Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 38:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 تَب تمام حاکم یرمیاہؔ کے پاس آئے اَور اُس سے دریافت بھی کیا لیکن یرمیاہؔ نے اُنہیں وُہی بتایا جِس کا بادشاہ نے اُسے حُکم دیا تھا۔ اِس لیٔے اُنہُوں نے مزید کچھ نہ فرمایا کیونکہ کسی نے بادشاہ کے ساتھ اُس کی بات چیت نہیں سُنی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 تب سب اُمرا یَرمِیاؔہ کے پاس آئے اور اُس سے پُوچھا اور اُس نے اِن سب باتوں کے مُطابِق جو بادشاہ نے فرمائی تِھیں اُن کو جواب دِیا اور وہ اُس کے پاس سے چُپ ہو کر چلے گئے کیونکہ اصل مُعاملہ اُن کو معلُوم نہ ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 ऐसा ही हुआ। तमाम सरकारी अफ़सर यरमियाह के पास आए और उससे सवाल करने लगे। लेकिन उसने उन्हें सिर्फ़ वह कुछ बताया जो बादशाह ने उसे कहने को कहा था। तब वह ख़ामोश हो गए, क्योंकि किसी ने भी उस की बादशाह से गुफ़्तगू नहीं सुनी थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 ایسا ہی ہوا۔ تمام سرکاری افسر یرمیاہ کے پاس آئے اور اُس سے سوال کرنے لگے۔ لیکن اُس نے اُنہیں صرف وہ کچھ بتایا جو بادشاہ نے اُسے کہنے کو کہا تھا۔ تب وہ خاموش ہو گئے، کیونکہ کسی نے بھی اُس کی بادشاہ سے گفتگو نہیں سنی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 38:27
7 حوالہ جات  

پَولُسؔ کو مَعلُوم تھا کہ اُن میں بعض صدُوقی ہیں اَور بعض فرِیسی، وہ مَجلِس عامہ میں پُکار کر کہنے لگے، ”میرے بھائیو، میں فرِیسی ہُوں، فریسیوں سے آیا ہُوں۔ مُجھ پر اِس لیٔے مُقدّمہ چلایا جا رہاہے کہ میں اُمّید رکھتا ہُوں کہ مُردوں کی قیامت یعنی مُردے پھر سے جی اُٹھیں گے۔“


پھر الِیشعؔ نے اُس فَوج سے کہا، ”یہ وہ راستہ نہیں اَور نہ ہی وہ شہر ہے۔ میرے پیچھے آؤ۔ مَیں تُمہیں اُس شخص کے پاس لے جاؤں گا جِس کی تُم تلاش کر رہے ہو۔“ اَور الِیشعؔ اُنہیں سامریہؔ کو لے گیٔے۔


اگر حاکم یہ سُن کر کہ مَیں نے تُم سے بات چیت کی تمہارے پاس آکر پوچھیں، ’ہمیں بتاؤ کہ تُم نے بادشاہ سے کیا فرمایا اَور بادشاہ نے تُم سے کیا فرمایا؛ ہم سے نہ چھُپا ورنہ ہم تُمہیں مار ڈالیں گے۔‘


تَب اُن سے کہنا، ’مَیں بادشاہ سے اِلتجا کر رہاتھا کہ وہ مُجھے واپس یُوناتانؔ کے گھر مرنے کے لیٔے نہ بھیجے۔‘ “


اِس طرح یروشلیمؔ تسخیر ہونے تک یرمیاہؔ پہرا کے قَیدخانہ کے صحن میں رہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات