Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 38:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 صِدقیاہؔ بادشاہ نے یرمیاہؔ سے فرمایا، ”میں اُن یہُودیوں سے ڈرتا ہُوں جو کَسدیوں سے جا ملے ہیں کیونکہ شاید کَسدی مُجھے اُن کے حوالہ کر دیں اَور وہ مُجھ سے بُرا سلُوک کریں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اور صِدقیاہ بادشاہ نے یَرمِیاؔہ سے کہا کہ مَیں اُن یہُودِیوں سے ڈرتا ہُوں جو کسدیوں سے جا مِلے ہیں۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ مُجھے اُن کے حوالہ کریں اور وہ مُجھ پر طعنہ ماریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 लेकिन सिदक़ियाह बादशाह ने एतराज़ किया, “मुझे उन हमवतनों से डर लगता है जो ग़द्दारी करके बाबल की फ़ौज के पास भाग गए हैं। हो सकता है कि बाबल के फ़ौजी मुझे उनके हवाले करें और वह मेरे साथ बदसुलूकी करें।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 لیکن صِدقیاہ بادشاہ نے اعتراض کیا، ”مجھے اُن ہم وطنوں سے ڈر لگتا ہے جو غداری کر کے بابل کی فوج کے پاس بھاگ گئے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ بابل کے فوجی مجھے اُن کے حوالے کریں اور وہ میرے ساتھ بدسلوکی کریں۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 38:19
17 حوالہ جات  

اِس کے باوُجُود بھی یہُودیوں کے کیٔی رہنما اُن پر ایمان تو لے آئے۔ لیکن وہ فریسیوں کی وجہ سے اَپنے ایمان کا اقرار نہ کرتے تھے کیونکہ اُنہیں خوف تھا کہ وہ یہُودی عبادت گاہ سے خارج کر دیئے جایٔیں گے؛


شاہِ یہُودیؔہ کے محل میں بچی ہُوئی تمام عورتیں شاہِ بابیل کے حاکموں کے پاس پہُنچائی جایٔیں گی اَور وہ آپ سے کہیں گی: ” ’تمہارے قریبی دوستوں نے تُمہیں فریب دیا، اَور وہ تُم پر غالب آ گیٔے۔ اَور جَب تمہارے پاؤں دلدل میں دھنس گیٔے تھے؛ تَب تمہارے دوستوں نے تمہارا ساتھ چھوڑ دیا۔‘


”آخِر تُو کس سے اِس قدر خوفزدہ اَور سہمی ہُوئی ہے کہ تُونے مُجھ سے بےوفائی کی، اَور مُجھے یاد تک نہ کیا نہ ہی دِل میں اِن باتوں پر غور کیا؟ کیا یہ اِس لیٔے نہیں کہ میں بہت عرصہ سے خاموش رہا جو تُو میرا خوف نہیں رکھتی؟


شاہی پہرےداروں کے سردار نبوزرادانؔ نے شہر میں بچے ہُوئے لوگوں کو اَورجو اُس سے جا ملے تھے اُنہیں اَور باقی کے لوگوں کو جَلاوطن کرکے بابیل لے گیا۔


تَب شاؤل نے اَپنے سلاح بردار سے کہا، ”اَپنی تلوار کھینچ اَور میرے جِسم میں گھونپ دے ورنہ وہ نامختون آکر مُجھے چھید کر بے عزّت کر دیں گے۔“ لیکن اُس کا سلاح بردار خوف اَور دہشت کے باعث اَیسا نہ کر سَکا۔ لہٰذا شاؤل نے اَپنی تلوار لی اَور اُس پر جا گرا۔


اِنسان کا خوف پھندا ثابت ہو سَکتا ہے، لیکن جو یَاہوِہ پر اِعتقاد رکھتا ہے، محفوظ رہے گا۔


تَب شاؤل نے شموایلؔ سے کہا، ”مَیں نے گُناہ کیا ہے۔ مَیں نے یَاہوِہ کے حُکم کی اَور آپ کی ہدایات کی خِلاف ورزی کی ہے۔ کیونکہ مَیں لوگوں سے ڈرتا تھا، اِس لیٔے مَیں نے اُن کی بات مان لی۔


جَب اُن کی خُوشی کی اِنتہا نہ رہی تو وہ چِلّا چِلّاکر کہنے لگے، ”شِمشُونؔ کو باہر لے آؤ۔“ تاکہ وہ تماشا کرے اَور ہمارا دِل بہلائے۔ چنانچہ اُنہُوں نے شِمشُونؔ کو قَیدخانہ سے بُلوایا اَور وہ اُن کے لیٔے کھیل تماشا کرنے لگا۔ اَور جَب اُنہُوں نے اُسے دو سُتونوں کے درمیان کھڑا کیا،


اُس نے فوراً اَپنے سلاح بردار کو آواز دی اَور کہا، ”اَپنی تلوار کھینچ اَور مُجھے قتل کر ڈال تاکہ یہ لوگ یہ نہ کہہ سکیں، ’ایک عورت نے اُسے مار ڈالا۔‘ “ چنانچہ اُس کے خادِم نے اَپنی تلوار اُس کے جِسم میں بھونک دی اَور اُس کا دَم نکل گیا۔


صِدقیاہؔ بادشاہ نے فرمایا، ”وہ تمہارے ہاتھ میں ہے تُم اُس کے ساتھ جو کرنا چاہتے ہو کرو، بادشاہ تُمہیں ہرگز نہ روکے گا۔“


کیا، مُجھے عوامُ الناس سے اِس قدر ڈر تھا؟ اَور کیا، برادری کی حقارت سے خوفزدہ تھا؟ کیا، مَیں خاموش ہو گیا اَور گھر سے باہر نہیں نِکلا؟


قاصِد اِفرائیمؔ اَور منشّہ میں قصبہ بہ قصبہ ہوتے ہُوئے زبُولُون تک گیٔے لیکن لوگوں نے اُن کی تحقیر کی اَور اُن کا مذاق اُڑایا۔


جَب سنبلّطؔ نے سُنا کہ ہم فصیل کو دوبارہ تعمیر کر رہے ہیں تو وہ خفا ہُوا اَور غُصّہ سے آگ بگُولہ ہو گیا۔ اَور یہُودیوں کا مذاق اُڑانے لگا۔


اَے یَاہوِہ، آپ نے مُجھے ترغیب دی اَور مَیں فریب کا شِکار ہو گیا؛ آپ مُجھ سے زورآور تھے اِس لئے مُجھ پر غالب ہُوئے۔ میں دِن بھر ہنسی کا باعث بنتا ہُوں؛ اَور ہر کویٔی میرا مذاق اُڑاتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات