, “ऐ इसराईल, अगर तू वापस आना चाहे तो मेरे पास वापस आ! अगर तू अपने घिनौने बुतों को मेरे हुज़ूर से दूर करके आवारा न फिरे

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رب فرماتا ہے، ”اے اسرائیل، اگر تُو واپس آنا چاہے تو میرے پاس واپس آ! اگر تُو اپنے گھنونے بُتوں کو میرے حضور سے دُور کر کے آوارہ نہ پھرے

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 4:1
38 حوالہ جات  

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، اَب بھی، اَپنے پُورے دِل سے، روزہ رکھ کر روتے اَور ماتم کرتے ہُوئے میری طرف لَوٹ آؤ۔


”اَے بےوفا قوم، لَوٹ آ؛ مَیں تُمہیں برگشتگی سے شفا بخشوں گا۔“ ”دیکھئے، ہم آپ کے پاس آ رہے ہیں، کیونکہ آپ یَاہوِہ ہمارے خُدا ہیں۔


اَب وہ اَپنی جِسم فروشی اَور اَپنے بادشاہوں کے بے جان بُت مُجھ سے دُور کر دیں تو میں اَبد تک اُن کے درمیان رہُوں گا۔


نبیوں نے تُمہیں آگاہ کیا تھا، ”اَب تُم میں سے ہر ایک اَپنی بُری روِشوں اَور اَپنے بُرے اعمال سے باز آئے تاکہ تُم اِس مُلک میں رہ سکو جو یَاہوِہ نے تُمہیں اَور تمہارے آباؤاَجداد کو ہمیشہ کے لیٔے دیا ہے۔


جاؤ اَور شمال کی جانِب یہ پیغام سُناؤ: ” ’اَے نافرمان اِسرائیل، لَوٹ آ،‘ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے ’مَیں تُجھ سے اَب اَور ناراضگی سے پیش نہ آؤں گا، کیونکہ مَیں رحیم ہُوں،‘ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے ’مَیں ہمیشہ غُصّہ نہیں کرتا رہُوں گا۔


”اگر کویٔی اَپنی بیوی کو طلاق دے اَور وہ بیوی اُسے چھوڑکر کسی اَور سے شادی کرکے رہنے لگے، تو کیا وہ پہلا آدمی پھر سے اُس طلاق شُدہ کے پاس جائے گا؟ کیا وہ مُلک نہایت ناپاک نہ ہو جائے گا؟ لیکن تُو متعدّد عاشقوں کے ساتھ فاحِشہ کی مانند رہ چُکی ہے۔ کیا تُو اَب میرے پاس لَوٹ آئے گی؟“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


تَب یعقوب نے اَپنے گھر والوں اَور اُن سَب سے جو اُن کے ساتھ تھے فرمایا، ”تمہارے پاس جو غَیر معبُود ہیں اُنہیں دُور کر دو اَور اَپنے آپ کو پاک کرکے اَپنا لباس تبدیل کرو۔


اَے اِسرائیل، یَاہوِہ اَپنے خُدا کی طرف لَوٹ آ۔ تیرے گُناہ تیرے زوال کا باعث بَن چُکے ہیں!


”اَپنی ماں کی تادیب کرو، اُس کو تنبیہ دو، کیونکہ وہ میری بیوی نہیں ہے، اَور نہ مَیں اُس کا خَاوند ہُوں۔ وہ اَپنے چہرہ پر سے بدکاری کا عکس اَور اَپنی چھاتِیوں کے بیچ سے بےوفائی دُور کرے۔


اَور مَیں بنی اِسرائیل کے قدموں کو پھر سے اُس سرزمین پر سے جو مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد کو عنایت کی تھی پھر کبھی بے دخل نہ ہونے دُوں گا بشرطیکہ وہ آئین کی اُن سَب باتوں کو جِن کا مَیں نے اُنہیں حُکم دیا ہے یعنی اُن تمام آئین، قوانین اَور ضوابط کو جو مَوشہ نے اُنہیں عطا کئے ہیں بڑی احتیاط سے عَمل کرتے رہیں۔“


جَب آساؔ نے اِن باتوں کو اَور عزریاہؔ بِن عودِدؔ نبی کی نبُوّت کو سُنا تو اُس نے ہمّت کی اَور بنی یہُوداہؔ اَور بِنیامین کے سارے مُلک سے اَور اِفرائیمؔ کی پہاڑیوں کے اُن شہروں میں سے مکرُوہ بُتوں کو جِن پر اُس نے قبضہ کر لیا تھا نِیست و نابود کر دیا۔ اَور اُس نے یَاہوِہ کے برامدے کے سامنے کے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے مذبح کی دوبارہ مرمّت کروائی۔


اِس کے علاوہ یُوشیاہؔ نے جادُوگروں اَور اَرواح پرستوں، خانگی معبُودوں، بُتوں اَور ساری مکرُوہ چیزوں کو جو یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ میں جہاں کہیں نظر آئیں اُنہیں یُوشیاہؔ نے اِس خیالات سے نِیست و نابود کر دیا کہ وہ آئین کے اُن تقاضوں کو جو اُس کِتاب میں درج تھیں اُن کی تصدیق کر سکے جو خِلقیاہؔ کاہِنؔ کو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں مِلی تھی۔


اَور بادشاہ نے اُن اُونچے مقامات کو بھی جو یروشلیمؔ کے مقابل کوہِ ہلاکت کے جُنوب میں تھے، ناپاک کر دیا جنہیں شاہِ اِسرائیل شُلومونؔ نے صیدونیوں کی نہایت مکرُوہ دیوی عستوریتؔ، مُوآب کے نہایت مکرُوہ معبُود کموشؔ اَور عمُّون کے لوگوں کے نہایت ہی مکرُوہ معبُود مولکؔ یا مِلکامؔ کے واسطے تعمیر کئے تھے۔


اَور شموایلؔ نے تمام بنی اِسرائیل کے گھرانے سے کہا، ”اگر تُم اَپنے سارے دِل سے یَاہوِہ کی طرف رُجُوع کر رہے ہو تو پھر غَیر معبُودوں اَور عستوریتؔ کو اَپنے درمیان سے دُور کرکے اَپنے آپ کو یَاہوِہ کے سُپرد کر دو اَور اگر تُم صِرف اُن ہی کی عبادت کروگے تو وہ تُمہیں فلسطینیوں کے ہاتھ سے چھُڑائیں گے۔“


تَب اُنہُوں نے غَیر معبُودوں کو اَپنے درمیان سے دُور کر دیا اَور وہ یَاہوِہ کی عبادت کرنے لگے اَور خُدا اِسرائیل کی پریشانی کو اَور زِیادہ برداشت نہ کر سکے۔


وہ خُداتعالیٰ کی طرف نہیں لَوٹتے؛ وہ ناقص کمان کی مانند ہیں۔ اُن کے اُمرا اَپنے گُستاخ کلام کے سبب سے تلوار سے مارے جایٔیں گے۔ اِسی لیٔے مُلک مِصر میں اُن کا مذاق اُڑایا جائے گا۔


وہ سُود پر لین دین کرتا ہے اَور زِیادہ سُود وصول کرتا ہے۔ کیا اَیسا شخص زندہ رہے گا؟ وہ ہرگز زندہ نہ رہے گا کیونکہ اُس نے یہ سَب قابل نفرت کام کئے ہیں اِس لیٔے وہ یقیناً ماراجائے گا اَور اُس کا خُون خُود اُس کے سَر پر ہوگا۔


”وہ وہاں واپس لَوٹ کر اُس میں کی بے جان شَبیہوں اَور مکرُوہ بُتوں کو دُور کر دیں گے۔


شاید شاہِ یہُودیؔہ کے لوگ جَب اُن تمام مُصیبتوں کا حال سُنیں، جنہیں میں اُن پر نازل کرنے کا اِرادہ رکھتا ہُوں، تو اُن میں سے ہر ایک اَپنی بُری روِش سے باز آئے؛ اَور مَیں اُن کی بدکاری اَور اُن کے گُناہ کو مُعاف کر دُوں گا۔“


بار بار مَیں نے اَپنے تمام خادِموں یعنی نبی تمہارے پاس بھیجے، جنہوں نے پیغام دیا، ”تُم میں سے ہر ایک اَپنی بُری روِشوں سے باز آئے اَور اَپنی حرکتیں دُرست کر لے؛ اَور غَیر معبُودوں کی پیروی کرکے اُن کی عبادت نہ کرے، تَب تُم اِس مُلک میں آباد رہوگے، جو مَیں نے تُمہیں اَور تمہارے آباؤاَجداد کو دیا تھا۔“ لیکن تُم نے غور نہ کیا، اَور نہ میری بات سُنی۔


میں اُنہیں دُنیا کی تمام مملکتوں میں مکرُوہ اَور ناگوار قرار دُوں گا اَور جہاں جہاں میں اُنہیں جَلاوطن کروں گا؛ وہاں وہ ملامت، ضرب المثل، مذاق اَور لعنت کا باعث ہوں گے۔


اَور مَیں شاہِ یہُودیؔہ منشّہ بِن حِزقیاہؔ کے اُن کاموں کی وجہ سے جو اُس نے یروشلیمؔ میں کئے، اُن لوگوں کو دُنیا کی تمام مملکتوں کے لیٔے باعثِ حقارت بنا دُوں گا۔


اَے بنی یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں، یَاہوِہ کے لیٔے اَپنا ختنہ کرو، ہاں اَپنے دِل کا ختنہ کرو، ورنہ تمہاری بداعمالی کے باعث، میرا قہر آگ کی مانند نازل ہوگا، اَور اَیسا بھڑکے گا کہ کویٔی اُسے بُجھا نہ سکےگا۔


”اَے بےایمان قوم، لَوٹ آ،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”کیونکہ مَیں تیرا شوہر ہُوں۔ مَیں تُجھے ہر شہر میں سے ایک کو اَور ہر برادری میں سے دو دو کو اِنتخاب کر صِیّونؔ میں واپس لاؤں گا۔


اَے بنی اِسرائیل تُم اُسی کی طرف لَوٹ آؤ جِس کے خِلاف تُم نے سخت بغاوت کی ہے۔


”لہٰذا اَب تُم یَاہوِہ کا خوف رکھو اَور نہایت وفاداری سے اُن کی عبادت کرو اَور اُن معبُودوں کو پھینک دو جِن کی پرستش تمہارے آباؤاَجداد دریائے فراتؔ کے اُس پار اَور مِصر میں کیا کرتے تھے اَور یَاہوِہ کی پرستش کرو۔


”لعنت ہے اُس آدمی پرجو اَپنی صنعت کاری سے اَیسی بُت تراشے یا بُت ڈھالے جو یَاہوِہ کی نظر میں مکرُوہ ہے اَور اُسے کسی پوشیدہ جگہ میں نصب کرے۔“ تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“


جَب تُم مُصیبت میں مُبتلا ہو جاؤگے اَور یہ سَب باتیں تُمہیں پیش آئیں گی تَب بعد کے دِنوں میں تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی طرف لَوٹ آؤگے اَور اُن کی اِطاعت کروگے۔


اَے قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، اَپنی روِشیں اَور اَپنے اعمال دُرست کر لو، تو مَیں تُمہیں اِس جگہ میں بُودوباش کرنے دوں گا۔


اگر تُم واقعی اَپنی روِشیں اَور اَپنے اعمال دُرست کر لو اَور ایک دُوسرے کے ساتھ اِنصاف سے پیش آؤ،


تَب میں تُمہیں اِس جگہ اَور اِس مُلک میں جسے مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو بُودوباش کرنے کو اَبدیّت کے لیٔے دیا تھا۔


اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اگر تُم تَوبہ کرو، تو میں تُمہیں بحال کروں گا، تاکہ تُم میری خدمت کر سکو؛ اگر تُم مَعقُول الفاظ بولو، نہ کہ نکمّے الفاظ، تو تُم میرے نُمائندہ ٹھہروگے۔ یہ لوگ تمہاری طرف پھریں، لیکن تُم اِن کی طرف ہرگز نہ پِھرنا۔


”چنانچہ اَب تُم بنی یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں سے کہہ، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، دیکھو، مَیں تمہارے لیٔے ایک آفت تیّار کر رہا ہُوں اَور تمہاری مُخالفت میں ایک منصُوبہ بنا رہا ہُوں۔ چنانچہ اَب تُم میں سے ہر ایک اَپنی بُری روِش سے باز آئے اَور اَپنی راہ اَور اَپنے اعمال کو دُرست کر لے۔‘


تُم اَپنے آباؤاَجداد کی مانند نہ بنو جِن سے اگلے نبیوں نے بہ آواز بُلند فرمایا تھا: قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ’تُم اَپنی بُری روِش اَور بُرے اعمال سے باز آؤ،‘ لیکن اُنہُوں نے نہیں سُنا اَور میری طرف مُتوجّہ نہیں ہُوئے، یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے


اَور یُوشیاہؔ نے بنی اِسرائیل کے تمام علاقوں سے تمام مکرُوہ بُتوں کو دُور کیا اَور اِسرائیل میں مَوجُود تمام لوگوں سے یَاہوِہ اُن کے خُدا کی عبادت کروائی اَور جَب تک اُس کی سلطنت قائِم رہی تَب تک اُنہُوں نے یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کی پیروی کرنے میں کویٔی کسر نہ رکھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات