Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 39:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 ”اُسے لے کر اُس کی دیکھ بھال کرنا۔ اُسے کسی قِسم کی اِیذا نہ پہچانا بَلکہ جَیسا وہ تُم سے کہے وَیسا ہی سلُوک اُس کے ساتھ کرنا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 کہ اُسے لے کر اُس پر خُوب نِگاہ رکھ اور اُسے کُچھ دُکھ نہ دے بلکہ تُو اُس سے وُہی کر جو وہ تُجھے کہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 39:12
12 حوالہ جات  

جَب اِنسان کی روِشیں یَاہوِہ کو پسند آتی ہیں، تَب وہ اُس کے دُشمنوں کو بھی اُس کے ساتھ صُلح سے رہنے دیتے ہیں۔


لیکن آج مَیں تُمہیں اِن ہتھکڑیوں سے جو تمہارے ہاتھوں میں ہیں رِہائی دیتا ہُوں۔ اگر تُم چاہو تو میرے ساتھ بابیل چلو اَور مَیں تمہاری دیکھ بھال کروں گا۔ لیکن اگر تُم نہ جانا چاہو تو تمہاری مرضی۔ سارا مُلک تمہارے سامنے ہے۔ جہاں تمہاری مرضی چاہے وہاں تُم جا سکتے ہو۔“


بادشاہ کا دِل یَاہوِہ کے ہاتھ میں ندی کی مانند ہوتاہے؛ وہ اُسے جدھر چاہتاہے پھیر دیتاہے۔


اَور خُدا نے اُنہیں ساری مُصیبتوں سے بچائے رکھا۔ اُنہیں حِکمت عطا کی اَور مِصر کے بادشاہ فَرعوہؔ کی نظر میں اَیسی مقبُولیّت بخشی۔ چنانچہ فَرعوہؔ نے حضرت یُوسیفؔ کو مِصر کا حاکم مُقرّر کر دیا اَور اَپنے محل کا مُختار بنا دیا۔


اگر اُن کے دُشمن اُن کو اسیر کرکے لے جایٔیں، تو مَیں وہاں تلوار کو حُکم دُوں گا کہ اُنہیں قتل کرے۔ مَیں اُن کی بھلائی کے لیٔے نہیں بَلکہ اُن کی بُرائی کے لیٔے اُن پر نگاہ رکھوں گا۔


کیونکہ اُن پر میری نظرِ عنایت ہوگی اَور مَیں اُنہیں اِس مُلک میں دوبارہ واپس لاؤں گا۔ میں اُنہیں آباد کروں گا، برباد نہیں؛ اَور اُنہیں لگاؤں گا، اُکھاڑوں گا نہیں۔


دولت تمہارے دیکھتے دیکھتے غائب ہو جائے گی، کیونکہ اُس میں یقیناً عُقاب کی مانند پر لگ جایٔیں گے، اَور وہ آسمان کی طرف اُڑ جائے گی۔


”میں تُمہیں بدکاروں کے ہاتھوں سے بچاؤں گا، اَور ظالموں کے شکنجہ سے نَجات دِلاؤں گا۔“


چنانچہ شاہی پہرےداروں کے سردار نبوزرادانؔ؛ ایک اعلیٰ افسر نبوشازبانؔ اَور شاہِ بابیل کا مُشیر نیرگلؔ شاریضرؔ اَور شاہِ بابیل کے دُوسرے تمام حاکموں نے


یَاہوِہ نے جَواب دیا، یقیناً، میں تُمہیں کسی اَچھّے مقصد کے لیٔے آزاد کر دُوں گا؛ مُصیبت اَور تکلیف کے اوقات میں مَیں تمہارے دُشمنوں کو تُم سے اِلتجا کرنے پر مجبُور کروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات