Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 38:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 اِس طرح یروشلیمؔ تسخیر ہونے تک یرمیاہؔ پہرا کے قَیدخانہ کے صحن میں رہا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 اور جِس دِن تک یروشلیِم فتح نہ ہُؤا یَرمِیاؔہ قَید خانہ کے صحن میں رہا اور جب یروشلیِم فتح ہُؤا تو وہ وہِیں تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 इसके बाद यरमियाह यरूशलम की शिकस्त तक शाही मुहाफ़िज़ों के सहन में क़ैदी रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 اِس کے بعد یرمیاہ یروشلم کی شکست تک شاہی محافظوں کے صحن میں قیدی رہا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 38:28
12 حوالہ جات  

لوگوں کو بھیج کر یرمیاہؔ کو پہرا کے قَیدخانہ کے صحن سے نکلوا لیا۔ اُنہُوں نے اُسے گِدلیاہؔ بِن احیقامؔ بِن شافانؔ کے سُپرد کر دیا تاکہ وہ اُسے اَپنے گھر لے جائے۔ تَب وہ اَپنے ہی لوگوں کے ساتھ رہنے لگا۔


تَب صِدقیاہؔ بادشاہ نے حُکم دیا کہ یرمیاہؔ کو پہرے والے قَیدخانہ کے صحن میں رکھا جائے اَور جَب تک شہر کی تمام روٹی ختم نہ ہو جائے اُسے روزانہ نانبائی کے محلّہ سے روٹی لاکر دی جائے۔ چنانچہ یرمیاہؔ پہرے کے قَیدخانہ کے صحن میں رہنے لگا۔


اَور اُنہُوں نے اُسے رسّیوں سے کھینچا اَور حوض سے باہر نکالا؛ اَور یرمیاہؔ پہرے کے قَیدخانہ کے صحن میں رہنے لگا۔


خواہ میں موت کی تاریک وادی میں سے ہوکر گزروں، تو بھی میں کسی بُلا سے نہ خوف کھاؤں گا، کیونکہ آپ میرے ساتھ ہیں، آپ کا عصا اَور آپ کی چھڑی، مُجھے تسلّی بخشتے ہیں۔


تُمہیں مَعلُوم ہے کہ مُجھے کِس طرح ستایا گیا اَور مَیں نے کیا کیا مُصیبتیں اُٹھائیں یعنی وہ مُصیبتیں جو انطاکِیہؔ، اِکُنِیُم اَور لُسترہؔ شہروں میں، مُجھ پر آ پڑی تھیں۔ مگر خُداوؔند نے مُجھے اُن سَب مُصیبتوں سے رِہائی بخشی۔


ابھی یرمیاہؔ قَیدخانہ کے صحن میں بند ہی تھا کہ یَاہوِہ کا کلام دوبارہ اُس پر نازل ہُوا:


لیکن اَب اَے میرے آقا و بادشاہ، براہِ کرم میری بات پر غور کریں۔ مُجھے اَپنی اِلتجا آپ کے سامنے پیش کرنے دیں۔ مُجھے واپس یُوناتانؔ مُنشی کے گھر میں نہ بھیج ورنہ میں وہاں مَر جاؤں گا۔“


تَب تمام حاکم یرمیاہؔ کے پاس آئے اَور اُس سے دریافت بھی کیا لیکن یرمیاہؔ نے اُنہیں وُہی بتایا جِس کا بادشاہ نے اُسے حُکم دیا تھا۔ اِس لیٔے اُنہُوں نے مزید کچھ نہ فرمایا کیونکہ کسی نے بادشاہ کے ساتھ اُس کی بات چیت نہیں سُنی تھی۔


چنانچہ شاہی پہرےداروں کے سردار نبوزرادانؔ؛ ایک اعلیٰ افسر نبوشازبانؔ اَور شاہِ بابیل کا مُشیر نیرگلؔ شاریضرؔ اَور شاہِ بابیل کے دُوسرے تمام حاکموں نے


جَب یرمیاہؔ پہرا کے قَیدخانہ کے صحن میں قَید تھا تَب یَاہوِہ کا کلام اُس پر نازل ہُوا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات